Tag: google doodle

  • مرزاغالب کی 220ویں سالگرہ پرگوگل کا خراجِ تحسین

    مرزاغالب کی 220ویں سالگرہ پرگوگل کا خراجِ تحسین

    اردو زبان کےعظیم شاعراسداللہ خان المعروف مرزا غالب کی 220ویں سالگرہ پر پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پراپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اردو کے عطیم شاعرمرزا غالب کی 220ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیےڈوڈل بنادیا۔

    مرزا اسد اللہ خان غالب 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم چارسال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔


    اردو کےعظیم شاعرمرزاغالب کی 220ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے


    مرزا غالب کی13 سال کی عمرمیں امراء بیگم سے شادی ہو گئی، جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔

    دہلی میں پرورش پانے والے غالب نے کم سنی ہی میں شاعری کا آغاز کیا۔ غالب کی شاعری میں شروع کامنفرد انداز تھا، جسے اس وقت کے استاد شعراء نے تنیقد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی سوچ دراصل حقیقی رنگوں سے عاری ہے۔

    نقش فریادی ہےکس کی شوخی تحریر کا
    کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

    دوسری طرف مرزا غالب اپنے اس انداز سے یہ باور کرانا چاہتے تھے کہ وہ اگر اس انداز میں فکری اور فلسفیانہ خیالات عمدگی سے باندھ سکتے ہیں تو وہ لفظوں سے کھیلتے ہوئےکچھ بھی کر سکتے ہیں۔

    بس کہ ہوں غالب، اسیری میں بھی آتش زیِر پا
    موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا

    غالب کا اصل کمال یہ تھا کہ وہ زندگی کے حقائق اورانسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے اپنے اشعار میں بیان کردیتے تھے۔

    غالب کی شاعری میں روایتی موضوعات یعنی عشق، محبوب، رقیب، آسمان، آشنا،جنون اور ایسے ہی دیگر کا انتہائی عمدہ اور منفرد انداز میں بیان ملتا ہے۔

    ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
    کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور

    اردو کےعظیم شاعر15 فروری 1869 کو دہلی میں جہاں فانی سے کوچ کرگئے لیکن جب تک اردو زندہ ہے ان کا نام بھی جاویداں رہے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کرسمس اور سرد موسم، گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر لیا

    کرسمس اور سرد موسم، گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر لیا

    نیویارک : کرسمس پرآمد مد ہے اور جہاں مسیحی برادری اس تہوار کا منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، وہیں سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل اپنا لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار بھی گوگل کرسمس کی خوشیوں میں کچھ اسطرح شامل ہوا کہ کرسمس اور سرد ،موسم کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر لیا ہے۔

    نئے ڈوڈل میں پینگوئنز اپنا سوٹ کیس پیک کر رہے ہیں تاکہ کرسمس اپنے دوست طوطے کے ساتھ منا سکیں جبکہ گوگل پر میگا ایونٹ کا رنگ چھا گیا ہے۔

    یوں تو پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گوگل کسی بھی معروف شخصیت کی برسی اور سالگرہ اور عالمی دن پر ڈوڈل متعارف کراتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گوگل بھی پاکستان کے جشن آزادی میں شریک

    گوگل بھی پاکستان کے جشن آزادی میں شریک

    پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

    گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا جو سبز رنگ سے رنگا ہوا ہے۔

    ڈوڈل کے درمیان میں پلے کا بٹن ہے جسے دبانے سے سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل نے پاکستانیوں کے کسی خاص دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ہے۔

    ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے صادقین اور نصرت فتح علی خان کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرلیتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کروڑوں دلوں کی دھڑکن’نوتن‘، گوگل کا خراجِ تحسین

    کروڑوں دلوں کی دھڑکن’نوتن‘، گوگل کا خراجِ تحسین

    کراچی: بھارتی فلم انڈسٹری پر ماضی میں راج کرنے والی فطری اداکارہ نوتن کی 81 ویں سالگرہ پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئےگوگل نے آج کا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔

    ماضی میں کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ نوتن 4 جون 1936 کو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئیں‘ ان کا پورا نام نوتن سمرتھ تھا تاہم وہ فلموں میں صرف نوتن کے نام سے مشہور ہوئیں۔

    سنہ 1950 میں محض 14 برس کی عمر میں اپنی والدہ شوبھنا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہماری بیٹی‘ سے نوتن نے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا اور پھر 1952 میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے والی نوتن نے فلم ’پیئنگ گیسٹ‘ میں اداکار دیو آنند کے ساتھ یاد گار کردار نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، 1960 میں نوتن کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جانے لگا۔

    چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پرراج کرنے والی نوتن نے 70 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے‘ ان کی کامیاب فلموں میں میں تلسی تیرے آنگن کی، دیوی، ساجن کی سہیلی، ملن‘،’بندنی، کرما، میری جنگ، نام، سجاتا اور اناڑی شامل ہیں۔ فلموں میں بہترین خدمات انجام دینے پر انہیں پدما شری اور فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    بھارتی فلم انڈسٹری پر کسی ملکہ کی طرح راج کرنے والی معصوم نقوش کی حامل اداکارہ نوتن 90 کی دہائی میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر21 فروری 1991 کو انتقال کرگئی تھیں۔


    نوتن پر فلمائے گئے لازوال فلمی گیت



    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • گوگل نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

    گوگل نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

    نیویارک : گوگل نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے روز نیا ڈوڈل متعارف کرادیا۔

    آئی سی سی چیمپیئزٹرافی کا میلہ انگلینڈ میں سج گیا، ایونٹ کےپہلے روز گوگل بھی چیمپیئز ٹرافی کے رنگ میں رنگ گیا، کرکٹ کے حوالے سے گوگل سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کا ڈوڈل کسی تصاویر یا ویڈیو پر منحصرنہیں بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے، کوئی بھی صارف جب اس ڈوڈل میں بنے پلے کے بٹن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک کرکٹ گیم کھل جائے گا۔

    چیمپیئز ٹرافی  2017 میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جبکہ  پاک بھارت ٹاکرا 4جون کو ہوگا، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

     

    خیال رہے کہ گوگل کسی بھی معروف شخصیت کی برسی اور سالگرہ اور عالمی دن پر ڈوڈل متعارف کراتا ہے۔

    واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔