Tag: Government

  • بلوچستان حکومت کا این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

    بلوچستان حکومت کا این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

    کوئٹہ(25 اگست 2025): وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری کیلئے مشاورتی اجلاس
    ہوا، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کرینگے، مشاورت کا مقصد صوبے کا متفقہ اور مضبوط مؤقف سامنے لانا ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضرورتوں، ترجیحات کو اجاگر کرینگے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور شمولیت کو اہمیت دینا ہوگی، این ایف سی ایوارڈ مضبوط وفاق اور ہم آہنگی کا موقع ہے، بلوچستان کے عوام کی امیدیں اور توقعات ایوارڈ میں شامل ہونی چاہئیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے درمیان توازن، ہم آہنگی ضروری ہے، مشاورت میں ماہرین معاشیات، دانشوروں کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم سب کی کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق میں ہے، این ایف سی ایوارڈ کو قومی یکجہتی، اعتماد کے فروغ کا ذریعہ بنائیں گے۔

  • حکومت کا 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر

    حکومت کا 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

    بجٹ دستاویز کے مطابق میپکو کے 2 ہزار 605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی، کیسکو کے 1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہمی کا تخمینہ دیا گیا ہے۔

    آئیسکو میں 200، لیسکو199، فیسکو میں 800 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    میپکو میں 4 لاکھ 83 ہزار347 اور فیسکو میں 3 لاکھ 46 ہزار 126 نئے بجلی کنکشن دئیے جائیں گے، لیسکو میں 3 لاکھ 87 ہزار 377، گیپکو میں 2 لاکھ 80 ہزار 111  نئے صارفین شامل کئے جانے کا تخمینہ دیا گیا ہے۔

    جبکہ پیسکو میں ایک لاکھ 20 ہزار اور آئیسکو میں ایک لاکھ 95 نئے صارفین شامل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کیسکو میں 22 ہزار 538 حیسکو 20 ہزار 481 اور سیپکو میں 5440 نئے کنکشن دیئے جائیں گے۔

  • حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا اللہ

    حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا اللہ

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے عہدیداران جو فیصلہ کرتے ہیں پھر اسی پر عمل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حکومت سے بات کرنیوالی بات ہو ہی نہیں پاتی لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو خوش کرنے کیلئے ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، تاجر نمائندوں، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر سے ملاقات ہوئی ہے وزیراعلیٰ سندھ، تاجر نمائندوں کی تجاویز اچھی تھیں، انہیں زیر غور لایا جارہا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے بھی مزید کہا کہ ملاقاتوں اور تجاویز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے، حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی کہ عوام ریلیف محسوس کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/rana-sanaullah-meet-barrister-saif-22-05-2025/

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف سے اہم ملاقات کی تھی۔

    اہم ملاقات میں رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے مفاہمت کی بات کی جس پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ مفاہمت پر بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا نے بیرسٹر سیف سے کہا کہ آپ کو بات سیاسی حکومت سے ہی کرنا پڑے گی۔

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے بانی بڑے لیڈر ہیں یہ سختیاں اب ختم ہونی چاہیے۔

    یاد رہے کہ پچھلے دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو قومی مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

  • حکومت کی جانب سے پراپرٹی کے خریداروں کیلئے خوشخبری

    حکومت کی جانب سے پراپرٹی کے خریداروں کیلئے خوشخبری

    کراچی: وفاقی حکومت نے  پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED  ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان حسن بخشی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED ختم کرنے کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

    حسن بخشی نے ساتھ ہی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K کے ٹیکسوں میں بھی کمی کا مطالبہ  کیا ہے، حکومت کو 7E کے تحت رئیل اسٹیٹ پر عائد ٹیکسز میں نرمی کی تجویز  دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا فیصلہ تعمیراتی صنعت کے لیے حوصلہ افزا قدم ہے، پاکستان میں تعمیراتی شعبوں کو چلانے اور روزگار بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی ہوں گی۔

    حسن بخشی نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹاسک فورس کی سفارشات نہایت اہم ہیں، اگر آئی ایم ایف انہیں تسلیم نہیں کرتا تو وزیراعظم قومی مفاد میں اس معاملے پر پیشرفت کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا تسلسل تبھی ممکن ہے جب ہم خطے کی  معاشی دوڑ میں آگے رہیں، ضروری ہے ہم اپنی انڈسٹری کو سہولیات اور مراعات دیں تاکہ ملک بین الاقوامی سطح پر مسابقت کرسکے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

     

  • شام کے صدر احمد الشرع کا عبوری حکومت کے قیام کا اعلان

    شام کے صدر احمد الشرع کا عبوری حکومت کے قیام کا اعلان

    شام کے نئے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے نئے صدر احمد الشرع نے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں کہا ہے کہ میں بطور صدر ایک جامع عبوری حکومت کی تشکیل دے رہا ہوں جس میں سبھی طبقوں کی نمائندگی ہوگی۔

     احمد الشرع کہنا ہے عبوری حکومت ملکی اداروں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے نظم و نسق چلائے گی اور غیر جانبدارآنہ انتخابات کرائے گی، مختصر قانون ساز ادارہ قائم کیا جائے گا جو نئے انتخابات تک کام کرتا رہے گا۔

    انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک کمیٹی قائم کریں گے جو قومی مکالمے کے لیے ایک کانفرنس کا اہتمام کرے گی، جس میں ملک کے سیاسی مستقبل کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا ایک آئینی اعلامیہ کے تحت نئے آئین کی ترتیب کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ملک کے نظام کو ایک قاعدے کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ شامی صدر نے 29 جنوری کو صدارت سنبھالی ہے۔ احمد الشرع نے ‘ھیتہ التحریر الشام’ کے سربراہ کے طور پر 8 دسمبر 2024 کو بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔ 13 سال کی خانہ جنگی کے بعد شام میں یہ بڑا واقعہ تھا۔

  • ’اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا‘ پیپلز پارٹی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

    ’اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا‘ پیپلز پارٹی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ جس دن پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردی گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی  کے حوالے سے سخت ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جارہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے اور پی پی جس دن حمایت ختم کردے گی وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی، شائد مسلم لیگ ن کو اس بات کا ادراک نہیں ہے۔

    ترجمان پی پی شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسے فیصلے کر رہی ہے جن پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، اتھارٹی کے فیصلے پر سندھ حکومت، پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی بار یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ قومی مفاداتی کونسل کا اجلاس بلائیں، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    پی پی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم 3 ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں، میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا اہم امور پر اتحادیوں، صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کرنا دانشمندی ہے؟ وفاقی حکومت کی روش سمجھ سے بالاتر ہے اس طرز خلیج اور بڑھے گی، ملک کو آئینی وقانونی طرز عمل پر چلایا جائے تو وہ سب کیلئے بہتر ہوگا، میری ٹائم سیکٹر پر اتحادیوں اورصوبوں کی رائے سب سے پہلے لی جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/sharmila-farooqui-lashed-the-government/

  • حکومت کا تاحکم ثانی موٹروے بند کرنے کا حکم

    حکومت کا تاحکم ثانی موٹروے بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد: حکومت نے تاحکم ثانی پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تاحکم ثانی موٹروے 6 مقامات سے بند رہے گی اور آج رات 8 بجے سے فیصلے پر عمل کیا جائے گا جس کے بعد موٹرویز بند کردی جائیں گی۔

    جاری کردی نوٹیفکیشن میں موٹر وے بند کرنے کی وجہ مرمتی کام کا ہونا بتایا گیا ہے، پشاور سے اسلام آباد، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے بند رہے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے، سیالکوٹ سے لاہور اور ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے بھی بند رہے گی۔

     

    خیال رہے کہ حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 23 نومبر سے معطل کی جا سکتی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

  • ایم پاکس ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    ایم پاکس ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کو دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی ایم پاکس ویکسین کی خریداری میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پہلے فیز میں ایک ہزار ایم پاکس ویکسین ڈوز خرید رہی ہے، وزارت صحت نے ایم پاکس ویکسین کیلئے ڈبلیو ایچ او سے رابطہ کیاہے، ڈبلیو ایچ او ایم پاکس ویکسین کی خریداری کیلئے رابطے کر رہا ہے۔

    ذرائع  وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایم پاکس ویکسین کی ایک ڈوز قیمت 200 ڈالر سے زائد ہے اور اس کی قلت عالمی سطح پر بھی ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں ایک ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی، ایئرپورٹ، بندرگاہ، بارڈرز پر تعینات وزارت صحت عملے کی ویکسی نیشن ہوگی اس کے ساتھ ہی ایم پاکس مریضوں کا علاج کرنے والے عملے کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے ہر فرد کو 2 ڈوز لگائی جائیں گی، ایم پاکس ویکسین کی دوسری ڈوز 2 ماہ کے وقفے سے لگائی جائے گی۔

    عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن (پی ایچ ای آئی سی) قرار دیا۔ صحت عامہ کے ایک اور مسئلے کے علاوہ ایم پاکس پورے پاکستان بالخصوص بچوں کے لیے نیا بحران پیدا کرسکتا ہے۔

    یہ وائرس جانوروں میں پایا جاتا ہے اور متاثرہ شخص سے قریبی تعلق کی وجہ سے پھیلتا ہے، اپنی جغرافیائی حدود کو توڑتا ہوا براعظم افریقہ میں بڑے پیمانے میں پھیلنے کے بعد اب یورپ، شمالی امریکا اور دیگر براعظم میں پہنچ چکا ہے۔

  • حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اس لیے اپوزیشن کسی دباؤ یا لالچ  میں آکر عوام کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات غیر منتخب حکومت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے، موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے اسے قانون سازی کا حق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازع قرار دے چکی ہے، اپوزیشن میں کوئی حق نہیں رکھتا کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات کرے، ایسی حکومت سے آئینی ترمیم پر مذاکرات آئین، جمہوریت، عدالتوں کی توہین ہے۔