Tag: Google’s Doodle Change

  • گوگل نے نئے سال کا استقبال منفرد اور خصوصی انداز میں کیا

    گوگل نے نئے سال کا استقبال منفرد اور خصوصی انداز میں کیا

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اس بار بھی نئے سال 2024ء کی صبح کا استقبال منفرد انداز سے کرتے ہوئے اپنے ڈوڈل کی تبدیلی سے کیا ہے۔

    ان پُرمسرت لمحات کا خیرمقدم کرنے کے لئے گوگل نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک خصوصی رنگا رنگ ڈوڈل جاری کیا ہے۔

    اس خوبصورت ڈوڈل میں غبارے، رنگ برنگے ربن اور ہنستے گلوب کے ساتھ گوگل نے اپنی مرکزی تصویر کو تبدیل کرکے نئے سال 2024ء کا استقبال کیا۔

    یہ تبدیلی آج رخصت ہونے والے 2023ء کو الوداع کہنے اور کل سے شروع ہونے والے نئے سال کے لیے استقبال کا پیغام ہے۔

    گوگل سائٹ کی مرکزی شکل جشن کےانداز میں نمودار ہوئی، اسے نئے سال کی شام کا جشن کا عنوان دیا گیا ہے۔

    گوگل کے ڈوڈل 31 دسمبر 2024 میں رنگ برنگے ربنز لفظ گوگل پر برس رہے ہیں جب کہ درمیان کے ایک حرف ’زیرو‘ کو لینس کی طرح واضح کیا گیا ہے اور اسے گلوب کی شکل دی گئی ہے۔ یہ گلوب مسکرا رہا ہے گویا دنیا خوش دلی سے نئے سال کا استقبال کر رہی ہے۔

    گوگل سائٹ کی مرکزی شکل جشن کےانداز میں نمودار ہوئی۔ اسے "نئے سال کی شام کا جشن” کا عنوان دیا گیا ہے۔ نئے سال کا جشن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس برس سال نو کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوچکا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئے سال کی شام سال کے اختتام کی 31 دسمبر کی رات ہے اور یہ گریگورین کیلنڈر میں سال کا آخری دن ہے اور اس کے بعد آنے والا دن نئے سال میں شمار ہوگا جبکہ دنیا کے کئی ممالک نئے سال کی شام کو سرکاری موقع کے طور پر مناتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گوگل خصوصی تہواروں، بین الاقوامی و قومی ایام کے مواقع اور نامور شخصیات کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔

  • پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    اسلام آباد : پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی کی خوشی میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا رہتا ہے، پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

    آج کے ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی انڈس ڈولفن کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان میں دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے، اسے دریائے سندھ کی ڈولفن کہا جاتا ہے۔

    انڈس ڈولفن کی یہ نسل ان دنوں خطرے سے دوچار ہے، جسے اردو اور سندھی میں بھلن بھی کہا جاتا ہے، دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن کی یہ نسل جسے مقامی طور پر بلھن کہا جاتا ہے جبکہ اس کو عرف عام میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے۔

    اندھی ڈولفن

    جینیاتی طور پر یہ قسم نابینا نہیں ہوتی بلکہ ایک اندازے کے مطابق دریاؤں میں بڑھنے والی آلودگی اس کے نابینا ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

    خیال رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کا شیئر 86فیصد سے بھی زائد ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات کی تلاش کیلئے گوگل کو ترجیح دی جاتی ہے۔

    انٹرنیٹ پر گوگل کے بعد بڑے سرچ انجنز کی فہرست میں بنگ، بائیڈو، یاہو، یانڈیکس اور آسک کے نام شامل ہیں تاہم دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بننے والے گوگل میں انڈیکس کی گئی معلومات سب سے زیادہ ہیں۔