Tag: governer sindh

  • وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ  ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    کراچی: وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین کی فراہمی اوراس کا چارٹر جلد مکمل کرنے پر گفتگو ہوئی۔

    بحریہ ٹائون کے تعاون سے الطاف حسین کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے آصف علی زرداری نے اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سے سندھ حکومت لطیف آباد حیدر آباد میں پچاس ایکڑ اراضی فراہم کرے گی،سابق صدر نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی کو چارٹر آئندہ ہفتے تک مکمل کیا جائے،رگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ الطاف حسین کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کے لیے قانون تیار کررہے ہیں،صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ خالد سومرو کے قاتل کو پکڑ لیا ہے، تاہم پولیس کے پاس دہشت گردوں کے مقابلے میں وسائل کی کمی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام پر آصف زرداری اور ملک ریاض کے شکر گزار ہیں، دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے سیاسی اور ایڈمنسٹریشن بنیاد پر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • ایم کیوایم سندھ حکومت سے الگ، استعفے بھجوا دیئے

    ایم کیوایم سندھ حکومت سے الگ، استعفے بھجوا دیئے

    کراچی: بلاول بھٹو کے بیانات پر ایم کیوایم نے گزشتہ روز سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اپنے استعفے بھجوادیئے ہیں،ایم کیو ایم کے دو وزرا نے اپنے استعفے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان جبکہ دومشیروں اورایک معاون خصوصی نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوبھیج دیا ہے۔

    ایم کیوایم نے گزشتہ روزسندھ حکومت سےعلیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایم کیوایم کے وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد اور صنعت وتجارت کے وزیرعبد الرئوف صدیقی نے اپنے استعفے گورنرسندھ کوارسال کردیئے جبکہ مشیروں میں کھیل کے مشیرعادل صدیقی اورامورنوجوانان کے مشیرفیصل سبزواری اورمحکمہ اوقاف کے معاون خصوصی عبد الحسیب نے اپنے استعفے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوبھجوادیئے ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیوایم آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست بھی جمع کرائے گی جبکہ اپوزیشن لیڈرکےنام کے حوالے سے رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان میں آئندہ اجلاسوں میں غورکیا جائیگا۔

    ذرائع کےمطابق ایم کیوایم کی جانب سےاپوزیشن لیڈرکیلئے فیصل سبزواری، ڈاکٹرصغیراحمد، محمد حسین اور خواجہ اظہارالحسن کے نام زیرغورہیں تاہم حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کیا جائیگا۔

    اس سے قبل خورشید شاہ کے بیان پرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صوبوں کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی، لفظ مہاجرکوگالی دینے کا انجام صوبہ ہوگا، خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ بھٹو کاوارث بھٹو ہوسکتا ہے زرداری نہیں۔

  • سید قائم علی شاہ کی ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملا قات

    سید قائم علی شاہ کی ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملا قات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائرایجو کیشن کے چیئرمین ڈاکٹرعاصم کے ہمراہ آج رات گورنرہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملا قات کی ۔ ملا قات میں صوبے میں جاری صورتحال اوراعلیٰ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

    تینوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ صوبے میں ہائرایجوکیشن کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتربنانے کے لئے وسائل میں اضا فہ کیا جائے گا اوراداروں کو میرٹ کا نمونہ بنایا جائے گا ۔

    انہوں نے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور اس کے لئے ضروری فنڈ ز کے اجراء کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کو زیا دہ سے زیادہ زمینی حقائق سے مربوط کرکے طالب علموں کے لئے روزگار کے بہتر ذرائع پیدا کئے جائیں گے ۔

    انہوں نے انجینئرنگ ، سوشل سائنسسز اور ایگری کلچر کی جامعات میں عملی امتحان کو انڈسٹری اوریئنٹیڈ بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی سطح پر ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کو مزید فعال بنایا جائے گا اور تحقیقی مقالوں کو عملی صورت دینے پر بھی غور کیا گیا تاکہ اعلیٰ نوعیت کے مقالے جنھیں بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہو تی ہے ان پر عمل کرکے اچھے نتائج برآمد کئے جا سکیں۔

  • مختلف گروہ اغوابرائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،گورنرسندھ

    مختلف گروہ اغوابرائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،گورنرسندھ

    کراچی:گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہےکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سے ملک کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    گورنر ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ایک عرصے سے لیاری جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں پر مختلف گروہ بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،شہر میں مذہبی،لسانی،فرقہ وارانہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد بھی سرگرم ہیں جن کے روابط ملک دشمن عناصر سے بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی سرکوبی کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں جس میں وہ دن رات مصروف بھی ہیں۔