Tag: google

  • گوگل نے نریندر مودی کو احمق ترین وزیرِاعظم بنادیا

    گوگل نے نریندر مودی کو احمق ترین وزیرِاعظم بنادیا

    ممبئی:  سرچ انجن گوگل نے نریندر مودی کو دنیا اور بھارت کا احمق ترین وزیر اعظم قرار دے دیا۔

    گوگل نے ایک بار پھر بھارتیوں کو چھیڑ دیا ، پہلے ان کے وزیرِ اعظم کو ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل کیا اور اب نریندر مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیرِاعظم بنا دیا۔

    گوگل پر ورلڈ موسٹ اسٹوپڈ پرائم منسٹر لکھ کر سرچ کریں اور نریندر مودی کی تصاویر نظر آئے گی گوگل کی احمق ترین وزرائے اعظم کی فہرست میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم   اور نیوزی لینڈ کے موجودہ وزیراعظم اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں گوگل نے مودی کو دنیا کے دس بڑے مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا، جس پر حکومت ہند کے احتجاج کے بعد گوگل نے معذرت کرلی تھی۔

  • گوگل نے رمضان المبارک کی معلومات کے حوالے سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا

    گوگل نے رمضان المبارک کی معلومات کے حوالے سے ویب سائٹ کا آغاز کردیا

    گوگل نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کی معلومات کے لئے ایک ویب سائٹ کو پیش کیا ہے۔

    اس ویب سائٹ کو ’مائی رمضان کمپینئن ‘ کے نام سے بنایا گیاہے۔
    (https://ramadan.withgoogle.com)
    اس ویب سائٹ میں سحر و افطار کے اوقات ، نماز کے اوقات ، ٹریفک  کی معلومات ، کھانوں کی ترکیب اور یوٹیوب پر موجود اسلامی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

    گوگل کی اس ویب سائٹ کے ذریعے تقریبا 20 کروڑ افراد اپنے خاندان کے دور دراز رہنے والے افراد سے رابطے میں رہیں گے۔

    میڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے ایسوسیٹ منیجر زین کمال کا کہنا تھا کہ  رمضان المبارک میں گوگل کی جانب سے یہ ایک بہترین کوشش ہےایسے ہی جیسے میں اپنے اہحلخانہ کے ساتھ رمضان گزارتا تھا ۔

    گوگل کی اس سہولت کے ذریعے رمضان کے ماہ میں میں ہزاروں میل دور اپنے گھر والوں کے قریب رہ سکتا ہوں، میری بہن اس ٹیکنالوجی کے زریعے افطاری کی تصاویر مجھے بھیج سکتی ہے۔

    گوگل کی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر طریقے رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کا موقع ملے گا۔

  • انٹرنیٹ پرانسانی چہرے کی اب سو فیصد پہچان ممکن

    انٹرنیٹ پرانسانی چہرے کی اب سو فیصد پہچان ممکن

    کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل نےدعویٰ کیاہےکہ اس نےتقریباً سوفیصد درستگی کےساتھ چہرے کی پہچان کرنےوالی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔

    گوگل کی ٹیکنالوجی نےعملی مظاہرے کےطورپرانٹرنیٹ پر موجود تصاویر میں سےتیرہ ہزار چہروں کی شناخت کی اور یہ بھی درست طور پر بتایا کہ کوئی دو یا زائد تصویریں ایک ہی شخص کی ہیں یا نہیں ہیں۔

     یہ ٹیکنالوجی تصویروں کی پہچان کرنےکے علاوہ متعلقہ ناموں کو بھی ڈھونڈ لیتی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس کی مدد سے انٹرنیٹ پر موجود تصاویر کو ان کےناموں کےساتھ منسلک کیا جاسکے گا۔

  • گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ۔

    کرکٹ ورلڈکپ کا بخار ایک سو چار ڈگری پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

    فیس بک ہو یا ٹیوٹر یا کوئی بھی سوشل میڈیا سب ہی پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے کواٹر فائنل کے میچ کو لے کر جہاں سب ہی پرجوش ہیں ۔

    ایسے میں گوگل کیسے پیچھے رہ سکتا تھا وہ بھی میدان میں چوکے چھکے مارنے آگیا ہے۔

    اپنے منفرد لوگو کے ساتھ گوگل بھی اپنے صارفین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔

     خوبصورت رنگوں کے ساتھ بس کلک کرے اور اب ڈیٹ سے اسکور معلوم کرے۔

    گوگل بھی کل ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کو لئے ہر لمحہ پُرجوش ہے، جس کے لئے گوگل نے اپنا لوگو بھی تبدیل کردیا ہے ۔

    واضح رہے کہ  اس سے قبل جب کرکٹ ورلڈ کپ کی شروعات ہوئی تھی تو گوگل نے اپنا لوگوکرکٹ سےمنسلک کرکے پیش کیا تھا جس میں میں ایمپائر ہو یا بالر، بیٹ مین یا فیلڈر، وکٹ کیپر کو بھی ایکشن میں دیکھایا گیا ہے۔

    جبکہ پول میچزز میں پاک بھارت میچ میں بھی گوگل نے اپنا لوگو پاکستان اور بھارت سے کے کھلاڑیوں سے منسوب کیا تھا۔

  • پاکستانی ٹیم گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی

    پاکستانی ٹیم گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی

    کراچی (ویب ڈیسک) – پاکستانی ٹیم ان دنوں کرکٹ کے عالمی میں معرکے میں مشکلات کا شکار ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت جیسے ممالک سے ہارنے کے بعد اللہ اللہ کرکے ٹیم نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دی۔ الغرض پاکستانی ٹیم اپنی قوم کو تاحال متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مصباح اور انکے ساتھی عالمی دنیا کے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

    گوگل کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران پاکستانی ٹیم گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم ہے۔

    گوگل کی رپورٹ کے مطابق اپنی تمام تر ناکامیوں کے باوجود پاکستانی ٹیم ابھی تک سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی ٹیم ہے۔ ٹیم پاکستان کے بعد جو ٹیمیں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں وہ بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔

    علاوہ ازیں چھوٹی ٹیموں میں افغانستان گوگل سرچ میں سب سے آگے ہے جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات ہیں۔

    یہاں ایک دلچسپ بات یقیناً قابل ذکر ہے کہ صرف ٹیمیں ہی تلاش نہیں کی جارہیں بلکہ کرکٹربھی تلاش کیے جارہیں اور سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کرکٹرہیں پاکستان کے محمد عرفان اور انہیں سب سے زیادہ تلاش کیا ہے بھارتیوں نے۔ بھارتی شائقین نے ان کے قد کے بارے میں جاننے کے لئے گوگل سے رجوع کیا۔

    دوسری جانب دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے جیمز ٹیلر کا قد جاننے کے لئے گوگل سے رابطہ کیا۔

  • کمپیوٹرز پرمحفوظ دستاویز اور تصویریں بالآخر ضائع ہو جائینگی، بابائے انٹرنیٹ

    کمپیوٹرز پرمحفوظ دستاویز اور تصویریں بالآخر ضائع ہو جائینگی، بابائے انٹرنیٹ

    نیویارک :ونٹ سرف جنہیں بابائے انٹرنیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام تصاویر اور دستاویزات جو ہم اپنے کمپیوٹرز پر محفوظ کرتے رہے ہیں بالآخر ضائع ہو جائینگی۔

    گوگل کے نائب صدر ونٹ کا امریکی شہر سین ہوژے میں ایک کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ تب ہوگا جب ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر ناپید ہو جائینگے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل کی نسلوں کے پاس 21ویں صدی کا بالکل معمولی یا کوئی ریکارڈ نہیں ہوگا جب ہم ڈیجیٹل دنیا کے سیاہ دور میں داخل ہوں گے۔

    ونٹ سرف کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ سب اس بدلتے ڈیجیٹل ارتقاء میں ضائع نہ ہوجائیں۔

    ونٹ وہ شخصیت ہیں، جنہوں نے اس بات کو بیان کرنے میں مدد دی کہ ڈیٹا پیکٹس کیسے انٹرنیٹ پر آ جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’میں اس بات سے بہت ڈرتا ہوں میں اور آپ ایسے چیزوں کا روزانہ تجربہ کرتے ہیں، پرانے فارمیٹ کی دستاویزات جنہیں ہم نے ایک زمانے میں بنایا مگر اب حالیہ فارمیٹ کے سافٹ ویئرز میں انہیں نہیں کھولا جا سکتا کیونکہ ماضی میں کیے جانے والے فارمیٹ کی کمپیٹیبلٹی یا مطابقت کی گارنٹی نہیں ہوتی۔

    جب اُن سے پوچھا گیا کہ کئی کمپنیوں نے سینکڑوں سال تک اپنے آپ کو قائم رکھا تو کیسے یقین رکھ سکتے ہیں کہ ہماری ذاتی یادیں اور انسانی تاریخ لمبے عرصے کے لیے محفوظ رہ سکے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’اگلے سو سال تک گوگل بھی شاید نہ باقی رہے ۔‘

  • گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ

    کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگ۔

    کرکٹ ورلڈکپ کا بخار ایک سو چار ڈگری پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

     فیس بک ہو یا ٹیوٹر یا کوئی بھی سوشل میڈیا پاک بھارت میچ کو لے کر جہاں سب ہی پرجوش ہیں وہیں۔

    ایسے میں گوگل کیسے پیچھے سکتا تھا وہ بھی میدان میں چوکے چھکے مارنے  آگیا ہے۔

    اپنے منفرد لوگو کے ساتھ گوگل بھی اپنے صارفین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔

    گوگل کے نئے لوگو میں ایمپائر ہو یا بالر، بیٹ مین یا فیلڈر، وکٹ کیپر کو بھی ایکشن میں دیکھایا گیا ہے۔

     خوبصورت رنگوں کے ساتھ بس کلک کرے اور اب ڈیٹ سے اسکور معلوم کرے۔

  • گوگل کی آٹومیٹ گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں کا رخ کرلیا

    گوگل کی آٹومیٹ گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں کا رخ کرلیا

    کراچی: (ویب ڈیسک) خطرناک موڑ کاٹنے یا پھر حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے گوگل کی خود کار گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں کا رخ کرلیا۔

    اب سڑکوں پر گوگل کار آگئی ہے، گوگل کمپنی کی ڈرائیورکے بغیر کار اب کرے گی برطانیہ کی سڑکوں پر راج  کرے گی ۔

     گوگل کے مطابق خود کار گاڑی نے برطانیہ کی سڑکوں پر کئی میل کا سفر بغیر کسی حادثے کے طے کرلیا ۔ اس دوران گاڑی نے موڑ کاٹنے اور رکاوٹوں سے بچنے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔

    کمپیوٹر کی مدد سے گاڑی سڑک پر نہ صرف فراٹے بھرتی نظر آئی، بلکہ ڈرائیور کی مدد کے بغیر بریک لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا گیا، گوگل حکام کے مطابق یہ گاڑیاں جلد ہی عام آدمی کیلئے سڑکوں پر لائی جائینگی ۔

  • گوگل ارتھ پرو ،اب مفت میں دستیاب ہے

    گوگل ارتھ پرو ،اب مفت میں دستیاب ہے

    نیویارک :معروف سرچ انجن گوگل نےاپنی سروس گوگل ارتھ پرو صارفین کے لئے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    گوگل ارتھ پرو نامی سافٹ وئیر 399 ڈالر سالانہ کی بنیاد پر صارفین کو میسر تھا، گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب یہ سروس اپنی تمام تر خصوصیات کے ساتھ دنیا بھر کے صارفین کیلئےمفت دستیاب ہوگی ۔

    گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین دنیا بھر کے نقشے ،سمندر، عمارتیں، شہر نا صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ چاہیں تو تھر ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کے اینگل سے بھی اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

    چونکہ یہ سافٹ وئیر تھوڑا بھاری ہے اس لئے جو لوگ یہ سافٹ وئیر استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس اچھے سسٹم کا ہونا ضروری ہے۔