Tag: good news for those

  • گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، حیرت انگیز ایجاد

    گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، حیرت انگیز ایجاد

    گرمی سے پریشان لوگوں کیلیے خوشخبری ہے کہ ایسا اے سی ایجاد ہوگیا ہے جو آپ ساتھ لے کر چل سکتے ہیں اور وہ آپ کو کھلے آسمان تلے ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

    گرمی سب کو ہی بے حال کرتی ہے صدیوں پہلے لوگوں نے گرمی کا توڑ ہاتھ سے جلنے والا پنکھا نکالا تھا وقت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ گرمی سے بچاو کیلیے پنکھے، ونڈو اے سی، اسپلٹ اے سی اور پورٹیبل اے سی آئے اور دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ان ایجادات سے مستفید ہوتی ہے۔

    جدت کے اس دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایجادات دنیا میں سامنے آرہی ہیں وہیں اب ایک ایسا ننھا منا ایئرکنڈیشن ایجاد کیا گیا ہے جو راہ چلتے، کھلے آسمان تلے، سخت لو اور سورج کی تپش میں بھی آپ کو ٹھنڈی ہوا دے کر راحت فراہم کرے گا۔

    ہیڈ فون کی شکل کی طرح کا یہ اے سی وزن میں انتہائی ہلکا ہے جس کو آپ ہیڈ فون کی طرح گردن کے اطراف لپیٹ سکتے ہیں،صرف 435 گرام وزنی یہ اے سی گلے پر کسی قسم کا بوجھ نہیں بنتا اسے بچے بھی آسانی سے پہن سکتے ہیں۔

    ہیڈ فون کی طرح گردن کے اطراف میں لگائے جانیوالے اس ایئرکنڈیشنڈ نظام کو میٹوراپرو کا نام دیا گیا ہے جو مسلسل گردن اور چہرے کی جانب سرد ہوا پھینکتا رہتا ہے جو پہننے والے کو جان لیوا گرمی میں لو کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔

    اس ایئرکنڈیشنڈ کو جب چلایا جاتا ہے تو یہ اطراف کی گرم فضا سے 7 فارن ہائیٹ کم ٹھنڈی ہوا دیتا ہے اور پنکھا یا فین چلانے سے اطراف کی گرمی کے مقابلے میں اس کا درجہ حرارت اطراف کے درجہ حرارت سے 18 فارن ہائیٹ تک کم ہوجاتا ہے۔

    اس منی ایئرکنڈیشنڈ آلے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کو اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کو ایک خمیدہ پٹی کی صورت میں بنایا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 26 حصے ہیں جو آپس میں جڑ کر اس حیرت انگیز ایئرکنڈیشن کو تخلیق کرتے ہیں۔

    اس ننھے منے اے سی میں دو ٹربو پنکھے لگائے گئے ہیں جو بہت تیزی سے گھوم کر گردن کی رگوں، چہرے اور سر کی جانب ٹھنڈی ہوا پھینکتے ہیں جس سے گرمی کا احساس کم ہوکر انسان کو ایک خوشگوار تسکین آمیز احساس فراہم کرتا ہے۔

     

    اس کا دوسرا ماڈل پانی سے بھرا ہے جو حقیقت میں ایئرکنڈیشن ہے۔ 121 پرزہ جات کی مدد سے بنائے گئے اس اے سی میں موجود سیمی کنڈکٹر ذرات لطیف ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ پانی کی پھوار کی وجہ سے یہ گرمی کو تیزی سے بھگاتے ہیں۔

    اس اے سی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دیگر ایئرکنڈیشنڈ کی طرح بھاری بجلی بل کی صورت میں آپ کے بجٹ پر بھاری نہیں پڑتا۔ اس کی طاقتور بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 8 گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔

    یوایس بی کیبل سے چارج ہونے والے اس انوکھے ڈیوائس کی قیمت 159 ڈالر ہے۔ جو پاکستانی روپے میں تقریبا 29 ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔

  • رمضان المبارک میں ’عمرہ‘ کرنے والوں کیلیے خوشخبری

    رمضان المبارک میں ’عمرہ‘ کرنے والوں کیلیے خوشخبری

    سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ اتوار سے رمضان المبارک میں عمرہ اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

    مقامی ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ درخواست گزار ’توکلنا اور اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزارت نے مکہ مکرمہ کے حرم شریف کے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اگر پروگرام میں تبدیلی کا ارادہ ہو تو اجازت نامہ منسوخ کروانا ضروری ہے۔

    اجازت نامہ منسوخ کرانے پر کسی دوسرے شخص کو عمرے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

    اسی ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلیے بھی اجازت نامے کی شرط منسوخ کردی ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کرنے کیلیے توکلنا پر اکتفا کیا جائیگا۔

    وزارت نے بتایا کہ عمرہ اور روضہ رسول ﷺ میں پیشگی اجازت نامہ زائرین کو منظم کرنے اور بھیڑ سے بچنے کیلیے ہے۔

    واضح رہے کہ توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ حرم مکہ اور مسجد نبوی میں کس دن اور کس وقت زیادہ رش ہے۔