Tag: google chrome

  • گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کارآمد فیچر

    گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کارآمد فیچر

    گوگل کے ویب براؤزر گوگل کروم میں ٹیب منیجمنٹ اکثر ڈیوائسز کے لیے بھاری ثابت ہوتی ہے، جتنی زیادہ ٹیبز کروم میں اوپن ہوں گی، یہ براؤزر اتنا زیادہ ڈیوائسز کی میموری کو استعمال کرے گا۔

    اب اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے کروم کے ٹیب منیجمنٹ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

    ان میں سے ایک کروم کا گروپ ٹیبز کا فیچر ہے، جس کے لیے کم از کم 2 ٹیبز کو ایک ساتھ کر کے نیا گروپ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کئی گروپس بنا کر ان میں اپنی پسند کی ویب سائٹس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    ہر گروپ کو ایک نام اور مخصوص رنگ بھی دیا جا سکتا ہے۔

    تاہم یہ فیچر پھر بھی استعمال میں کچھ مشکل محسوس ہوتا ہے، تو گوگل نے کروم کے نئے ورژن میں ایک اور فیچر اسکرول ایبل ٹیبز کا اضافہ کیا ہے۔

    یہ تمام صارفین کو دستیاب تو نہیں مگر اس کو ٹیسٹ ضرور کیا جاسکتا ہے جس کے لیے ایک ٹیب اوپن کرکے chrome://flags انٹر کریں، جہاں کروم مینیو میں اسکرول ایبل ٹیب اسٹروپ کو ان ایبل کردیں، جس کے بعد براؤزر ری اسٹارٹ ہوجائے گا۔

    اس فیچر کو ایکٹو کرنے کے بعد آپ ٹیبز کو اسکرول کرسکیں گے۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نئے فیچرز صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔

  • اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے گوگل کا نیا فیچر

    اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے گوگل کا نیا فیچر

    معروف سرچ انجن گوگل نے مختلف اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹول صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے، ہیکنگ اس وقت صارفین اور خود ٹیکنالوجی کمپنیز کے لیے بھی بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

    گوگل نے مختلف اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹول کروم صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے، اینڈرائیڈ اور آئی فون میں گوگل کروم براؤزر صارفین پاسورڈ ہیک ہونے کے بارے میں جان سکیں گے۔

    یہ فیچر پہلے کمپیوٹر میں دستیاب تھا مگر اب اسے اسمارٹ فونز کے لیے بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس فیچر میں یوزر نیم اور پاسورڈز گوگل سرورز پر بھیج کر چیک کیا جائے گا کہ وہ کسی ڈیٹا ہیکنگ میں ہیکرز کے ہاتھ تو نہیں لگ گیا۔

    گوگل خود صارف کے یوزر نیم یا پاسورڈ کو نہیں دیکھ سکے گا بلکہ وہ صرف یہ چیک کر سکے گا کہ یہ ہیکرز کے ہاتھ لگنے والی تفصیلات سے مطابقت تو نہیں رکھتا۔

    یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب صارف نے اپنے پاسورڈز کروم میں اسٹور کیے ہوئے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ناقص یا کمزور پاسورڈز کی وجہ سے ہر سال لاکھوں کروڑوں آن لائن اکاؤنٹس ہیک ہوجاتے ہیں۔

    سنہ 2011 سے ہر سال ایک پاسورڈ 123456 سب سے بدترین پاسورڈ قرار دیا جارہا ہے اور حیران کن طور پر کروڑوں افراد کا پسندیدہ پاسورڈ بھی یہی ہے۔

    اس کے بعد دوسرے نمبر پر جو لفظ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے وہ خود پاسورڈ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 123456789 ہے۔

  • کروم نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    کروم نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    واشنگٹن : گوگل کروم نے صارفین کی مشکل آسان کردی، متعدد ٹیبز کو کنٹرول کرنے کےلیے کروم نے ایک بٹن متعارف کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویب براﺅزنگ کے دوران اکثر افراد بہت آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ کس ٹیب میں ویڈیو یا گانے چل رہے ہیں اور اگر متعدد ٹیبز اوپن کر رکھی ہیں تو ویڈیو یا آڈیو کو فوری روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اب گوگل کروم نے اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔

    کروم انتظامیہ کی جانب سے ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے بٹن متعارف کرایا جارہا ہے جو براﺅزر میں چلنے والی میڈیا فائلز کو پلے یا اسٹاپ کو ممکن بنائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بٹن کو کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ براﺅزر میں کتنے ٹیبز میں میڈیا فائلز موجود ہیں اور وہاں سے ان کو پلے، پوز اور اسکیپ کے بٹنز پر کلک کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بٹن یو آر ایل ایڈریس بار کے برابر میں 3 لائنیں اور موسیقی کے سائن والا ہوگا جس پر کلک کریں گے تو تمام میڈیا فائلز ڈراپ ڈان باکسز میں نظر آئیں گی،یوٹیوب ویڈیوز کی تو پریویو تصویر بھی نظر آئے گی جس سے ان کو پاز یا پلے کرنا آسان ہوگا۔

    اگر صارفین کسی آڈیو یا ویڈیو کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتے تو باکس کے اوپری دائیں جانب ایکس بٹن پر کلک کردیں، وہ اس وقت تک کے لیے غائب ہوجائے گی جب تک اس ٹیب کو دوبارہ ری لوڈ نہیں کرتے۔

    یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن شیڈ میں پلے کنٹرول سے ملتا جلتا ہے، یہ فیچر پہلے جولائی میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا اور ستمبر میں بٹن کا ٹیسٹ شروع ہوا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اسے کروم ورژن 79 کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہر ایک کے پاس دستیاب نہ ہو مگر پھر بھی آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

  • گوگل کروم نے صارفین کی بڑی شکایت دور کردی

    گوگل کروم نے صارفین کی بڑی شکایت دور کردی

    نیویارک: انٹرنیٹ ایکسپلورر گوگل کروم نے اپنے سافٹ ویئر میں اُس فیچرڈ کا اضافہ کردیا جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے مسلسل کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین ویب براؤزنگ یا پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹس استعمال کرنے کے لیے مختلف ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں۔

    گوگل کے انٹرنیٹ سافٹ ویئر ’کروم‘ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اُسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دیگر کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے اس لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز مختلف فیچرڈ شامل کیے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: گوگل نے کروم بک پکسل نامی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

    گزشتہ دنوں گوگل کروم نے اپنے نئے ورژن میں  بہترین ویڈیو سمیت سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف فیچرڈ متعارف کروائے گئےجنہیں صارفین نے بہت پسند کیا۔

    گوگل کروم کے صارفین کو یہ شکایت تھی کہ جب وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے دوران اپنی مطلوبہ چیز تلاش کررہے ہوتے ہیں تو اس دوران غیر ضروری اشتہارات اور ویڈیوز اسکرین پر آجاتی ہیں جس کے باعث مذکورہ کام ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتا اور ساری توجہ تقسیم ہوجاتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک صارف کی جانب سے دیے جانے والے فیڈ بیک میں بات سامنے آئی کہ کمپیوٹر پر ایکسپلورراستعمال کرنے کے دوران کوئی بھی شخص غیر ضروری مواد دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

    گوگل نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے براؤزر میں اشتہارات ہٹانے کا فیچرڈ شامل کرلیا جس کو سیٹنگ کے مینو میں جاکر بند کیا جاسکتا ہے ایسا کرنے پر نہ صرف اشتہارات ختم ہوجائیں گے بلکہ خود بہ خود چلنے والی تشہیری ویڈیوز بھی اسکرین پر آنا بند ہوجائیں گی۔

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین اپنے براؤزرز کو اپ ڈیٹ کر کے نیا فیچر بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔