Tag: Good news

  • ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح کتنی؟ نئی تحقیق

    ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح کتنی؟ نئی تحقیق

    عالمی وبا کورونا سے تحفظ کا واحد ذریعہ ویکسین ہے، ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح بہت کم ہے۔
    دنیا کو تقریباْ دو سال سے زائد عرصے سے کورونا وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اب تک یہ وائرس لاکھوں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے۔
    فی الوقت ویکسین ہی اس سے بچاؤ کا واحد علاج ہے اور ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
    بیماری کی روک تھام کے مرکز سی ڈی سی کی ریسرچ کے مطابق ویکسین کورونا کو روکنے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔
    تحقیق کے مطابق امریکا بھر میں بارہ لاکھ سے زائد ویکسین شدہ افراد میں سے صرف ایک سو پچاسی افراد میں دوبارہ کورونا سے شدید متاثر ہوئے اور ان میں سے چھتیس افراد ہلاک ہوئے۔
    ریسرچ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد کا کورونا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا امکان چودہ گنا کم ہوتا ہے۔
    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹ دیگر دو شاٹس کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرسکے ہیں، ان کے مطابق اسپتالوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جب کہ ویکسین شدہ افراد کی داخل ہونے کی تعداد کم ہے۔
    کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف تیارکردہ ویکسین کی آزمائش رواں ماہ کے اختتام تک شروع کردی جائے گی جس کے مثبت نتائج آنے کی توقع ہے۔

  • ایپل صارفین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    ایپل صارفین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئی اسمارٹ واچ سیریز سیون پیش کردی ہے، یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

    آئی فون 13 سیریز اور آئی پیڈز کے ساتھ ایپل کے ورچوئل ایونٹ میں نئی اسمارٹ واچ سیریز کو بھی متعارف کرایا گیا۔ ایپل واچ کا بنیادی ڈیزائن 2015 سے تبدیل نہیں ہوا تھا مگر ایپل واچ سیریز 7 کے لیے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔

    ایپل سیریز 7 کے 2 ورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 41 ایم ایم اور 45 ایم ایم کے بڑے کیسز دیئے گئے ہیں جن میں زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں موجود ہیں۔

    بڑے ڈسپپلے میں نئے واچ فیسز جیسے کاؤنٹر، موڈیولر ڈو اور ورلڈ ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پہلی ایپل واچ ہے جس کی ڈسٹ ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی 6 ایکس ہے۔

    اسی طرح اسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس بھی ہے جس کو 50 میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اسمارٹ واچ کے اندر نیا واچ او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جو 13 فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    اسی طرح فل سوائپ بیسڈ کی بورڈ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے اور مختلف ورک آؤٹ موڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

    ایپل سیریز واچ آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

  • کورونا وائرس : سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    کورونا وائرس : سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    ریاض : سعودی شعبہ صحت نے عوام کو بتایا کہ مملکت میں نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی، جن ممالک نے کرونا کے مکمل خاتمے کے انتظامات ختم کردیئے وہ ممالک اس سے متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیجی ہیلتھ کونسل کے ماتحت صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد العمار نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق العمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں ملک بھر میں پھیلے ہوئے ان خدشات کو دور کیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ شدت سے آئے گی۔

    صارفین نے اس حوالے سے نو ہزار سے زیادہ ٹویٹس کی تھیں اور ٹوئٹر پر وائرس کی لہر کی دوسری اطلاع ٹرینڈ بن گئی تھی۔
    ڈاکٹر احمد العمار نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے انتباہ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر ان ملکوں میں زیادہ شدت سے آئے گی جہاں وائرس سے بچاؤ کے سارے انتظامات ختم کردیے گئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت خبردار کیے ہوئے ہے کہ اگر ویکسین دریافت نہ ہوئی تو آئندہ موسم سرما میں اس قسم کے ممالک وائرس کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر ہوں گے۔

    صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کا معاملہ بالکل الگ ہے۔ سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات یکدم ختم نہیں کیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک نے وائرس کے خطرات کا گہرائی سے جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات میں آہستہ آہستہ نرمی کی ہے۔

    لہٰذا عالمی ادارہ صحت کی تنبیہہ کا تعلق سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک سے نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وائرس کی ویکسین آجائے گی اور یہ بھی امید ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں وبا کی دوسری لہر نہیں آئے گی۔

  • سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان

    سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان

    ریاض : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی درخواست ، سعودی ولی عہدکا 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کاحکم

    راجہ علی اعجاز نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا ان کے دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدات اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے جس میں سے ایک قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے تھا۔

    یاد رہے فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کونانہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

  • تیل و گیس کے ذخائر: چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، عمران خان

    تیل و گیس کے ذخائر: چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، کراچی میں زیر سمندر ایشیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہورہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی، ماہرین معدنیات کراچی میں زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    امید ہے تین ہفتوں کے بعد تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو جائے گا اور ہم قوم کو خوشخبری دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ قوم بھی اس کی کامیابی کئیے  دعا کرے، یہ دریافت ملک کی تقدیر بدل دے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے: وزیر اعظم

    اس کے علاوہ وزیراعظم نے این آر او کے حوالے سے کہا کہ کسی ڈاکو کو نہیں چھوڑا جائے گا کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کسی کو کوئی این آر او ملے گا، نواز برادران گزشتہ تیس سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے لیکن وہ آج تک ایسا اسپتال نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔