Tag: Gorilla

  • گوریلوں کی انوکھی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    گوریلوں کی انوکھی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    برازوویلا: عصر حاضر میں سیلفی کے دیوانے بچے، بوڑھے، مرد اور خواتین تو تھے ہیں لیکن اب اس دوڑ میں گوریلے بھی شامل ہوچکے ہیں۔

    جی ہاں، کانگو کے ایک مقامی پارک میں گوریلے رہتے ہیں جو مزے سے پوز دے کر سیلفی بنواتے ہیں، جن کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    اس پارک میں گوریلوں کی اس انداز سے تربیت کی جاتی ہے کہ وہ بہت سے عادات انسانوں والے سیکھ چکے ہیں، اور دو پیروں پر انسانوں کی طرح آسانی سے چلتے بھی ہیں۔

    ان گوریلوں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، برطانوی اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک پر اس تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور سوشل میڈیا پر یہ بھرپور طریقے سے وائرل ہوئی۔

    ویرونگا نیشنل پارک میں 600 مقامی مرد اور خواتین گارڈ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جن کی بھرپور تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    یہ لوگ روزانہ اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر پارک کے اندر غیر معمولی نوعیت کی جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مذکورہ تصویر میں نظر آنے والے گوریلے نیشنل پارک کے رینجرز کو ہی اپنے والدین سمجھتے ہیں۔ ان دونوں کے والدین جولائی 2007 میں مارے گئے تھے، اس وقت ان کی عمریں دو اور چار ماہ تھی۔

    اس نیشنل پارک میں ان گوریلوں کی تربیت کی جاتی ہے جن کے والدین کسی حادثے میں ہلاک یا پھر کسی شکاری کا شکار بن جاتے ہیں، بعد ازاں ان کے بچوں کی تربیت اسی پارک میں کی جاتی ہے۔

  • اشاروں کی زبان بولنے والا ذہین گوریلا چل بسا

    اشاروں کی زبان بولنے والا ذہین گوریلا چل بسا

    اشاروں کی زبان سمجھنے اور بولنے والا ذہین امریکی گوریلا کوکو چل بسا۔ کوکو ہالی ووڈ کی کئی فلموں اور ڈاکیو مینٹریز میں جلوہ گر ہوچکا تھا۔

    گوریلا کوکو سنہ 1971 میں کیلیفورنیا میں پیدا ہوا تھا۔ 46 سالہ گوریلا کی ذہانت عام گوریلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔ ماہرین کے مطابق اس کا آئی کیو 75 سے 95 کے درمیان تھا جبکہ وہ انگریزی زبان کے 2 ہزار کے قریب الفاظ بھی سمجھتا تھا۔

    کوکو اشاروں کی زبان بھی سمجھتا تھا۔ اسے بلی کے ننھے بچے بے حد پسند تھے اور وہ ان کے ساتھ بہت کھیلا کرتا تھا۔

    گوریلا ہالی ووڈ کی کئی فلموں اور ڈاکیو مینٹریز میں جلوہ گر ہوچکا تھا جبہ کئی اداکار اس کے دوست تھے جن میں آنجہانی ہالی ووڈ اداکار رابن ولیمز بھی شامل ہیں۔

    رابن ولیمز کی موت پر گوریلا بہت رویا تھا اور کئی دن تک اداس رہا تھا۔

    کیلیفورنیا کی گوریلا فاؤنڈیشن کے مطابق گوریلا کی موت سوتے ہوئے واقع ہوئی اور یہ طبعی موت تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذہین گوریلے نے اشاروں کی زبان سے لوگوں کو بات سمجھائی، ویڈیو وائرل

    ذہین گوریلے نے اشاروں کی زبان سے لوگوں کو بات سمجھائی، ویڈیو وائرل

    نیویارک: امریکا کے چڑیا گھر میں موجود گوریلے نے سیر کے لیے آنے والے لوگوں کو اشاروں کی مدد سے اپنی بات سمجھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی چڑیا گھر میں موجود گوریلے کو بھوک لگی تو انتظامیہ نے کھانے دینے سے منع کردیا، بارہا احتجاج کرنے کے باوجود جب اُسے کھانا نہ ملا تو اُس نےبھوک مٹانے کا نیا طریقہ تلاش کیا۔

    گوریلا عوام کی مدد لینے چاہتا تھا مگر اُسے بھی معلوم تھا کہ لوگ بات کو سمجھ نہیں سکیں گے اس لیے گوریلے نے انتہائی ذہانت کا  مظاہرہ کرتے ہوئے اشاروں سے لوگوں کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔

    چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والے لوگوں کا رش  بڑھا تو  وہ ان کے قریب بیٹھا تاکہ کوئی بھی پنجرے میں آسانی کے ساتھ کھانا پھینکے تو اُسے یہ آرام سے حاصل کرلے۔

    انٹرنیٹ پر اس سارے واقعے کی ویڈیو شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے اور انہوں نے گوریلے کی ذہانت کی خوب داد بھی دی جبکہ کچھ نے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افریقی خانہ جنگیوں سے گوریلا بھی غیر محفوظ

    افریقی خانہ جنگیوں سے گوریلا بھی غیر محفوظ

    دنیا میں بدلتے موسموں کی وجہ سے تقریباً تمام جانداروں کو خطرات لاحق ہیں اور انہی میں سے ایک جانور گوریلا بھی ہے جس کی نسل کو معدومی کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

    عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کے مطابق افریقی جنگلی حیات کا اہم حصہ گوریلا کی آبادی میں پچھلی 2 دہائیوں میں خطرناک حد تک کمی آگئی ہے جس کے بعد آئی یو سی این نے اسے خطرے کا شکار جانوروں کی فہرست سے نکال کر شدید خطرے کا شکار جانوروں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ یہ درجہ معدومی سے قبل کا آخری درجہ ہے۔

    gorilla-3

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق گوریلا کی ایک نسل گروئر گوریلا کی آبادی میں 77 فیصد کمی آ چکی ہے اور سنہ 1995 سے اب تک ان کی تعداد 7 ہزار سے گھٹ کر 3 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

    صرف براعظم افریقہ میں پایا جانے والا گوریلا مغربی افریقہ کے متعدد ممالک کے جنگلات میں رہتا ہے اور ماہرین کے مطابق گوریلاؤں کی آبادی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ان افریقی ممالک میں ہونے والی خانہ جنگیاں ہیں جن کے باعث گوریلا کے زیر رہائش جنگلات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    اور صرف ایک گوریلا ہی نہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق پچھلے 14 سالوں میں افریقی جانوروں کی آبادی میں 24 فیصد کمی آچکی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ان کا بے دریغ شکار ہے۔

    مزید پڑھیں: افریقی ہاتھیوں کی آبادی میں خطرناک کمی

    دوسری جانب گوریلا کی ایک اور قسم پہاڑی گوریلا کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات یو این ای پی کے مطابق ان گوریلاؤں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں جو بار آور ہو رہے ہیں۔

    یو این ای پی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف افریقی ممالک میں پہاڑی گوریلاؤں کی تعداد 300 سے بڑھ کر 880 ہوگئی ہے۔

    نارویجیئن سیاستدان اور یو این ای پی کے سربراہ ایرک سولہیئم کا کہنا ہے کہ گوریلا انسانوں سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں اور ان کا ڈی این اے 99 فیصد انسانوں سے مشابہہ ہوتا ہے۔ ’انسانوں سے اس قدر مشابہت بندر سمیت کسی اور جانور میں نہیں‘۔

    gorilla-2

    افریقی حکام کا کہنا ہے کہ ان گوریلاؤں کا تحفظ افریقہ کی سیاحت میں اضافے کا باعث بھی بن رہا ہے جو دنیا بھر میں اپنے فطری حسن اور متنوع جنگلی حیات کی وجہ سے ہی مشہور ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوئمنگ ٹب میں ناچتا گوریلا

    سوئمنگ ٹب میں ناچتا گوریلا

    شدید گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا اور اس سے کھیلنا نہایت فرحت بخش احساس ہے جو بچوں اور بڑوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی خوشی کا احساس دیتا ہے۔

    گرمی سے پریشان یہ گوریلا بھی پانی کے ٹب میں نہایت مگن ہو کر رقص کر رہا ہے جو دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گا۔

    امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈلاس میں واقع چڑیا گھر میں یہ گوریلا انٹرنیٹ پر نہایت مقبول ہورہا ہے جو پانی کے ٹب میں ناچ رہا ہے۔

    اسے دیکھ کر بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ سخت گرمی کے بعد ٹھنڈے پانی کے اس ٹب نے اسے جتنی راحت بخشی، آج سے قبل کسی شے نے نہیں دی ہوگی۔

    ویڈیو میں ٹب میں گول گول رقص کرتا یہ گوریلا یقیناً دنیا کا سب سے خوش رہنے والا جانور معلوم ہوتا ہے۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خوشگوار حرکات نہ صرف خود ان جانوروں بلکہ قریب موجود دیگر جانوروں پر بھی جسمانی و ذہنی طور پر مفید اثرات مرتب کرتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔