Tag: Goosebumps

  • رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟

    رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟

    کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے کسی خوفناک منظر کے آتے ہی یا سردی محسوس ہوتے ہوئے جلد میں حرکت سی ہورہی ہے۔

    یہ دراصل جسم کے بال کھڑے ہونے کا عمل ہوتا ہے جسے رونگٹے کھڑے ہونا کہتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ عمل اس وقت سامنے آتا ہے جب کسی خاص صورتحال میں جسم اپنا ردعمل دیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق سردی لگنے کی صورت میں جسم خود کار طور پر حرکت میں آتا ہے اور بال کھڑے ہوجاتے ہیں جس کا مقصد فضا سے اضافی گرمائش جذب کرنے کی کوشش ہے۔

    اسی طرح خوف کی صورت میں رونگٹے کھڑے ہونے کا مقصد جسم کی دفاعی پوزیشن پر آنا ہے۔ بال کھڑے ہونے کی صورت میں جسم اپنی اصل جسامت سے بڑا نظر آتا ہے اور یہ ممکنہ خطرے سے بچنے کی ایک صورت ہے۔

    یوں تو یہ عمل غیر ارادی طور پر ہوتا ہے لیکن بعض افراد ارادتاً بھی اپنے رونگٹے کھڑے کرسکتے ہیں۔

  • امریکن باکس آفس پرجادوئی فلم گوزبمپس کاجادو چل گیا

    امریکن باکس آفس پرجادوئی فلم گوزبمپس کاجادو چل گیا

    ہالی ووڈ فلم گوزبمپس نے امریکن باکس آفس کو اپنے سحرمیں جکڑلیا، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ بزنس کرکے سرفہرست آگئی ۔

    جادو ،تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم گوزبمپس نے اپنے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں تئیس ملین ڈالر سے زائد کماکر نارتھ امریکن باکس آفس پر ٹاپ ون پوزیشن پر آگئی ہے۔

    ہدایتکار روب لیٹر مین کی یہ فلم امریکی مصنف کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے شہر کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ فلم میں اہم کردار جیک بلیک، ڈیلین مینیٹ سمیت دیگر اہم ستاروں نے اداکیے ہیں۔

    جبکہ سرخ سیارے مریخ پر پھنس جانے والے سائنسدان کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم   دی مارٹین   کا دوسرا نمبر رہا۔ فلم نے مزید دو کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما لئے۔ ہدایتکار سیٹون سپیلبرگ کی فلم   برج آف سپائیز   تیسری پوزیشن پر رہی۔