Tag: GOOD MORNING PAKISTAN

  • مرینہ خان کو ’تنہائیاں‘ ڈرامے کی پیشکش مسترد کرنے سے کس نے روکا؟

    ماضی کی معروف اداکارہ مرینہ خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے سفر کے آغاز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد پاک فضائیہ میں تھے لہٰذا انہوں نے راشد منہاس پر بننے والے ڈرامے کے لیے فوراً اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق 80 کی دہائی کے مقبول ترین ڈراموں تنہائیاں اور دھوپ کنارے میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر سے دلچسپ گفتگو کی۔

    مرینہ نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے سفر کے آغاز کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی دوست کہکہشاں کے ساتھ پی ٹی وی اسٹیشن جایا کرتی تھیں جو اس وقت جنگل نامی ایک ڈرامے میں کام کر رہی تھیں۔

    وہیں پر ان کی مختلف اداکاروں اور ہدایت کاروں سے شناسائی ہوئی۔

    اس کے بعد ایتھوپیا کے قحط کے لیے ایک فنڈ ریزر شو کا اہتمام کیا گیا اس میں بھی مختلف فنکاروں سے ان کا رابطہ قائم ہوا جس کے بعد انہیں پہلے ڈرامے کی پیشکش ہوئی۔

    مرینہ نے بتایا کہ ان کے والد پاک فضائیہ میں تھے اور ان کا پہلا ڈرامہ راشد منہاس کی زندگی پر تھا اس لیے انہیں آسانی سے اجازت مل گئی۔

    مرینہ کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں تنہائیاں ڈرامے کی پیشکش ہوئی اس وقت وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹرپ پر جارہی تھیں، لیکن ان کے والد نے کہا کہ یہ ایک نادر موقع ہے، دوست کہیں نہیں جارہے لیکن یہ موقع پھر نہیں ملے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ٹانک میں وہ اور ان کے گھر کی خواتین پردہ کرتی ہیں لہٰذا ٹی وی پر آنے پر انہیں خدشہ تھا کہ والد اجازت نہیں دیں گے، لیکن ان کے والد نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

  • اہل خانہ کی بھرپور صحت کیلئے اچھی غذا کا استعمال کیسے کریں؟

    اہل خانہ کی بھرپور صحت کیلئے اچھی غذا کا استعمال کیسے کریں؟

    ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کیلئے ہر وہ خوراک لازمی استعمال کریں جن میں غذائیت اور ذائقہ بھی ہو۔

    اس کیلئے ہمیں فاسٹ فوڈ کے استعمال کو بہت کم کرنا ہوگا اور ساتھ ہی تلی ہوئی اشیاء اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب بھی بہت ضروری ہے۔

    اس کے علاوہ اچھی صحت کیلئے ہرے پتوں والی سبزیاں اپنی مثال آپ ہیں، ان چیزوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرلیں اور کھانے کے معاملے میں خود کو پیچھے نہ رکھیں کیونکہ کھانا ایک مثبت عمل ہے جس سے آپ کے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔

    صحت مند کھانا شروع کرنے کے 9 آسان ترین طریقے - صحت مند خوراک

    کبھی کبھار تھوڑا بہت من پسند اور اپنی مرضی کا کھانا بھی ٹھیک ہے مگراس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنی خوراک میں توازن برقرار رکھیں اور ہمیشہ توانائی بخش کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔

    اگر آپ صحت مند کھانا کھاتے ہیں اور اپنی زندگی میں صحت بخش عادات کو شامل کرتے ہیں تو آپ خود کو ترو تازہ اور توانا محسوس کریں گے۔

    یہ بات اگر آپ کے علم میں نہیں ہے کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کھانے کی اچھی عادات کو کیسے شامل کریں یا آپ کو کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں تو پھر اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر صحت کا کہنا تھا کہ اپنی غذا میں پروسیسڈ فوڈ ترک کردیں، پروسیسڈ فوڈ کی جگہ ہول فوڈ (وہ کھانے جن کو کسی کیمیکل یا مصنوعی طریقے سے تیار نہ کیا گیا ہو) کو ترجیح دیں۔

    اپنی زندگی میں صحت مند غذا کی عادات کو کس طرح شامل کیا جائے؟ | Food Tribune

    ایسی غذا کھانے کی کوشش کریں جن میں ضروری اجزاء جیسے پروٹین، فائبر، نشاستہ اور صحت مند چربی موجود ہوں، پیکٹ میں بند اور پروسیس شدہ کھانوں کے بجائے تازہ پھل اور سبزیاں کھانے کی کوشش کریں، فرق آپ کو خود نظر آئے گا۔

    سلاد کا استعمال صحت کیلئے بے حد ضروری ہے۔
    جب آپ صحت مند کھانے کا سوچتے ہیں تو سلاد آپ کے بہترین دوست ہیں۔ اپنے کھانے میں ہری سبزیاں یا سلاد شامل کرنے کی کوشش کریں۔ سلاد کھانے سے آپ کا پیٹ بھی بھرا رہے گا اور بھوک محسوس نہیں ہوگی۔

    Special Salad Recipe In Urdu - Step by Step Easy Urdu Instructions

    جب بھی باہر کھانے کا سوچیں تو صحت مند کھانا پسند کریں اور وہی کھائیں۔ ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو ہیلتھی فیٹس اور پروٹینز سے بھرپور ہوں۔

  • اداکارہ بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟

    اداکارہ بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے اپنی منفرد اور بے ساختہ اداکاری سے اپنا لوہا منوایا ہے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول اداکارہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے ٹی وی اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جاکر اپنی بہت سی یادوں کو تازہ کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سال 1986میں پی ٹی وی پر پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا ایوارڈ شو ہوا تھا وہ تقریب میرے لیے بہت یادگار ہے اس میں مجھے بہتریں اداکارہ کا اعزاز ملا ۔

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میں نے ٹی وی پر سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں قسم کے کردار ادا کیے لیکن مجھے زیادہ مزہ مزاحیہ کردار ادا کرنے میں آتا ہے۔

  • گرتے بال روکنے کیلئے کارآمد تیل بنانے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    گرتے بال روکنے کیلئے کارآمد تیل بنانے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    اگر آپ اپنے گرتے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کا فکر مند ہونا بالکل بجا ہے کیونکہ اگر آپ نے ان کے گرنے پر قابو نہ پایا تو عنقریب آپ گنج پن کا شکار نہ بھی ہوئے تو گھنے بالوں سے ضرور محروم ہوجائیں گے۔

    گھنے بال انسانی شکل وصورت میں خوبصورتی اور کشش میں اضافہ کرتے ہیں، اس کے برعکس بالوں کا گرنا، کم ہونا یا گنجا پن چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین دونوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

    اس دور جدید میں بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے متعدد علاج موجود ہیں جس کیلئے مارکیٹ میں کئی اچھے تیل بھی دستیاب ہیں۔

    لیکن آج ہم آپ کو آیک کارآمد اور مجرب نسخہ بتائیں گے، بالوں کی مضبوطی کیلئے اب آپ گھر بیٹھے ہی بہترین تیل بنا سکتے ہیں جس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی الجھن سلجھ جائے گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے گھر میں ہی تیل بنانے کا طریقہ بتایا ہے۔

    اجزاء:
    پالک کے چند پتے ڈنڈیوں کے ساتھ ،
    ایلو ویرا کی ایک ڈنڈی
    کالے تل کا تیل آدھا کلو
    آکاس بیل ایک پیالی
    ثابت لال مرچ 8سے دس

    تیل بنانے کی ترکیب :
    کالے تل کے تیل کو گرم کرنے کیلئے رکھ دیں، پالک اور ایلو ویرا کو چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اور اس کے اندر اکاس بیل اور ثابت لال مرچ ڈال کر ایسے چھنے میں رکھیں جو گرم تیل میں ڈوب جائے۔

    جب ان تمام اشیاء کا رنگ اچھی طرح پکنے کے بعد ہرے سے کالے رنگ میں تبدیل ہوجائے تو چولہے سے اتار کر اسے ٹھنڈا کرلیں۔

    طریقہ استعمال :
    اس تیل کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے ہفتے میں تین بار لگانا ہے اور لگانا اس طریقے سے ہے کہ متاثرہ جگہ جہاں بال گررہے ہیں تیل کو اچھی طرح رگڑنا ہے۔

    تیل کو لگانے کا بہترین وقت رات کا ہے جس کے بعد آپ صبح اٹھ کر نہالیں، ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ یہی طریقہ ہر عمر کے تمام مردو خواتین اختیار کرسکتے ہیں جنہیں بال گرنے کی شکایت ہے۔

  • شوبز میں آنے سے قبل سمیع خان کیا کرنا چاہتے تھے؟

    شوبز میں آنے سے قبل سمیع خان کیا کرنا چاہتے تھے؟

    کراچی: معروف اداکار سمیع خان نے بتایا کہ وہ انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ان کا شوبز میں آنے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکار سمیع خان نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    سمیع کا کہنا تھا کہ وہ انجینیئرنگ کر رہے تھے اور ان کا ارادہ امریکا جا کر پڑھنے اور سیٹل ہونے کا تھا، لیکن فائنل ایئر میں انہیں ایک فلم کی آفر آئی جس کے بعد وہ اسی شعبے سے وابستہ ہوگئے۔

    ان کے دوست نے بتایا کہ انہیں اکثر فلموں اور ڈراموں کی پیشکش ہوتی رہتی تھی لیکن وہ کیمرے سے خوفزدہ تھے اس لیے ہر آفر کے لیے سمیع خان کو ریکمنڈ کردیا کرتے تھے۔

    سمیع خان کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز میں لانے کا سہرا اسی دوست کے سر ہے۔

  • شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول میں کیا تبدیلی آئی؟

    شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول میں کیا تبدیلی آئی؟

    کراچی: معروف اداکار اور ماڈل جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ان دونوں میں بہت تبدیلی آئی ہے جو مثبت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکاروں شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنے بارے میں بتایا۔

    میزبان ندا یاسر کے بہت سے سوالات پوچھنے پر صدف نے بتایا کہ انہیں صفائی کا جنون ہے اور اس بات پر اکثر ان کی شہروز سے بحث ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات پر ایک خاص بات جو انہیں آج بھی یاد ہے، وہ یہ ہے کہ شہروز کو صدف کی پرفیوم بہت پسند آئی تھی۔

    صدف کا کہنا تھا کہ شہروز کو غلط بات پر بہت غصہ آتا ہے اور اکثر ان کا غصہ صدف کی آنکھوں میں آنسو لانے کا سبب بنتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ بہت دیر سے سو کر اٹھنے کی عادی تھیں لیکن شہروز بہت جلدی اٹھ جاتا تھا، ان کی بھی عادت شادی کے بعد آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی گئی۔

    صدف کے مطابق شہروز میں بھی شادی کے بعد کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

  • عائشہ عمر کی بہترین دوست اور سیلیبریٹی کون ہے؟ سوالات کے دلچسپ جواب

    عائشہ عمر کی بہترین دوست اور سیلیبریٹی کون ہے؟ سوالات کے دلچسپ جواب

    کراچی : ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ اور اے آر وائی کے سٹ کام "بلبلے” میں "خوبصورت” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی شوبز کی زندگی اور ماضی کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بحیثیت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے8سال کی عمر میں پہلی بار پی ٹی وی کے پروگرام "میرے بچپن کے دن” کی میزبانی کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ منیزہ ہاشمی میری پھپھو ہیں انہوں نے ہی مجھے پہلی بار پی ٹی وی پر کام کا موقع دیا، میں نے 18سال کی عمر میں باقاعدہ اداکاری شروع کی جس کا آغاز کالج کے ایک پروگرام سے کیا اور اس کے بعد مالی لحاظ سے گھر کو سنبھالا۔

    اپنے قریبی دوستوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری5سب سے بہترین سہیلیاں ہیں جو بچپن سے میرے ساتھ ہیں اور آج بھی ہمارا چھ سہیلیوں کا گروپ بنا ہوا ہے میری ایک دوست لندن میں اور چار لاہور میں ہیں جبکہ میں خود کراچی میں رہتی ہوں۔

    پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے ندا یاسر کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں سے تعلق اور اپنائیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ اپنی حفاظت کیلئے عدنان صدیقی کو اپنے ساتھ دیکھنا چاہوں گی، موبائل فون سیلفی کس کے ساتھ لینا پسند ہے کے جواب میں انہوں نے صبا قمر کا نام لیا۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ اگر کبھی مجھے کسی دوست کے کپڑوں کی ضرورت ہوئی تو سونیا کے ڈریسز مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ان سے مانگ لوں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ایسی چیز جو میں کسی کو ورثے میں دینا چاہوں یا امانتاً دینا چاہوں تو میں اسے حرا مانی کو دوں گی۔

    ندا یاسر نے ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ اگر آپ اپنے بچوں کی شادی کرنا چاہتی ہیں تو اس کیلئے اچھا سمدھی کون ثابت ہوگا؟ جس پر عائشہ عمر نے محمود خان کا نام لیا۔

    ان سے پوچھا گیا کہ اگر کبھی آپ کو اختیار ملے تو کس شخصیت کا چہرہ لگانا پسند ہوگا جس کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ مردوں میں فہد مصطفیٰ اور خواتین میں عائزہ خان کا چہرہ لگاؤں گی۔

    واضح رہے کہ ٹیلی ویژن ڈراموں کی نامور اداکارہ عائشہ عمر کے متعلق مشہور ہے کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ عائشہ عمر کو اسٹائل آئیکن بھی کہا جاتا ہے

  • اداکار شوٹنگ میں دیر سے کیوں پہنچتے ہیں؟ دلچسپ گفتگو

    اداکار شوٹنگ میں دیر سے کیوں پہنچتے ہیں؟ دلچسپ گفتگو

    کسی بھی کام کیلئے وقت کی پابندی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، چاہے وہ دفتر آنا ہو، اسکول پہنچنا ہو، دکان ہو یا کسی تقریب میں جانا ہو۔

    وقت کی پابندی کا خیال رکھنا ہر ایک کے لئے فطری عمل نہیں ہے، پابندی کرنے والے لوگ معاشرے میں اپنا علیحدہ مقام رکھتے ہیں اور لوگ ان کے اس عمل کی پیٹھ پیچھے بھی تعریف کرتے ہیں۔

    اپنے کام میں وقت کی پابندی کی اہمیت کے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماضی اور حال کے ٹی وی اور فلم کے نامور اداکاروں نے اپنے تجربات اور واقعات ناظرین سے شیئر کیے۔

    ماضی کی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نشو نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر جایا کرتے تھے تو ٹائم کا بہت خیال رکھتے تھے، کام اتنا تھا کہ سونے کا ٹائم ہی نہیں ملتا تھا۔

    انہوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ سے رات دو ڈھائی بجے گھر  پہنچ کر پھر دو گھنٹے بعد 5سے سات بجے والی دوسری شوٹنگ میں پہنچنا ہوتا تھا جسے میں پوری ایمانداری سے کرلیا کرتی تھی۔

    اداکارہ نشو نے کہا کہ ایک بار میں 15 منٹ دیر سے پہنچی تو اداکار مرحوم محمد علی اسٹوڈیو میں ٹہل رہے تھے مجھے دیکھتے ہی انہوں نے کہا کہ اگر تم اپنی کامیابی کا تسلسل چاہتی ہو تو وقت کی پابندی کا لازمی خیال رکھنا۔

    اس موقع پر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں  نےکبھی اپنے کام میں سستی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ سیٹ پر مقررہ وقت پر  پہنچ جاتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں اکثر اپنے جونئیرز کو بھی یہی کہتا ہوں کہ ہر کام میں وقت کی پابندی کا ضرور خیال رکھیں۔

    ٹی وی اداکار اسامہ کا کہنا تھا کہ لڑکیاں سیٹ پر پہنچنے میں زیادہ ٹائم لگاتی ہیں کیونکہ انہیں میک اپ بھی کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس لڑکے دس  15منٹ سے زیادہ لیٹ نہیں ہوتے۔

  • دانتوں کی صفائی کیسے کی جائے؟ آسان ترین نسخہ

    دانتوں کی صفائی کیسے کی جائے؟ آسان ترین نسخہ

    صاف سفید اور چمکتے دانت نہ صرف خوش ذوقی کی علامت ہوتے ہیں بلکہ انسانی نفیسات پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    لیکن قدرتی طور پر تمام افراد کے دانت سفید نہیں ہوتے اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہمیشہ کچھ کھانے پینے سے ہی دانتوں کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے۔

    لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اس کا آسان طریقہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں میں چاہے کتنی ہی گندگی ہو اس نسخے کے استعمال سے آپ فوری طور پر اچھا محسوس کریں گے۔

    ڈاکٹر بتول کا کہنا تھا کہ اس پیسٹ کو بنانے کا طریقہ بے حد آسان ہے، سب سے پہلے وہ بینگن جو پکنے کے بعد جل جاتا ہے اس کا چھلکا لیں، اس میں مناسب مقدار میں سرسوں کا تیل اور نمک ڈال لیں۔

    اس پیسٹ کو اپنے دانتوں میں انگلی یا پرش کی مدد سے اچھی طرح مل کے صاف کریں اور پھر منہ کو کلی کرکے صاف کرلیں، اس کا رزلٹ آپ کے سامنے فوراً آجائے گا۔

  • سنگیتا آپا کی بیٹی کی شادی میں کیا کیا ہوا ؟؟ جانیے ان کی زبانی

    سنگیتا آپا کی بیٹی کی شادی میں کیا کیا ہوا ؟؟ جانیے ان کی زبانی

    کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کی ہدایت کارہ اور ماضی کی معروف ہیروئن سنگیتا نے اپنی بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کی تھی جس میں ملک کے نامور اداکاروں نے شرکت کی اور دلہن کو اپنی دعاؤں میں رخصت کیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سنگیتا آپا نے اپنی بیٹی کی شادی کی یادوں سے متعلق باتوں کو ناظرین سے شیئر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میری تین بیٹیاں ہیں، دوسری بیٹی کی شادی سولہ سال پہلے کی تھی جب وہ خود سولہویں سال میں تھی اور تقریب میں تین سو لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن سات سو لوگ ہوگئے پھر میں نے کھانے کا مزید انتظام کیا تھا۔

    سنگیتا آپا نے بتایا کہ شادی کے سارے انتظامات میں نے خود کروائے تھے اور کھانے میں 21قسم کی ڈشز تیار کی گئی تھیں، مایوں دو اور مہندی ایک کی تھی، بارات میں دولہا گھوڑے پر آیا تھا۔

    بیٹی کی رخصتی کے بعد کا ذکر کرتے ہوئے سنگیتا آپا جذباتی ہوگئیں اور بتایا کہ سب مہمانوں کے جانے کے بعد  گھر اکیلا سا لگ رہا تھا اور بیٹی کی گزری ہوئی باتیں بار بار یاد آرہی تھیں۔