Tag: government job

  • نابینا افراد کو سرکاری ملازمت کیوں نہیں دی جاتی؟

    نابینا افراد کو سرکاری ملازمت کیوں نہیں دی جاتی؟

    بصارت سے محروم نابینا افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہوتے لیکن بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں انہیں وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ حقدار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بلائنڈ ریسورس فائونڈیشن پاکستان کے صدر وقار یونس نے نابینا افراد کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کو بے چارہ کہنا غلط ہے، معاشرے میں آگہی کی کمی ہے لوگ سمجھتے ہیں ہم لوگ کچھ نہیں کرسکتے لیکن ایسا نہیں ہے۔

    عام طور یہ سمجھا جاتا ہے کہ نابینا بچے صرف بھیک مانگ سکتے ہیں یا انہیں حافظ بنانے پر ہی اکتفا کیا جائے، بہت سے والدین بھی ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ان کو گھر کے ایک کونے میں بٹھادیا جاتا ہے، اس سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نابینا افراد یونیورسٹیوں، بینک اور کئی ادارو ں میں ملازمت کررہے ہیں، بہت سے نابینا افراد اعلیٰ تعلیم تک حاصل کرلیتے ہیں لیکن سرکاری اداروں میں ان کیلئے کوئی کوٹہ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ کی حکومت نے 5 فیصد کوٹے کا اعلان کیا لیکن یہ بات صرف اعلان تک ہی محدود ہے، اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور جب ہم لوگ احتجاج کرتے ہیں تو پولیس کسی قسم کا لحاظ کیے بغیر لاٹھیاں پکڑ کر ہم پر بھی ٹوٹ پڑتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے حقوق فراہم کیے جائیں۔

     

  • سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ

    سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ

    کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کردیا، وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد مزید ایک سال بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد43سال مقرر کردی گئی۔

    جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ ہائے ملازمت و عمومی نظم ونسق کی سمری پر منظوری دی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ نے بھی رواں سال جنوری میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال اضافے کی رعایت دی تھی جو سال 2024 تک کیلیے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے۔

  • سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پالیسی جاری کردی گئی

    سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پالیسی جاری کردی گئی

    اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پالیسی جاری کردی ہے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پالیسی وزیراعظم کی ہدایت پرجاری کی گئی۔

    سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پالیسی کا اطلاق وزارتوں، ڈویژنز، خودمختار، اورنیم خودمختاراداروں پرہوگا۔

    پالیسی کااطلاق کارپوریشنز، اتھارٹیوں اورکمپنیوں پرہوگا گریڈ سولہ اوراوپرکےملازمین کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کےذریعےہوگی جبکہ گریڈ تین سے پندرہ کےملازمین کی بھرتی سول سرونٹس کے رول پندرہ کےتحت ہوگی اورگریڈایک اوردوکی بھرتی سول سرونٹس کےرول سولہ کےتحت کی جائےگی۔

    اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ بھرتی سےقبل تمام اداروں کواپنےبھرتی کےقوانین وضع کرناہونگے۔