Tag: good morning karachi

  • موٹاپے سے کیسے جان چھڑائی، سعدیہ امام نے راز کی بات بتادی

    موٹاپے سے کیسے جان چھڑائی، سعدیہ امام نے راز کی بات بتادی

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے مداحوں کو دوبارہ سے اسمارٹ ہونے کا راز بتا دیا۔

    سعدیہ امام جو اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد جسمانی طور پر بہت فربہ ہوگئیں تھیں لیکن انہوں نے مخصوص غذا، انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے اس موٹاپے کو ختم کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی حالیہ زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    سعدیہ امام نے کہا کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں ملک سے باہر تھی اور میرے ساتھ گھر کی کوئی بزرگ یا تجربہ کار خاتون بھی نہیں تھیں جو مجھے ان حالات میں مفید مشورے یا گائیڈ کرتیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس لیے مجھے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں میرا جسم پھیلنا شروع ہوگیا اور اس موٹاپے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں جانے والی تھی۔

    سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ بالآخر میں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا جنہوں نے مجھے یہ ڈائٹ پلان دیا اور کچھ ورزشیں بتائیں جن پر عمل کرکے آج میں نے موٹاپے پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

  • ‘نئے سال کی پہلی فلم’گڈ مارننگ کراچی

    ‘نئے سال کی پہلی فلم’گڈ مارننگ کراچی

    پاکستانی فلم’گڈ مارننگ کراچی‘نئے سال کے آغاز پرریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

    نوے منٹ دورانیے کی یہ فلم ایک غریب لڑکی کی ماڈل بننے کی خواہش اورجدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس کی ماں اس کی شادی کرنا چاہتی ہے لیکن’رفینا‘کی آنکھوں میں تو ایک بڑی اور نامور ماڈل بننے کے خواب سجے ہیں۔

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے فلم میں رفینا کا کردار ادا کیا ہے جو کہ’زندہ بھاگ‘ کے بعد ان کی دوسری پاکستانی فلم ہے، فلم کی ہدایت کارصبیحہ ثمر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سویرا ندیم، صبا حمید، فرحان علی آغا، خالد ملک اور دیگرشامل ہیں۔

    فلم کی ہدایتکار صبیحہ ثمر ہیں جو کہ اس سے قبل ’خاموش پانی(2003) جیسی شاہکار فلم بھی بناچکی ہیں۔