Tag: Goods Transporters

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز، سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز، سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، سندھ حکومت کو نقصانات کے ازالے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے متاثرہ گاڑیوں، آئل ٹینکرز اور لوٹے گئے سامان کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کے لیے حکومت سندھ کو اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، بہ صورت دیگر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا 28 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

    ٹرانسپورٹرز نے کہا نقصانات کا ازالہ نہ ہوا تو 48 گھنٹے بعد گاڑیاں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے سامنے کھڑی کر دیں گے، پھر حکومت چاہے تو اپنے ہاتھوں سے گاڑیوں کو آگ لگا دے۔

    گڈر ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنماوٴں نے وفاقی اور سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ملک گیر ہوگا، مال بردار 40 ہزار گاڑیوں کا پہیہ جام ہوا تو ملک کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

  • گڈز ٹرانسپورٹرز  کا 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    گڈز ٹرانسپورٹرز  کا 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کردیا، جس کے بعد کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور دیگر کنٹینرز ٹرمینلز پر کام شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بندر گاہوں پر کارگو کلیئرنس اور لوڈنگ ان لوڈنگ بحال ہوگئی۔

    ٹرانسپورٹ گڈز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز، حکومت شہر میں حادثات کی روک تھام چاہتے ہیں، 50 سال کے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوسکتے اور 15 ہزار گاڑیوں کی فوری اپ گریڈیشن ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کیلئے وقت کا مطالبہ تھا، حکومت نے پکڑی گئی گاڑیاں چھوڑنےکی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ہر ہفتے اپ گریڈڈ گاڑیوں کی رپورٹ حکومت کو دیں گے۔

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا تیسرا دن، کراچی پورٹ پر بھی کارگو لوڈنگ بند

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا تیسرا دن، کراچی پورٹ پر بھی کارگو لوڈنگ بند

    کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے، تا حال وفاقی سطح پر کسی نے ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے رابطہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے پورٹ قاسم کے بعد کراچی پورٹ پر بھی کارگو لوڈنگ روک دی ہے، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے لیکن وفاقی سطح پر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گڈ ٹرانسپورٹرز نے آج سے کراچی پورٹ پر درآمدی اور برآمدی مصنوعات، کھاد، کوئلہ اور ہر قسم کی صنعتی اور تعمیراتی مشینری کی اندرون ملک ترسیل روک دی ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک ملکی صنعتوں کی تیار کردہ برآمدی مصنوعات کی ترسیل بھی معطل رہے گی، جمعے تک ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ، ڈرائیونگ لائسنس اور جرمانوں کے میکنزم میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تمام مطالبات نہ مانے گئے تو پھر آئل ٹینکر ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال میں شریک ہو جائیں گے۔

    گورنر سندھ سے ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات ناکام، ہڑتال کا دوسرا دن، صوبائی وزیر کی تنقید

    ادھر تین دن سے گڈز ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور وفاقی وزارت مواصلات خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، امداد حسین نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز یکم جنوری 2020 کو نافذ ہونے والے بھاری جرمانوں کے نوٹیفکیشن کو لوٹ مار کا نوٹیفکیشن سمجھتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دو بین الاقوامی پورٹس ہیں مگر ٹرانسپورٹرز کو اپنے ٹرک ٹرالرز اور کار کیرئرز پارک کرنے کے لیے پارکنگ یارڈ دستیاب نہیں۔

  • کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرزاور انٹر سٹی بس مالکان نے چھ جنوری سے غیر معینہ مدت کے لئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، عدالت کے فیصلے پر عمل نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک سڑکوں پر گاڑیاں نہیں لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور انٹر سٹی بس مالکان نے کہا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک بھر میں سامان کی ترسیل بند کر دیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا دورانیہ غیرمعینہ مدت کا ہوگا۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تجدید میں سو فیصداضافہ کردیا گیا جو کہ سراسر نانصافی ہے،18سو روپے فیس کو18 ہزار روپے تک کردیا گیا ہے، ایکسل لوڈ کے قانون کو بحال کیا جائے اور ناجائز جرمانے ختم کیے جائیں۔

    گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہیں ہورہا، ایکسل لوڈ ایس آر او دو ہزار پر حکومت اور موٹروے پولیس عمل نہیں کررہی۔

  • گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

    گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پرگڈز ٹرانسپورٹ سےبھتہ وصولی کی شکایات کا کا نوٹس لے لیا، چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرکے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ کراچی طورخم اورکراچی چمن روٹ پرشکایات بڑھتی جارہی ہیں، وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 5 اکتوبر تک عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کہاہے کہ وصولی،بھتہ خوری کمزورنگرانی،چشم پوشی کی علامت ہے، اس سے قیمتوں میں اضافہ اورملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

    انھوں نے ان شکایا ت کے خلاف ہر حال میں عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عمل نہ ہونےپرگراؤنڈاسٹاف کےخلاف ایکشن لیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ سپروائزری افسراورانتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    وزیراعظم آفس کا یہ بھی کہنا تھاکہ غیرقانونی کرایہ وصولی ایکسائزاینڈڈیوٹی قوانین پرسوالیہ نشان ہے،بادی النظرمیں بھتہ خوری سے حاصل رقوم حکام بالاتک جاتی ہے۔ انہوں نے اس معاملےپرسختی سےنوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹوں سےمتعلق قوائدوضوابط میں تبدیلی کی جائے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک بھرمیں چیک پوسٹوں کی تعدادکم کی جائے اور تمام ادارےملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں۔متعلقہ حکام متحرک ہوکراحکامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں، اور مقررہ وقت تک رپورٹ وزیراعظم آفس کوپیش کی جائے بصورت دیگرچیف سیکرٹریز،آئی جیز،ڈی آئی جیزکےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دس روز بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق ہڑتال ختم کرنے کا یہ اعلان گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہڑتال ختم کررہے ہیں اور آج سے ہی کام شروع کردیں گے۔


    اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کے دوران ہوا جس میں انہوں نے ہڑتالیوں کے تمام تر مطالبات اور تحفظات سنے اور انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

     

    یہ پڑھیں: گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال، کراچی پورٹ پرکنٹینرزرکھنے کی جگہ ختم

     گورنر سندھ نے کہا کہ اگر سیکیورٹی کے مسائل درپیش ہیں تو سندھ حکومت اور انتظامیہ انہیں بھرپور سیکیورٹی دے گی جواب میں گڈز ٹرانسپورٹ نے ہڑتال ختم کرنے کا کہا۔

    اطلاعات ہیں کہ کچھ ٹرانسپورٹرز اب بھی ہڑتال ختم کرنے پر راضی نہیں ہیں تاہم ٹرانسپورٹرز کا بڑا حصہ ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس ہڑتال کے نتیجے میں معشیت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، قبل ازیں گورنر سندھ کی جانب سے ہڑتالیوں سے کیے گئے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

    اسی سے متعلق: گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومت سے مذاکرات ناکام، ہڑتال بدستور جاری

    ہڑتال کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، بندرگاہ پر کنٹینر رکھنے کی گنجائش بھی ختم ہوگئی ہے۔