Tag: goverment

  • حکومت جماعت اسلامی مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

    حکومت جماعت اسلامی مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

    راولپنڈی : حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمارا دوٹوک مؤقف ہے کہ ہم عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ رہا اور مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

    آج پھر مذاکرات ہوں گے، ڈائیلاگ 6دن تعطل کا شکار رہے، حافظ نعیم کے7 اگست کو مارچ کے اعلان پر حکومتی کمیٹی حرکت میں آئی۔

    کمشنر ہاؤس میں بات چیت ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، بات چیت میں پہلی بار وزیرداخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم نے حکومت کے سامنے مؤقف رکھا ہے، حکومت ہماری تجاویز پر جواب دے گی۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا ہم نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عوام کیلئے ریلیف چاہتے ہیں، باتیں سب اچھی کرتے ہیں، لالی پاپ دینا حکمرانوں کے بائیں ہاتھ کا کام ہوتا ہے۔

    حکومت کی کمیٹی کی جانب سے تحریری صورت میں تجاویز دی جائیں گی، حکومتی کمیٹی کی تجاویز پر امیرجماعت اسلامی سے مشاورت کریں گے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم کسی کے مطالبے پر نہیں رکیں گے، عوام کو ریلیف دلوا کر ہی یہاں سے جائیں گے، ہمارا مسئلہ ذاتی نہیں ہے، عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے سے متعلق ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، حافظ نعیم الرحمان نے جو اعلانات کیے ہیں اس کے مطابق چلیں گے، ہم وہی اقدام کریں گے جو عوام کے حق میں ہوں۔

    مذاکرات میں کہا کہ کمیٹی تو غائب ہوگئی تھی ہم نے اشتہارات دیئے، حکومتی کمیٹی نے کہا کہ ہم بھی اشتہار دیکھ کر ہی آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا بجلی کی زائد قیمتوں، آئی پی پیز اور مہنگائی و ٹیکسز کے خلاف پنجاب کے شہر راولپنڈی میں دھرنا 26 جولائی سے جاری ہے جسے 12 روز گزر چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی جانب سے گورنر ہاؤس کراچی میں دیا جانے والا دھرنا بھی پانچویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

  • ٹڈی دل کی شامت، طیاروں کی مدد سے اسپرے کا مطالبہ

    ٹڈی دل کی شامت، طیاروں کی مدد سے اسپرے کا مطالبہ

    کراچی: فصلوں کی دشمن ٹڈیوں کی سندھ میں شامت آگئی، صوبائی حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خلاف 10 طیاروں سے اسپرے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری خوراک محمد ہاشم پوپلزئی کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان پیش کیا گیا۔

    پلان کے تحت جنوری سے جون تک بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کا آپریشن ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران اور بھارت سے ملحق سرحد پر اسپرے کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔ جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپارکو سے بھی مدد لی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھ لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو اسپرے کے لیے 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے۔

    فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری

    خط میں کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے وفاق 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا، ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں حکومتِ سندھ نے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے تھے، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے کمیٹیاں بھی بنالی گئی ہیں۔

  • بھارت کے ناپاک عزائم، گلگت بلتستان حکومت کا دوٹوک مؤقف

    بھارت کے ناپاک عزائم، گلگت بلتستان حکومت کا دوٹوک مؤقف

    گلگت: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ بھارت کا گلگت بلتستان کو اپنا حصہ قرار دینا قابل مذمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے بھی بھارت کے ناپاک عزائم مسترد کردیے، سیاسی نقشہ جات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ بھارت کا نقشہ جھوٹ کا پلندہ ہے، گلگت بلتستان کے لوگ نظریاتی پاکستانی ہیں۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہلی اور آخری منزل ہے، بھارتی عزائم کے خلاف جی بی اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور ہے۔

    خیال رہے کہ تین نومبر کو بھارت نے پاکستان سے متعلق سیاسی نقشہ جات جاری کیے تھے جس میں کشمیر سمیت گلگت کو بھی بھارت کا حصہ قرار دیا تھا۔

    ردعمل میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری سیاسی نقشہ جات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا کوئی قدم جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ختم نہیں کر سکتا۔

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری سیاسی نقشہ جات مسترد کر دیے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے جاری کردہ نقشےغیر قانونی اور یو این کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے نقشوں سے متضاد نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے: عاطف خان

    خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے: عاطف خان

    پشاور: خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ پر 20 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے 15 ارب روپے عالمی بنک فراہم کرے گا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، سیاحت کے لیے 5 ارب روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں مربوط ٹورازم زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، ٹورازم زونز میں سیاحوں کو بہترین اور جدید سہولیات فراہم کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے بجٹ میں 100 گناہ اضافہ کیا گیا ہے، ماضی میں کسی نے بھی سیاحتی شعبے کی طرف توجہ نہیں دی۔

    عاطف خان نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر بے ہنگم طریقے سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔

    سیاحت کو فروغ دینے کا عزم، سوات ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کی تیاری، ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاحتی شعبے کی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے کیونکہ سیاحتی شعبے کو ترقی دینے سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی ہوگی بلکہ ملک کا ایک مثبت امیج بھی سامنے آئے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ امن کے داعی ہے، بیرونی سرمایہ کار سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے آرہے ہیں حکومت سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کرنے کے لئے پالیسیاں بنارہی ہے۔

  • حکومت ملک کا امیج اورترسیلات بہتر بنا رہی ہے، ایف پی سی سی آئی

    حکومت ملک کا امیج اورترسیلات بہتر بنا رہی ہے، ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان کا بین الاقوامی امیج بہتر ہو رہا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مزید کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی جس سے معیشت مستحکم ہوگی، غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد سے دیگر کمپنیاں بھی اپنی سوچ بدلیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ، ان کا موقف تھا کہ دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی قانونی ذرائع سے تقریباً بیس ارب ڈالر سالانہ بھجواتے ہیں۔

    پندرہ ارب ڈالر تک کی رقم غیر قانونی ذرائع سے بھجوائی جاتی ہے جو اگر بینکوں کے ذریعے بھجوائی جائے تو ملک کو کسی غیر ملکی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • غربت اورغذائی قلت مٹانے کا مشن ، حکومت نے مرغبانی مہم شروع کردی

    غربت اورغذائی قلت مٹانے کا مشن ، حکومت نے مرغبانی مہم شروع کردی

    اسلام آباد : غربت اورغذائی قلت مٹانے کا مشن، حکومت نے مرغبانی مہم شروع کردی، پانچ مرغیوں اورایک مرغے پر مشتمل ایک یونٹ شناختی کارڈ کی کاپی لے کر بارہ سو روپے کے عوض دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب بھرمیں مرغ بانی مہم کا آغازہو گیا ہے، مرغبانی یونٹ کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی لانا ہوگا۔

    مہم کے تحت شہریوں میں گولڈن اور مصری مرغیاں اورمرغے تقسیم کئے گئے، میڈیا سے گفتگو میں اکرم چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پولٹری میں کوئی بہتری نہیں لائے بلکہ اپنے ذاتی کاروبار میں پولٹری کو تباہ کیا۔پولٹری ریٹس حکومتی یا ایسوسی ایشن نہیں شریف خاندان دیتے رہے۔

    اس موقع پر دیسی مرغیاں حاصل کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدام اچھا ہے مرغیاں اُن کی غزاءقلت اور معاشی مشکلات کو قابو کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    دیسی مرغیاںتقسیم کرنے کامقصد دیہی علاقوں کی خواتین میں گھریلو سطح پر دیسی انڈوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ پروٹین اور غزائی قلت کا خاتمہ ہو سکے۔

    یاد رہے وزیراعظم نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہاتی خواتین مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتی ہیں اور تجویز پیش کی تھی کہ حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیاں اور انڈے فراہم کرے گی، جس سے وہ اپنا پولٹری کا کاروبار کر سکیں گی۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران نے مرغیوں اورغربت کی بات کا مذاق بنانے والوں کو آئینہ دکھادیا

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی آزمائش ہوچکی ہے، حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیوں کے لیے غذائی انجیکشنز بھی فراہم کرے گی تاکہ مرغیاں جلد صحت مند ہوسکیں۔

    وزیراعظم کے بیان کے بعد انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں مرغی اورغربت میں کمی کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو وزیراعظم عمران خان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب کوئی دیسی مرغیوں اور غربت کی بات کرے تو سامراجی ذہینت مذاق اڑاتی ہے لیکن کوئی ولایتی یہی بات کرے توشاندارہوجاتی ہے۔

    واضح رہے دنیا کےامیرترین انسان اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس بھی مرغیوں کے ذریعے غربت میں کمی پر بات کرچکے ہیں، 2016 میں بل گیٹس نے اپنے تجربات کی روشنی میں مرغ بانی کوغربت میں کمی کے لئے منافع بخش کام قرار دیا تھا۔

  • موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

    موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 100 روزہ پروگرام پر عمل کے لیے وزارتوں کو اہداف دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متعین کردہ اہداف پر پیش رفت کی نگرانی خود کر رہا ہوں، 100 روزہ ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی منصوبہ بندی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پروگرام پر ہر قیمت پر عملدر آمد کیا جائے گا، موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے، حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت انصاف کی بالادستی، میرٹ اور گڈ گورننس کو فروغ دے گی۔


    مزید پڑھیں : نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار


    یاد رے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا تھا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔

  • فاٹا کا انضمام،عمران خان کاحکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ

    فاٹا کا انضمام،عمران خان کاحکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فاٹا کے انضمام پر حکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا ٹاسک مرادسعید کو سونپ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام پر حکومت کے تاخیری حربوں پرحکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےمرادسعید کوٹاسک سونپ دیا۔

    عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام تک حکومت کو مہلت دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارلیمانی رہنماؤں کو دونوں ایوانوں میں بھرپور آواز اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مرادسعید کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے پرحکومت سےنرمی نہیں برتی جائےگی، فاٹا انضمام پر پیشرفت نہ ہوئی تو شدید ردعمل برداشت کرنا ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے2013میں قبائلی عوام کوحقوق دینےکاوعدہ کیاتھا، قبائلی عوام کواسمبلی میں نمائندگی دینےکیلئےانضمام ضروری ہے، آئین کے آرٹیکل 106میں ترمیم بھی وقت کا تقاضا ہے۔


    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس: فاٹا اصلاحات پیش نہ کرنےپر اپوزیشن کا واک آؤٹ


    انھوں نے مزیدکہا کہ قبائلی علاقوں کی قومی دھارےمیں شمولیت نیپ کابھی حصہ تھا، کابینہ کی منظوری کےبعدانضمام کےعمل میں تاخیرکاجوازنہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پراپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد کورم نہ پورا نہ ہونے پر اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کومعیشت پر بولنے کاحق ہے، کمزور معیشت فوج کو کمزور کردے گی، خورشید شاہ

    آرمی چیف کومعیشت پر بولنے کاحق ہے، کمزور معیشت فوج کو کمزور کردے گی، خورشید شاہ

    سکھر : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کومعیشت پر بولنے کاحق ہے، حکومت آرمی چیف کو معیشت پر بریفنگ دے، کمزور معیشت فوج کو کمزور کردے گی، اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے،تصادم سے ملک کمزور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خور شید احمد شاہ نے یو سی پٹنی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عباد ت کانام ہے، میں ہر ہفتے سکھرآتا ہوں، یہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،  ہم عوام میں بیٹھتے ہیں اورعوام ہی کی زبان میں بات کرتےہیں ، آغاسراج بھی میری طرح ہر ہفتے اپنے علاقے میں جاتےہیں،لوگ سراج درانی کے پاس لوگ نوکریوں کے لئے آتےہیں ، لیکن سراج درانی نےکہہ دیا کہ وہ ووٹوں کالالچ نہیں رکھتے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھٹوصاحب نے ہمیں عوام کی خدمت سکھائی ہے، جس سیاست کی بنیاد بھٹو صاحب نے ڈالی اس سے بداخلاقی قبول نہیں، جمہوریت،پارلیمنٹ چلتی رہی توپاکستان 20سال میں خوشحال ہوگا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ،بغیرسیاق وسباق سب دیکھ رہےہیں، گالم گلوچ ختم کرناچاہئےصرف سیاستدان کانہیں ہم سب کانقصان ہے، 95 فیصدملازمتیں نجی ادارے دیتےہیں، ملک میں نجی ادارےتعمیرہی نہیں ہوئے، گالم گلوچ اورالزام تراشی کی سیاست کی مذمت کرناچاہئے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے آگے آکرمنفی سیاست ختم کریں۔


    مزید پڑھیں :ایک شخص کے لیےآئین میں تبدیلی آئین کےساتھ مذاق ہے‘ خورشیدشاہ


    قائد حزب اختلاف  کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوبھی پاکستان کےلیےبات کرنےکاحق ہے، آرمی چیف کوملکی معیشت پربات کرنےکاحق ہے، جواب دینا چاہیے، بتانا چاہیے آرمی چیف کو بریفنگ کے لیے تیارہیں، اللہ رحم کرےمیں بہت کچھ دیکھ رہاہوں، پیپلزپارٹی کی کوشش ہے ٹکراؤ سے گریز کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کامعاملہ 73کےآئین میں ڈال کرختم کردیاگیا، ترمیم لاکرختم نبوت سےمتعلق معاملہ ختم کردیاگیا، قادیانی اقلیت میں ہیں،آئین کےتحت اقلیت کی حفاظت کے پابند ہیں، آج ہم اپنی غلطیوں سےکیوں الجھنیں پیداکررہےہیں، ختم نبوت سےمتعلق ہربات کوسوچ سمجھ کرکہنا چاہیے،خورشیدشاہ

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ اگرکوئی بات سمجھ نہیں آتی تو اس سےمتعلق کچھ نہیں کہناچاہیے، متعدد بار کہہ چکا ہوں اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے، ٹکراؤ سے ادارے کمزور اور پھر ملک کمزور ہوگا، ہمیں آنکھیں کھولنی چاہئیں کہ کس طرف جارہےہیں، اگر یہ تسلسل جاری رہا تو اللہ ملک کو محفوظ رکھے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا طے شدہ معاملہ الجھا دیا گیا ہے ، ہر قدم پھونک پھونک کر چلنا ہوگا، معیشت بہترہوگی تو ایل اوسی پر بہتر کارکردگی دکھاسکتےہیں، سیاستدانوں سےاپیل ہےلفظ تول کربولیں،بولنانہیں آتاتوچپ رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ، حکومت سے 25اگست تک جواب طلب

    نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ، حکومت سے 25اگست تک جواب طلب

    لاہور : نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت سے پچیس اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر جسٹس مامون الرشید نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ سپریم.کورٹ میں تو وہاں سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا جس پر درخواست گزار نے بتایا کہ اس کیس کا سپریم میں زیر التوا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    جس پر درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا اور نیب ریفرنس قائم کرنے کا حکم دیا مگر میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے .

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے پاس کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر


    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے علاوہ عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں اور خدشہ ہے کہ سابق وزیراعظم مقدمات سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے جائیں گے، اس لیے عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے احکامات صادر کرے۔

    عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست پر فیڈریشن اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو جواب طلب کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔