Tag: Google Maps

  • گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

    گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

    بھارت میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرنے والی ایک فیملی دریا کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔

    پولیس کے مطابق وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہتی چلی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کرلیا۔

    افسوسناک حادثے میں مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

    گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے خاتون گاڑی سمیت نالے میں جاگری

    بھارت میں خاتون گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے گاڑی سمیت نالے میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ممبئی میں خاتون نے گوگل میپس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوتے غلطی سے اپنی کار نئی ممبئی میں نالے میں گرادی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بیلاپور سے الوے جارہی تھی۔

    خاتون کو الوے جاتے ہوئے بیلاپور میں پل پر جانا تھا لیکن گوگل میپس پر راستہ پل کے نیچے دکھایا گیا۔

    نقشے پر بھروسہ کرتے ہوئے خاتون پل کے نیچے سے دھرواتارا جیٹی کی طرف چلی گئی اور اچانک کار نالے میں جاگری۔

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حادثے کے بعد ریسکیو حکام اور وہاں موجود افراد خاتون کو بچانے کے لیے پہنچے تو خاتون کو نالے میں تیرتا ہوا پایا جس کے بعد وہ اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

    بعدازاں جائے وقوعہ پر گاڑی نکالنے کے لیے کرین بلائی گئی۔

  • گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل ارتھ میں تاریخی تصاویر کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد مقامات پر اسٹریٹ ویو کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی مدد سے زیادہ شفاف اور صاف تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے گوگل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے شہر پھیلتے جا رہے ہیں، ان تبدیلیوں کے پیش نظر صارفین کی سہولت کیلئے گوگل ارتھ اور اسٹریٹ ویو میں نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل نے اپنی نئی کیمرا ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے مختلف مقامات کا نظارہ اور اس سے متعلق تفصیلات و تصاویر باآسانی دیکھ سکیں گے۔

    Google Maps

    کمپنی نے بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ارتھ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے اب صارفین بہت جلد ہمارے سیارے کے ماضی میں جھانک سکیں گے۔

    اس کے لیے تاریخی تصاویر (ہسٹوریکل امیجری) نامی فیچر گوگل ارتھ کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔

    اس کی مدد سے صارفین گزشتہ 80 سال کی سیٹلائیٹ اور فضائی تصاویر کو دیکھ کر سمجھ سکیں گے کہ ہمارے سیارے پر 8 دہائیوں دوران کیا کچھ تبدیل ہوا ہے۔

    گوگل کمپنی کے مطابق گوگل میپس اور ارتھ پر تصاویر کا معیار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

  • گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلیے ایک اور سہولت

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلیے ایک اور سہولت

    کیلیفورنیا : گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے دو نئے فیچرز کو متعارف کرادیا ہے جس کے تحت صارفین کی دو بڑی مشکلات آسان ہوجائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی گئی ہے، اس میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اس میں سے ایک تبدیلی الیکٹرک گاڑیوں کی نیوی گیشن سے متعلق ہے جبکہ دوسرا سسٹم مخصوص سڑکوں کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    پہلا فیچر ای وی چارجنگ ہے جس کی مدد سے صارفین الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اپنے قریب موجود چارجنگ اسٹیشنز تلاش کرسکیں گے۔

    Google Maps

    اس مقصد کے لیے انہیں اسکرین کے اوپر مین سرچ بار کے نیچے موجود فلٹر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ گوگل میپس کی سیٹنگز میں جاکر اپنی گاڑی کو الیکٹرک وہیکل کے طور پر درج کرنا ہوگا۔

    اس فیچر کے تحت جب آپ کسی سڑک کو سرچ کریں گے تو وہ اسکرین پر نیلے رنگ میں نظر آئے گی۔ اس نئے فیچر سے صارفین کو اس سڑک کو زیادہ بہتر جاننے کا موقع ملے گا جس کو وہ سرچ کر رہے ہوں گے کیونکہ گوگل میپس کی جانب سے نیلے رنگ کے ذریعے بتایا جائے گا کہ سڑک کہاں سے شروع ہوئی اور کہاں ختم ہو رہی ہے۔

    اس سے قبل گوگل کی جانب سے اپریل 2024 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا جن کا مقصد الیکٹرک وہیکل چارجنگ پوائنٹ کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے، دوسرا فیچر عام صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

  • گوگل نے کمزور بینائی والے صارفین کو خوشخبری سنا دی

    گوگل نے کمزور بینائی والے صارفین کو خوشخبری سنا دی

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کا فائدہ کمزور نظر والے صارفین کو بھی ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل میپس میں حالیہ مہینوں میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، خاص طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    ایسا ہی ایک اور نیا اے آئی فیچر گوگل میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، اسکرین ریڈر نامی فیچر سب سے پہلے گوگل میپس میں 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین فون کے کیمرے کو استعمال کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو اسکین کرسکتے ہیں۔

    اب اس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں آڈیو سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ نیا فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ہوگا جن کی بینائی خراب ہوتی ہے یا وہ کسی ایسی نامعلوم جگہ پر موجود ہوں جہاں کی زبان سے وہ ناواقف ہوں۔

    کمپنی کے مطابق جب آپ فون کیمرے کا رخ کسی مخصوص مقام یا دکان کی جانب کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے متعلقہ تفصیلات آڈیو کے ذریعے بتائی جائیں گی۔

    اس کے لیے گوگل میپس سرچ بار میں کیمرا آئیکون پر کلک کرکے اردگرد کے ماحول کو اسکین کرنا ہوگا۔

    ایسا کرنے سے پہلے ٹاک بیک اسکرین ریڈر فیچر ان ایبل کرنا ضروری ہوگا جو اسمارٹ فون کی سیٹنگز میں یعنی  Accessibilityمینیو میں موجود ہوگا۔

    گوگل کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھا لیا

    گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھا لیا

    ابوظبی: گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی سروس میں اونٹ کو بھی شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے لیوا نخلستان کی 360 ڈگری کی تصاویر حاصل کرنے کے لیے گوگل نے غیر معمولی حل تلاش کر لیا۔ لیوا نخلستان میں کار کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہے، جس کی وجہ سے گوگل کو اپنا ٹریکر کیمرہ وہاں لے جانے کے لیے اونٹ کا انتخاب کرنا پڑا۔

    جن مقامات کی تصاویر کھینچنے کے لیے گوگل کی Street View کاریں نہیں پہنچ پاتیں، تو عام طور پر وہاں انسان ہی ٹریکر کیمرے لے کر جاتے ہیں، تاہم لیوا نخلستان میں یہ بھی ممکن نہ تھا، جس پر گوگل نے اونٹ کو استعمال کیا۔

    جس اونٹ سے یہ خدمت لی گئی ہے، اس کا نام رافع بتایا جا رہا ہے، یہ پہلا جانور ہے جو اس طریقے میں استعمال کیا گیا ہے، گوگل کی ترجمان مونیکا باز کا کہنا تھا کہ لیوا نخلستان کی بدلتی ریت کو دستاویز کرنے کے لیے اونٹ کا استعمال سب سے مناسب طریقہ ہے۔

    انٹرویو میں گوگل ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریکر کیمرہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اونٹ اسے لے کر صحرا میں مستند تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گوگل کی ’اسٹریٹ ویو‘ ٹیکنالوجی نے صارفین کو مشہور لینڈ مارکس، دور دراز مقامات اور یہاں تک کہ سمندروں کی گہرائیوں کو بھی حقیقتاً دریافت کرنے کے قابل بنایا ہے۔

  • گوگل میپ کے ذریعے فراڈ سے ہو شیار

    گوگل میپ کے ذریعے فراڈ سے ہو شیار

    ممبئی: بھارت میں ٹھگوں نے آن لائن ہوٹل بکنگ کے نام پر سیاحوں کو ٹھگنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ریزارٹ کے نام پر راجستھان اور ہریانہ سے آن لائن فراڈ کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، اس سائبر فراڈ میں گوگل میپ سے مدد لی جا رہی ہے۔

    بکنگ کی آڑ میں گاہکوں سے پیشگی رقم وصول کر لی جاتی ہے لیکن جب سیاح ممبئی کے ریزارٹ پہنچتے ہیں، تو ان کی بکنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق ہریانہ یا راجستھان میں بیٹھے سائبر ٹھگوں نے گوگل میپ پر ممبئی کے ریزارٹ کا فون نمبر درج کر رکھا ہے، لوگ جب اس نمبر پر کال کرتے ہیں تو وہ جم، ہال یا کمرے کی بکنگ کے لیے پیشگی رقم وصول کر لیتے ہیں، لیکن جب گاہک ہوٹل پہنچتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس ہوٹل میں ان کی کوئی بکنگ موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے تاہم گوگل پر ٹھگوں کا نمبر اب بھی موجود ہے، اور بکنگ کے نام پر وہ اب بھی لوگوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں۔

    فراڈ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریزارٹ نے بورڈ بھی لگا دیا ہے کہ ’یہاں آن لائن بکنگ قبول نہیں کی جاتی!‘ رپورٹ کے مطابق تاحال لوگوں سے ہزاروں روپے ٹھگے جا چکے ہیں۔

  • گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

    گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

    لندن: گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، ایک ہی مقام پر ایک ہی خاتون کی 2 مختلف تصاویر کی تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    یہ دونوں تصاویر ایک ہی خاتون کی ہیں، خاتون کا لباس تبدیل ہے، ہاتھ میں پکڑے تھیلے بھی مختلف ہیں، لیکن مقام بالکل ایک ہی ہے، ان تصاویر میں خاتون لندن کے ایک مقام وکٹوریہ پلیس پر ٹریفک کراسنگ پر کھڑی ہیں۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ خاتون لیان کارٹ رائٹ دونوں تصاویر میں عین اسی جگہ اسی انداز میں کھڑی ہیں، جب کہ تصاویر میں وقت کا فاصلہ 9 سال کا ہے۔

    ان میں سے پہلی اپریل 2009 کی ہے، جب لیان کارٹ رائٹ وکٹوریہ پلیس کے کونے پر ٹریفک کراسنگ پر کھڑی تھیں، اور ان کے ہاتھ میں کیریئر بیگ تھا۔

    نو سال بعد، گوگل میپس نے اگست 2018 میں ایک بار پھر، بالکل اسی پوزیشن میں خاتون کی تصویر لی، اس بار بھی ان کے ہاتھ میں اسی طرح کا تھیلا تھا اور وہ اسی طرح کراسنگ پر کھڑی تھیں۔

    ماہرین نے اس عجیب و غریب واقعے کو ایک ایسا لمحہ قرار دیا ہے جو ’ایک ارب میں ایک‘ بار واقع ہوتا ہے۔

    خاتون لیان کارٹ نے اس پر دل چسپ تبصرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ منجمد ہو گئی ہوں، میں بالکل اسی ہموار سلیب پر کھڑی ہوں اور میرے کندھے پر ابھی بھی ایک بیگ ہے، یہ بہت مضحکہ خیز ہے لیکن بہت عجیب بھی۔

    خاتون نے کہا لوگ شاید سوچیں کہ میں ٹائم ٹریولر ہوں، لیکن میں دنیا کی واحد شخص ہوں جسے تقریباً ایک دہائی بعد گوگل میپس نے بالکل اسی جگہ پھر پکڑا۔

  • گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، گوگل میپ کی وجہ سے ایک سے دوسری جگہ جانے میں خاصی سہولت ہوگئی ہے، گوگل میپس میں اب ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل میپس کی مقبول سروس میں ائیر کوالٹی لیئر نامی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارف کے ارد گرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا۔

    یعنی آپ کے ارگرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔

    ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیئے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

    گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وہاں ایئر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

    یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے مگر امکان یہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • صارفین کے لئے اچھی خبر، گوگل میپس کا بڑا اعلان

    صارفین کے لئے اچھی خبر، گوگل میپس کا بڑا اعلان

    گوگل اپنے صارفین کو آئے روز نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے، ایسا ہی ایک نیا فیچر حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

    گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں شاپنگ مراکز، ایئرپورٹس اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں نیوی گیشن کے حوالے سے مدد کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، یہ اعلان ایک بلاگ کے زریعے کیا گیا کہ میپس میں ڈکشنری فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے ارگرد موجود بڑی عمارات کا راستہ تلاش کرسکیں۔

    اس کے علاوہ گوگل میپس میں مراکز کے کام کے اوقات اور ریٹنگز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے، ایک اور فیچر ایریا بزنس بھی سروس کا حصہ بنایا گیا جس میں لائیو ٹرینڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    لائیو ٹرینڈز سے کسی مخصوص علاقے کے مصروف ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اس سے گنجان علاقوں میں جانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    گوگل میپس میں عام سودا سلف کی خریداری کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریٹیلرز کے اسٹیٹس یا آرڈرز کی ٹریکنگ کا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

    گوگل کے مطابق فی الحال یہ فیچر امریکا کی 30 ریاستوں کی 2 ہزار سے زیادہ اسٹور لوکیشنز کے لیے دستیاب ہوگا۔

    کمپنی نے بتایا کہ گھر سے باہر مناسب قیمت میں کھانے کی سہولت کے لیے ریسٹورنٹس کی قیمتوں کی رینج کا اضافہ بھی میپس میں کیا جارہا ہے۔

    اس فیچر کے لیے صارفین کے کنٹری بیوشن کا سہارا لیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹ ریویو، آؤٹ ڈور بیٹھنے کی دستیابی، ڈیلیوری آپشنز اور دیگر تفصیلات بھی جاننا ممکن ہوگا۔

  • گوگل میپس : سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور سہولت میسر

    گوگل میپس : سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور سہولت میسر

    کیلی فورنیا : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی، گوگل میپس میں صارفین کے لیے کارآمد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین زیادہ مواد پوسٹ کرسکیں۔

    گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

    یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔

    کمپنی کی صارفین کو ایپ کے زیادہ استعمال کرنے کی کوششیں کارآمد بھی نظر آرہی ہیں۔