Tag: Google Search

  • گوگل کا نیا جادوئی بٹن : مشکل باتیں اب آسان زبان میں

    گوگل کا نیا جادوئی بٹن : مشکل باتیں اب آسان زبان میں

    گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نیا طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام "سمپلی فائی” رکھا گیا ہے۔

    مذکورہ گوگل ٹول خاص طور پر اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین انٹرنیٹ پر موجود مشکل اور پیچیدہ معلومات کو آسانی سے سمجھ سکیں، یہ نیا فیچر فی الحال آئی او یس کے لیے گوگل ایپ میں دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس فیچر کے تحت اگر آپ کسی ایسے ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں جس کی تکنیکی تفصیلات سمجھ نہیں آتیں تو اسے سلیکٹ کریں جس پر مور ایکشنز پینل میں سمپل فائی آپشن نظر آئے گا۔

    SimpleFi for Google

    اس آپشن پر کلک کرنے پر سلیکٹ کردہ ٹیکسٹ کا ایک نیا اور سادہ ورژن نظر آئے گا جس کو سمجھنا زیادہ آسان ہوگا۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر گوگل کے جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے جو اصل مطلب کو برقرار رکھتے ہوئے زبان کو آسان بنا دیتا ہے تاکہ ہر کوئی اسے بہتر طریقے سے سمجھ سکے۔

    گوگل کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ پیچیدہ معلومات کو سادہ بنانے سے صارفین کو بات زیادہ مؤثر طریقے سے سمجھ آجاتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے پیچیدہ طبی تحقیق، بائیولوجی، قانون، معیشت، ادب، فلسفے، ایرو سپیس اور کمپیوٹر سائنس جیسے شعبوں کی تفصیلات کو آسان فہم بنانا ممکن ہوگا۔

  • انٹرنیٹ سرچ اور اسکرین شاٹس نے قتل کا معمہ حل کروا دیا

    انٹرنیٹ سرچ اور اسکرین شاٹس نے قتل کا معمہ حل کروا دیا

    جرم کبھی بھی چھپ نہیں پاتا، قاتل چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو کہیں نہ کہیں وہ کوئی ایسی غلطی ضرور کرتا ہے جو اس کی پکڑ کا سبب بن جاتی ہے۔ امریکا میں بھی ایک قاتلہ ایسے ہی پولیس کی گرفت میں آگئی جس نے اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔

    امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس کو 50 سالہ شخص کی لاش اپریل میں اس کے گھر کے قریب سے ملی تھی، تاحال وہ اس قتل کو حل کرنے میں ناکام تھے۔

    تاہم اس کی قاتلہ نے اپنے موبائل پر زہریلے مشرومز کے بارے میں سرچ کیا تھا، اسی انٹرنیٹ سرچ کے ذریعے پولیس قاتل تک پہنچی اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کی بیوی تھی۔

    پولیس کے مطابق جب انہوں نے لاش دریافت کی تو اس کے ہاتھوں پر متعدد کٹس تھے جبکہ اس کی کلائیوں اور ٹخنوں پر ٹیپ باندھا گیا تھا جس کی کچھ ہی باقیات پولیس کو ملی تھیں۔

    طویل تفتیش کے بعد علم ہوا کہ مقتول کی موت زہریلے مشرومز کھانے سے ہوئی جس کی کچھ باقیات اس کے معدے میں تاحال موجود تھیں۔

    ایک ماہر نباتات نے پولیس کو بتایا کہ قتل کی وجہ بننے والے مشروم کا زہریلا جز صرف 8 گھنٹے تک مؤثر رہتا ہے جبکہ 72 گھنٹوں بعد جسم میں سے اس کے آثار غائب ہوجاتے ہیں۔ اسی وجہ سے مقتول کی موت کی وجہ جاننے میں وقت لگا۔

    لاش ملنے کے 5 ماہ بعد پولیس نے مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلہ نے اپنے موبائل پر زہریلے مشرومز کے بارے میں سرچ کیا تھا اور کچھ مشرومز کی معلومات کا اسکرین شاٹ لے کر رکھا تھا۔

    مقتول کے ایک فیملی فرینڈ نے جرم میں اس کی بیوی کی مدد کی تھی، اسے بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلہ نے اپنے شوہر کے غائب ہوجانے کے بعد سے نہ اس سے رابطہ کیا اور نہ ہی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، یہیں سے پولیس مشکوک ہوئی اور بالآخر قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

  • ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    موجودہ دور میں گوگل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمیں سب بتا دیتا ہے یہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور ہوا ہے، سال 2017 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی فلموں اور کہانیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

    رواں سال گوگل پر سرچ کی جانے والی بھارتی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ ہے جو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم  ’’رئیس‘‘ نے بھی گوگل کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنالی ہے۔

    باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے والی بالی ووڈ کی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ نے کئی فلموں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، مقبولیت کے لحاظ سے اس فلم نے عامر خان کی فلم دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    فلم ’’رئیس‘‘ نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے کیلئے کافی دباؤ ڈالا، تاہم یہ فلم مقررہ تاریخ پر ہی ریلیزہوئی۔

    کھیل کے شعبے میں کرکٹ کی مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، اس حوالے سے بھارتی کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے والی انڈین پریمیئر لیگ نے گوگل سرچنگ میں دوسرا نمبر لے لیا۔

    تیسرے نمبر پر کرکٹ کے ہونے والے میچوں کا اسکور جاننے کیلئے ’’لائیو کرکٹ اسکور‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

     بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے گوگل پر چوتھا نمبر حاصل کیا، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم ’’دنگل‘‘ نے سب سے زیادہ پیسے کما کر تاریخ رقم کی ہے، عامر خان کی یہ فلم ان کی ’’پی کے‘‘ سے بھی مقبول فلم ثابت ہوئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور کی رومانٹک فلم ‘’ہاف گرل فرینڈ‘‘ بھی گوگل پر سرچ کی گئی۔ بھارتی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں41کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم گوگل پر پانچویں نمبر پر رہی۔

    اس کے علاوہ دیگر فلموں میں ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ’’منا مائیکل‘‘ ’’جگا جاسوس‘‘ اور ’’رئیس‘‘ نے بالترتیب نمبر حاصل کیے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پاکستانی افراد شادی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، رپورٹ

    پاکستانی افراد شادی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، رپورٹ

    نیویارک : آج کے جدید دور میں کسی بھی قوم کے خیالات جاننے کا یاک اہم ذریعہ انٹرنیٹ بھی ہے جو لوگوں کی سوچوں خواہشات اور تاثرات کا عکاس ہوتا ہے ۔

    مختلف قسم کے سروے اور تحقیقات مختلف اوقات میں یہ بتا چکے ہیں کہ پاکستانی قوم انٹرنیٹ سب سے زیادہ کس چیز  کی تلاش کرتی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر تحقیاقات میں پروپگنڈے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششکی گئی ہے۔

    حال ہی میں عالمی پیمانے پر مختلف اشیاء کی قیمتوں پر تحقیق کرنے والی ویب سائٹ فکسر نے مختلف ممالک کے افراد کی طرف سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اشیاء پر تحقیق کی تو نتائج خاصے حیران کن رہے ۔

    اس تحقیق کے مطابق پاکستانی لوگ سب سے زیادہ شادی کے بارے میں متفکر پائے گئے اور اور کسی بھی چیز کی نسبت شادی سے متعلق زیادہ سرچ کی گئی، جس میں دیگر ممالک میں عجیب وغریب قسم کے رجحانات بھی سامنے آئے ۔

    بھارت میں سب سے زیادہ گائے کی قیمت ، چین میں الیکٹرانکس ، افغانستان میں اور عرب ممالک میں اونٹ ، روس میں میں جنگی جہاز جبکہ برازیل میں سب سے زیادہ سرچ جسم فروشی کی گئی ۔