Tag: GOOD GOVERNANCE

  • وزیراعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، عثمان ڈار

    وزیراعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، عثمان ڈار

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، حکومت آئندہ دو سال میں اپنے منصوبوں کو مکمل کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرنا پڑا تو ضرور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ملک میں گڈگورننس اور مہنگائی کے جن پر قابو پانا ہے، مہنگائی اور گڈ گورننس کو چند ماہ میں قابو کرلیا جائے گا۔ ہماری بیورکریسی اس طرح کام کرنے کی عادی نہیں ہے جیسے تیزی سے ہم کام کرناچاہ رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب کے وزیر تبدیل ہونے چاہئیں تو ہوں، پنجاب کے رقبے کےلحاظ سے اس کےمسائل بھی بہت زیادہ ہیں، عثمان بزدار ٹیم ورک کے ساتھ پنجاب میں کام کررہے ہیں، عثمان بزدارکی ٹی ٹیاں نہیں پکڑی گئیں اور نہ ہی کوئی بیٹا مفرور ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں ذمہ داری کے ساتھ بیان دینے کی ضرورت ہے ، میں ساتھی وزراء کو پیغام دیتا ہوں کہ الفاظ کا چناﺅسوچ سمجھ کر کریں، فارن فنڈنگ کیس پر پریشان نہیں، ہمارا دامن صاف ہے، پی ٹی آئی 40ہزاررسیدیں جمع کراچکی ہے،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری اپوزیشن کنٹینر پرتھی ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن چلی گئی، اپوزیشن والے اتنے کمزور ہوگئے کہ عوام نے بھی انہیں رد کردیا، دھرنے کی طرح اپوزیشن کو الیکشن کمیشن میں بھی شرمندگی کاسامنا ہوگا۔

  • پنجاب : گڈ گورننس کے نام پر بنائی جانے والی 10کمپنیاں بند

    پنجاب : گڈ گورننس کے نام پر بنائی جانے والی 10کمپنیاں بند

    لاہور : پنجاب حکومت نے گڈ گورننس کے نام پر بنائی جانے والی دس کمپنیوں کو بند کردیا، بند کی جانے والی کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کمپنیز اسکینڈل صوبہ کی گڈ گورننس پرسوالیہ نشان بن گیا، محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے نام پر بنائی جانے والی دس کمپنیوں کو فوری طور پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ توانائی کی تین اور ماحولیات کی بہتری کے لئے بنائی جانیوالی دو کمپنیوں کو بھی بند کیا جائیگا۔

    محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری فہرست میں بند کی جانے والی کمپنیوں میں پنجاب روڈ انفراسٹرکچر کمپنی، انوائرمنٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد، پنجاب کول پاور کمپنی لمیٹڈ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی شامل ہیں۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق پنجاب رینیوایبل انرجی کمپنی لمیٹڈ ، قائداعظم ونڈ پاورکمپنی، پنجاب ورکنگ انڈوومنٹ فنڈ، قائداعظم ہائیڈل پاور کمپنی، پنجاب کلچر اینڈ آؤٹ ریچ کمپنی اور پنجاب انوائرمنٹ اینڈایفلیونٹ ٹریٹمنٹ کمپنی کو بھی بند کیا جائیگا۔


    مزید پڑھیں: حکومتی کمپنیوں‌ میں‌ 80 ارب کی کرپشن، عدالت کا پنجاب حکومت کو نوٹس


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الطاف حسین کی گورنر سندھ کو مبارک باد

    الطاف حسین کی گورنر سندھ کو مبارک باد

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کوبطورگورنرسندھ کے12 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعشرت العباد ، پاکستان کے پہلے، براعظم ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے گورنر ہیں جو طویل عرصہ سے گورنرکے منصب پرفائز ہیں۔

    گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے مسلسل 12 سال تک گورنرکے منصب پر رہتے ہوئے سب سے زیادہ عوامی مسائل سنے اورانہیں حل کرنے کی حتی المقدور کوششیں کیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ گورنر سندھ نے صوبے کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے محنت ولگن سے کام کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے جس پر میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

    الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اور انہیں اسی طرح اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کرنے کی توفیق دے۔