Tag: google service

  • زلزلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے گوگل نے سروس شروع کردی

    زلزلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے گوگل نے سروس شروع کردی

    پاکستان میں شدید زلزلے کے باعث سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے، جہاں حکومتی ادارے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں وہی گوگل نے اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے پرسن فائنڈر کے نام سے سروس شروع کردی ہے.

    پاکستان اور افغانستان میں شدید زلزلہ کے باعث سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے، دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جدید ٹیکنالوجی پرسن فائنڈر کے نام سے سروس شروع کردی ہے۔

    گوگل نے بیان جاری کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ سے لاپتا ہوا ہو اپنے بارے میں تمام معلومات گوگل پرسن فائنڈر میں فِل کرکے اپنے بارے میں گوگل کو اطلاع دے سکتا ہے، اس طرح تمام ڈیٹا دنیا میں ہر کسی کی رسائی میں ہوگا اور لاپتہ ہونیوالوں کو اپنے پیاروں سےملانے کا ذریعہ بنے گا۔

    گوگل نے یہ سروس اس سے پہلے دوہزار دس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد بھی شروع کی تھی۔

  • جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت متعارف

    جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت متعارف

    سان فرانسسکو: گوگل نے جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے ، جس سے اپنے دوست کو پیسے ای میل کے زریعے بھیجے، کسی فائل کی طرح  رقم بھی ای میل کے ساتھ اٹیچ کرکے بھیجی جاسکتی ہے۔

    گوگل نے جی میل میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے ، جسے استعمال کرنے کیلئے ماﺅس پوائنٹر کو فائل اٹیچمنٹ کرنے کے نشان (پیپرکلپ کا نشان) پر لے جائیں اب یہاں پر ڈالر ($) یا پاﺅنڈ کا نشانہ آجائے گا، مطلوبہ کرنسی کے نشان کو کلب کرکے رقم درج کریں اور کے بٹن پر کلک کریں، آپ کی رقم ایک سیکنڈ میں مطلوبہ شخص کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔

    دراصل  یہ ایک آن لائن اکاﺅنٹ ہے، جس کے ساتھ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا بینک اکاﺅنٹ کو منسلک کیا جاسکتا ہے اس اکاﺅنٹ کے ذریعے شاپنگ اور بل وغیرہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔ رقم موصول کرنے والے کے پاس  ایپ انسٹال ہونا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں یہ سروس 2013ءمیں متعارف کروائی گئی تھی جبکہ اب اسے برطانیہ میں بھی متعارف کروا دیا گیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ سروس جلد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔