Tag: government hospitals

  • ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 14 ہزار بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا

    ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 14 ہزار بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا

    اسلام آباد: ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 14 ہزار بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

    وفاقی حکومت نے ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار ہے، اس تعداد کو بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار کی جائے گی۔

    وفاقی حکومت نے سرکاری اسپتالوں سے بیڈز کی موجودہ تعداد کی تفصیلات اور بیڈز کی تعداد میں اضافے کا روڈ میپ طلب کیا ہے، سرکاری اسپتالوں سے بیڈز کی تعداد میں ممکنہ اضافے کی سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بیڈز بڑھانے کا مقصد داخلوں کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔

  • کرونا کے بڑھتے وار، سندھ حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ

    کرونا کے بڑھتے وار، سندھ حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ

    کراچی:سندھ حکومت کرونا کی چوتھی لہر کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، اندورون ملک سے سندھ میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکٹ لازمی قرار دئیے جانے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے، اس ضمن میں محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں او پی ڈیز میں ذمے دارایاں ادا کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ سرٹیفکیٹ نہ لانےوالے مریضوں کا معائنہ نہ کیا جائے،ساتھ ہی مراسلے میں سرکاری اسپتال کا رخ کرنے والے مریضوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مریض شناختی کارڈ اورویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ لائیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں سے سندھ آنے والے مسافروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران سفر اپنے کرونا سرٹیفیکٹ ساتھ رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافر کرونا ویکسی نیشن کےساتھ ہی سفر کرسکتےہیں۔

    اویس قادرشاہ نے ڈرائیورز،کنڈیکٹرز کو بھی کرونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سےدرخواست کی تھی کہ فوری طور پر کرونا ویکسین کرائیں،اس سلسلے میں سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریزکو احکامات جاری کئے گئے تھے۔سندھ میں داخلے کے لئے کرونا سرٹیفکٹ کی لازمی شرائط کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔

  • سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیو سرجری پر پابندی عائد

    سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیو سرجری پر پابندی عائد

    کراچی : سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیو سرجری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مختلف اسپتالوں میں حفظان صحت کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کووڈ 19کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی صحت اور تحفظ بھی ضروری ہے۔

    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی سرجری اور کینسر کے مریضوں کی سرجری جاری رہے گی، سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔

    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ہیلتھ کئیر کمیشن نے یہ اقدام مختلف کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اٹھایا ہے، آئندہ احکامات تک الیکٹیو سرجری پر پابندی برقرار رہے گی۔

    صورتحال بہتر ہونے پرنئی گائڈ لائن فراہم کی جائے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیو سرجری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مختلف اسپتالوں میں حفاظتی حفظان کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ن لیگ دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت دوائیں ملتی تھیں، احسن اقبال

    ن لیگ دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت دوائیں ملتی تھیں، احسن اقبال

    نارووال : مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں، بد قسمتی سے اس حکومت نے سب کچھ بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مفت ادویات بند کردیں بلکہ قیمتوں میں بھی 2 گنا اضافہ کردیا۔

    [bs-quote quote=”پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسن اقبال” author_job=”رہنما مسلم لیگ نواز” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/04/Ahsan-60×60.jpg”][/bs-quote]

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ بند کر کے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہیں، ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا، پنجاب حکومت پر شب خون مارا گیا۔

    رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے، پنجاب کی عوام گاجر مولی نہیں ہیں، پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ایسا زلزلہ آئے گا جو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے، یہ اناڑی ہیں، نالائق حکومت نے 8 ماہ میں ایکسیڈنٹ کردیا، خیبر پختونخوا کی نالائق حکومت میٹرو نہیں چلا سکی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گیں، عمران خان جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے خان صاحب اونچی پرواز پر ہیںان کو زمین پر آجانا چاہیے، مسلم لیگ ن کسی سے ڈرتی ہے اور نہ ہی جھکتی ہے۔