Tag: Good news for passengers

  • پی آئی آئی کے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان

    پی آئی آئی کے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی۔

    پی آئی اے کی جانب سے ٹورنٹو سے پاکستان آنیوالوں کیلئے ٹکٹ پر15 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 3تا15اکتوبر ٹورنٹو سے پاکستان ٹکٹس بک کرانے پر15فیصد رعایت ہوگی۔

    اس کے علاوہ 15فیصد رعایت پر بک کی گئی ٹکٹ پر یکم جنوری تا31مارچ تک سفر کرنا لازمی ہوگا۔

  • سعودی ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    سعودی ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    ریاض السعودیہ ایئر لائن نے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ ریزرویشن میں تبدیلی کچھ وقت قبل بھی کی جاسکتی ہے، بین الاقوامی پروازیں نئے سال کے آگاز پر بحال ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز( السعودیہ) نے اطمینان دلایا ہے کہ پرواز سے ایک گھنٹے قبل تک ریزرویشن میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ نے یہ خوشخبری ایک مسافر کو اس کے استفسار پر سنائی، مسافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دریافت کیا تھا کہ ریزرویشن میں تبدیلی زیادہ سے زیادہ کب تک ممکن ہے؟

    السعودیہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرواز کے وقت سے ایک گھنٹے پہلے تک ریزرویشن میں ترمیم ہوسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں السعودیہ نے اس موقع پر بین الاقوامی پروازوں کی تاریخ کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری 2021 سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی- البتہ اس سے 30 روز پہلے اس حوالے سے حتمی بیان جاری ہوگا۔

    السعودیہ نے توجہ دلائی کہ مستثنی زمروں کو 15 ستمبر سے سفر کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

  • سعودی ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    سعودی ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی ہے، اس کی بدولت مسافروں کی سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی اور انتظار کے لمحے بہت محدود ہوجائیں گے۔

    السعودیہ نے نئی سروس کو (سفرا السعودیہ) کا نام دیا ہے۔ اس کا مقصد ائیرپورڈس پر خدمات کا معیار بلند کرنا اور سفر کرنے والوں کے ذہنوں میں آنے والے سوالات کے جوابات فراہم کرنا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سفرا السعودیہ سروس کی بدولت السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو ایئرپورٹ آمد سے لے کر طیارے پر سوار ہونے تک تمام سوالات کے جوابات بروقت مہیا کیے جائیں گے اور سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی۔

    خاص طور پر مصروف ترین اوقات میں انتظار کا دورانیہ گھٹا دیاجائے گا، السعودیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سہولت داخلی اور بین الاقوامی تمام پروازوں پر مہیا ہوگی، اس کا دائرہ وی آئی پی مسافروں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ کسی بھی کلاس سے سفر کرنے والوں کو یہ سہولت پیش کی جائے گی۔

    ایئرپورٹ ہال میں داخل ہوتے ہی السعودیہ کا اہلکار مسافر کو خوش آمدید کہے گا۔ لیپ ٹاپ کی مدد سے سفری کارروائی مکمل کرائے گا ۔ مسافر کے سوالات کے جواب دے گا اور ضروری رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔

    السعودیہ کے ڈائریکٹر سامی سندی نے بتایا کہ سہولت کی شروعات کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض سے شروع کردی گئی ہے۔

    تمام ہوائی اڈوں پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ السعودیہ کی پروازوں سے سفر کا تجربہ یادگار بن جائے اور آئندہ بھی مسافر السعودیہ سے سفر کو ترجیح دیں گے۔