Tag: goverment of sindh

  • سندھ حکومت کی مالی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی

    سندھ حکومت کی مالی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی

    کراچی : سندھ حکومت کی مالی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو235ارب روپے کب ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، صوبے میں مالی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مالی خسارے کے بارے میں سندھ کابینہ کو اعتماد میں لے لیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ وفاق سے سندھ کو235ارب روپے کب ملیں گے، سندھ کو235ارب روپے کے بجائے602ارب روپے ملیں گے، سندھ حکومت کا شارٹ فال 233ارب روپے کا ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے کو233ارب روپے کم دینے کےبارے میں آگاہ کردیا، سندھ حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات میں 170ارب روپے کی کٹوتی کی، ترقیاتی اخراجات میں228ارب روپے کی کٹوتی کردی، رواں سال ترقیاتی اخراجات پرصرف 93ارب روپےخرچ ہوں گے۔

  • حکومت سندھ نے وفاق سے کالعدم تنظیموں کی فہرست مانگ لی

    حکومت سندھ نے وفاق سے کالعدم تنظیموں کی فہرست مانگ لی

    کراچی: سندھ حکومت نے نئے ناموں کے ساتھ کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کی فہرست وفاق سے طلب کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے اسلام آباد سے ان کالعدم مذہبی تنظیموں کی فہرست طلب کی ہے، جو نئے ناموں کے ساتھ فعال ہورہی ہیں، تاکہ صوبائی حکومت ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مؤثر کارروائی کرسکے۔

    وفاقی وزارتِ داخلہ سے  صوبائی محکمہ داخلہ نے درخواست کی ہے کہ کالعدم تنظیموں کی مفصل فہرست اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق دیگر معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیاجاسکے۔

    محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدے دار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کی تنظیموں کو عوامی اجتماعات یا جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو حال ہی میں دی گئی بریفنگ میں اس طرح کی تنظیموں کے کارکنوں اور عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داری کے تحت صوبائی حکام نے سندھ میں 60 مذہبی تنظیموں کو شناخت کرکے ان کی فہرست تیار کی تھی، موجودہ سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 67 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 26 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکام نے غیرقانونی اور قانونی ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کے دوران ان تین مہینوں میں دوہزار پانچ سو چوہتّر ہتھیار بازیاب کئے تھے۔

    عہدے دار نے کہا کہ صوبائی حکومت میڈیا پر کالعدم گروپس سے منسلک افراد کو جگہ دینے کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔