Tag: google map

  • گوگل میپ کے 3 نئے فیچرز متعارف

    گوگل میپ کے 3 نئے فیچرز متعارف

    چاہے آپ کسی شہر کے رہائشی ہوں، یا کسی شہر میں اجنبی مہمان بن کر جائیں، گوگل آپ کو ہر جگہ پہنچنے کا آسان ترین راستہ بتاسکتا ہے۔

    گوگل میپ کی سروس اپڈیٹ ہونے والی ہے جس کے ذریعے اس سروس کی افادیت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

    کمپنی 3 اہم فیچرز کا اضافہ کرنے والی ہے جس میں پہلا فیچر گلینس ایبل ڈائریکشنز کا ہے، یہ فیچر اس سروس کے استعمال میں سب سے بڑی تبدیلی قرار دی جارہی ہے۔

    دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پر صارفین لائیو اپ ڈیٹ کےلیے میپ میں لوکیشن ڈال کر سفر شروع کرتے ہیں اور سفر کے ساتھ ساتھ میپ ان کو یہ بتاتا جاتا ہے کہ کس موڑ پر مڑنا ہے یا کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔

    اس فیچر کے بعد یہ سب معلومات بطور پری ویو دیکھی جا سکیں گی، اگر صارف کسی بتائے گئے رستے سے ہٹ کر چلنے لگے تو نقشے کی جانب سے دوسرا رستہ تجویز کردیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ فیچر کے ساتھ فون کا لاک کھولے بغیر بھی اپ ڈیٹ دیکھی جاسکیں گی۔

    اس فیچر کے علاوہ گوگل ڈیسک ٹاپ کے لیے ری سینٹس نام کا فیچر بھی متعارف کروائے گا، یہ فیچر میپ پر تلاش کی گئی جگہوں کو خود بخود ایک جگہ اکٹھا کر دے گا۔ اس کے اندر ٹولز کی مدد سے صارف اپنی منزلوں کے لیے مرضی کا راستہ بنا سکیں گے اور جگہوں کا انتخاب دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

    متعارف کروایا جانے والا تیسرا اور آخری فیچر ایمرسیو ویو کا ہوگا، آئی او ایس اور اینڈرائڈ میپ کے لیے گوگل کی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ فیچر تصاویر کو ملا کر دنیا کا ہمہ پہلو نظارہ تشکیل دے گا۔

  • گوگل میپ نے میاں بیوی کی طلاق کروادی

    گوگل میپ نے میاں بیوی کی طلاق کروادی

    کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی کے راستہ بتانے والے فیچر ’گوگل میپ‘ نے امریکی جوڑے میں طلاق کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے علاقے پیرو سے تعلق رکھنے والے شہری نے گوگل میپ پر اپنی اہلیہ کو کسی اور مرد کے ساتھ دیکھ کر طلاق دے دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ شہری دارالحکومت لیما میں ایک مقام تک پہنچنے کی مسلسل کوشش کررہا تھا مگر وہ کافی گھنٹوں بعد بھی ناکام رہا جس کے بعد اُس نے سڑک کنارے چلنے والے شہری کے مشورے پر عمل کرنا شروع کیا۔

    امریکی شہری نے مشہور پُل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ سے مدد لینا شروع کی اور اپنی نظر موبائل کی اسکرین پر جما کر رکھی تاکہ راستہ نہ بھٹک جائے۔

    ایک مقام پر اُس نے گوگل اسٹریٹ ویو میں موجود سہولت فوٹوز میں سڑک کنارے رکھی بینچ پر خاتون کو مرد کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جو اُسے جانی پہچانی لگ رہی تھی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کیمرہ نے وہ تصویر 2013 میں اپنے سرور پر محفوظ کی تھی جسے جب شہری نے غور سے دیکھا تو  یہ خاتون دراصل اُس کی بیوی تھی جو اپنے دوست سے ملاقات کےلیے اس مقام پر آئی تھی۔

    امریکی شہری نے اُسی وقت اسکرین شارٹ لیا اور گھر جاکر اپنی بیوی سے سوالات کیے تو اُس نے اپنے دوست سے ملاقات کا اعتراف کیا اور دونوں کے درمیان محبت کا بھی بتایا جس پر مذکورہ شخص نے فورا اپنی بیوی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اُس کو طلاق دی۔

  • عام انتخابات 2018، ملک بھرکے70ہزار پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک

    عام انتخابات 2018، ملک بھرکے70ہزار پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک

    اسلام آباد : اب آپ کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن تلاش کرنیکی زحمت نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کیلئے گوگل میپ سے مدد لے لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ووٹرز کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے سترہزار پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کردیا، شہری جی آئی ایس کے ذریعے گھر بیٹھے پولنگ اسٹیشنز کا محل وقوع معلوم کرسکیں گے۔

    ECP-Post

    چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے بھی شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے ملک بھر کے چاروں صوبوں اور فاٹا میں مجوزہ ستر ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا سروے کیا۔


    مزید پڑھیں : انتخابات2018 کی تیاری، الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا آغاز


    ملک گیرسروے کے دوران پنجاب میں سات سو اٹھاون اور سندھ میں سات سو ایسے اسکولز سامنے آئے، جن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، پولنگ اسٹیشنز کیلئے اسکولوں میں بنیادی ضروریات کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جن اسکولوں میں بنیادی سہولیات موجود نہیں، انہیں عام انتخابات سے پہلے درست کرایا جائے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی یہ معلومات جلد ہی حاصل کرلی جائینگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔