Tag: google wallet

  • گوگل کی جانب سے بڑی خبر

    گوگل کی جانب سے بڑی خبر

    گوگل نے کئی برس قبل تجرباتی طور پر گوگل پے کے نام سے ایک والٹ پیش کیا تھا، تاہم یہ تجربہ ناکام ہو گیا، اب اس گوگل بٹوے کو نئے سرے سے پیش کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

    رواں سال کے آغاز میں گوگل نے کہا تھا کہ گوگل پے ایک ‘جامع ڈیجیٹل والٹ’ بننے جا رہا ہے، تاہم یہ تبدیلی ابھی عمل میں لائی جانی ہے، اس سے قبل نئے والٹ کا نیا آئکن سامنے آ گیا ہے، جس میں گوگل کے 4 رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

    جب پہلی بار اس والٹ کو لانچ کیا گیا تو اس سے ڈیجیٹل ادائیگیاں بھیجی جا سکتی تھیں اور وصول بھی کی جا سکتی تھیں، تاہم اسے ترک کر دیا گیا اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ اسے بہتر انداز میں دوبارہ لانچ کیا جا رہا ہے، گوگل اب چاہتا ہے کہ کرپٹو پارٹنرز سمیت Pay پوری کنزیومر فنانس انڈسٹری کے لیے رابطے کا اہم ذریعہ بن جائے، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ‘جامع ڈیجیٹل والٹ’ گوگل کی ایپ کو ڈیجیٹل ٹکٹس، ایئر لائن پاس اور ویکسین پاسپورٹ کا گھر بنا دے گا۔

    لانچ ہونے کے بعد گوگل پلے اسٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا اور آپ گوگل پے، مختلف کوپن، پاس اور رقم اپنے ڈیجیٹل بٹوے میں جمع کر سکیں گے۔

    گوگل والٹ کو فی الحال ترقی یافتہ ممالک میں کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ گوگل ڈیسک ٹاپ سے بھی اسے استعمال کیا جا سکے گا۔

    2011 میں گوگل والٹ کو نان کانٹیکٹ پے منٹ کےطور پر پیش کیا گیا تھا، پھر رقم کی وصولی اور ادائیگیوں کے لیے اس کا دائرہ مزید بڑھا گیا اور یہ سلسلہ جاری رہا، تاہم 2018 میں اسے اچانک بند کر دیا گیا اور لوگوں نے بھی گوگل والٹ کو فراموش کر دیا۔

    اب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاید اسے یو ٹیوب کی آمدنی اور کرپٹو کرنسیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا تاہم اس کا حتمی فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

  • جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت متعارف

    جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت متعارف

    سان فرانسسکو: گوگل نے جی میل کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے ، جس سے اپنے دوست کو پیسے ای میل کے زریعے بھیجے، کسی فائل کی طرح  رقم بھی ای میل کے ساتھ اٹیچ کرکے بھیجی جاسکتی ہے۔

    گوگل نے جی میل میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے ، جسے استعمال کرنے کیلئے ماﺅس پوائنٹر کو فائل اٹیچمنٹ کرنے کے نشان (پیپرکلپ کا نشان) پر لے جائیں اب یہاں پر ڈالر ($) یا پاﺅنڈ کا نشانہ آجائے گا، مطلوبہ کرنسی کے نشان کو کلب کرکے رقم درج کریں اور کے بٹن پر کلک کریں، آپ کی رقم ایک سیکنڈ میں مطلوبہ شخص کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔

    دراصل  یہ ایک آن لائن اکاﺅنٹ ہے، جس کے ساتھ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا بینک اکاﺅنٹ کو منسلک کیا جاسکتا ہے اس اکاﺅنٹ کے ذریعے شاپنگ اور بل وغیرہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔ رقم موصول کرنے والے کے پاس  ایپ انسٹال ہونا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں یہ سروس 2013ءمیں متعارف کروائی گئی تھی جبکہ اب اسے برطانیہ میں بھی متعارف کروا دیا گیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ سروس جلد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔