Tag: goverment decided

  • پنجاب: 5ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا فیصلہ

    پنجاب: 5ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا فیصلہ

    لاہور: حکومت کو پنجاب کے سی این جی صارفین کا خیال آہی گیا، ساڑھے پانچ ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    پنجاب کے عوام کیلئے سی این جی اسٹیشنز میں گیس بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    چئیرمین سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کیپٹن (ر) شجاع انور نے کہا کہ حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان اسلام آباد میں مزاکرات ہوئے، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ مئی کو ایل این جی کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچے گی۔ جسے سی این جی اسٹیشنز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایل این جی نجی شعبہ کراچی سے پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو پہنچائے گا، گیس پچپن روپے فی لیٹر فروخت ہوگی جو کہ سی این جی سے کچھ مہنگی ضرور ہے تاہم پٹرول کے مقابلے میں پھر بھی سستا ایندھن ہے۔

    شجاع انور کا کہنا تھا کہ حکومت یہ اقدام سی این جی سیکٹر کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔

  • یمن جنگ میں حصہ نہیں لینا، اصولی فیصلہ ہوگیا

    یمن جنگ میں حصہ نہیں لینا، اصولی فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: حکومت نے یمن جنگ میں شرکت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، خورشید شاہ کی تجویز پر کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یمن جنگ میں براہ راست فریق نہ بننے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تجویزبھی کام کرگئی، جس کے بعد حکومت نے جلد کُل جماعتی کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اراکین نے اپنی تقاریر میں جنگ کا حصہ نہ بننےاور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔

    وزیراعظم نوازشریف نےاراکین کی تقاریراور تجاویزکو سننے کے بعد کہہ ڈالا کہ کچھ نہیں چھپایا جا رہا، پارلیمنٹ کا جو فیصلہ ہوگا من وعن عمل کیا جائے گا۔

    دو روز سے جاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ابھی تک کسی جماعت نے فوج بھیجنےکی حمایت نہیں کی۔ سب یہی کہہ رہے ہیں، ثالثی کا کردار ادا کیا جائے۔ ماضی سے سبق سیکھیئے غیروں کی جنگ کی آگ سے اپنے گھر کو بچا کر رکھیے۔

  • ایل پی جی کی قیمت حکومت خود مقرر کرے گی

    ایل پی جی کی قیمت حکومت خود مقرر کرے گی

    اسلام آباد: وزارتِ پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بار بار اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں خود مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    وزرات کے زرائع کے مطابق اس وقت ایل پی جی کی قیمتیں اس شعبے سے منسلک کمپنیاں مقرر کرتی ہیں، جن کی وجہ سے قیمتوں میں اکثر اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے اور صارفین کو اس حد تک فائدہ نہیں ہوتا جتنا ہونا چاہیے اس لیے اب یہ تجویز دی گئی ہے کہ حکومت خود ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرے۔

    اس سلسلے میں سمری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، سمری کی منظوری کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت پٹرولیم مصنوعات کی طرح حکومت خود مقرر کرے گی۔