Tag: google plus

  • گوگل نے اہم سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    گوگل نے اہم سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل پلس کو بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمپنی نے گزشتہ برس اعتراف کیا تھا کہ فیس بک کے مدمقابل متعارف کرائے جانے والے گوگل پلس نے صارفین کو اُس طرح متاثر نہیں کیا جیسا کمپنی نے سوچا تھا۔

    کمپنی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ہیکرز نے اُن کے سسٹم تک رسائی حاصل کر کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چرایا اور اسے دوسروں کو فروخت بھی کیا جس کی وجہ سے صارفین نے گوگل ایپ کا استعمال ترک کردیا۔

    کمپنی نے گزشتہ برس گوگل پلس کی بندش کا عندیہ ضرور دیا تھا مگر اُس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی تاہم ایک روز قبل گوگل نے اعلان کیا کہ 2 اپریل کے بعد گوگل پلس کو ختم کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: گوگل کا سوشل نیٹ ورک بند کرنے کا اعلان

    یہ بھی پڑھیں: خدا حافظ ! گوگل پلس

    گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش ویسے تو 2 اپریل کو ہوگی مگر 4 فروری کے بعد سے صارفین نئی پروفائلز ، پیجز وغیرہ نہیں بنا سکیں گے ساتھ ہی کمنٹس کرنے کی سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بلاگ کے مطابق ’گوگل پلس سائن ان کا بٹن مارچ کے بعد کام کرنا بالکل بند کردے گا بعد ازاں کمپنی 2 اپریل کو صارفین کی آئی ڈیز اور پیجز کو خود سسٹم سے ہٹا دے گی’۔

    یاد رہے کہ گوگل پلس جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر سبقت حاصل کرنا تھا البتہ کچھ وجوہات کی بنیاد پر صارفین نے اسے استعمال نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ گوگل پلس ویب سائٹس کے ٹریفک کو بڑھانے میں معاون تھا کیونکہ اس پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی اسٹوری جلد سرچ انجن میں آجاتی تھی۔

  • گوگل کا سوشل نیٹ ورک بند کرنے کا اعلان

    گوگل کا سوشل نیٹ ورک بند کرنے کا اعلان

    نیویارک: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل پلس کو بند کرنے کا حتمی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمپنی نے اعتراف کیا کہ فیس بک کے مد مقابل متعارف کرایا جانے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل پلس صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے نہ صرف ہمارے سسٹم تک رسائی حاصل کی بلکہ ہمارے صارفین کی معلومات کو دوسروں تک پہنچایا جس کے باعث اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: خدا حافظ ! گوگل پلس

    گوگل نے ساتھ میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ہیکرز سے متاثر ہونے والے صارفین کا ڈیٹا یا اُن کی شناخت سامنے نہیں لائے گا البتہ مستقبل میں ان تمام اقدامات کو روکنے کے لیے گوگل پلس کو فوری بند کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ امریکی اخبار نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ہیکرز نے 50 لاکھ سے زائد گوگل صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی اور وہ ان کے ای میلز بھی چیک کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گوگل نے 2011 میں فیس بک کے مد مقابل گوگل پلس کے نام سے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا، سن 2015 میں کمپنی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

  • خدا حافظ ! گوگل پلس

    خدا حافظ ! گوگل پلس

    گوگل نے بالاخر گول پلس کو خدا حافظ کہنے کا فیصلہ کرلیا، گوگل پلس 4 سال قبل فیس بک کی حریف سوشل میڈیا سائٹ کے طور پر سامنے لایا گیا تھا۔

    گوگل نے گزشتہ کئی مہینے گوگل پلس کے کار آمد حصوں کو علیحدہ سروسز کے طور الگ کیا ہے کیونکہ اب وہ گوگل پلس کو گوگل کی تمام سروسز کا حب بنانے کا منصوبہ ترک کرچکے ہیں۔

    کمپنی نے پیر کے روز جاری کردہ اعلامیے میں اعلان کیا کہ وہ گوگل پلس ختم کررہے ہیں۔

    اس سے قبل گوگل کی کئی سروسزحاصل کرنے کے لئے گوگل پلس کا اکاؤنٹ بنانا ضروری ہوتا تھا لیکن یہ کچھ زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوا۔

    گوگل کے وائس پریذیڈنٹ بریڈلی ہورووٹز نے کمپنی بلاگ میں اعتراف کیا ہے کہ ’’صارفین نے ہمیں بتایا ہے کہ گوگل کی تمام تر سہولیات کو ایک ہی اکاؤنٹ سے رسائی کرنا زندگی کو زیادہ آسان بناتا ہے‘‘۔