Tag: government of punjab

  • مزدوروں کے بچوں کیلئے اسکولوں کا قیام، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    مزدوروں کے بچوں کیلئے اسکولوں کا قیام، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر میانوالی میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے چار خصوصی اسکول قائم کیے گئے ہیں۔

    پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزرودوں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے خصوصی پیکیج کی منظوری دی تھی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غریب بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئےعلم کے دروازے کھولے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بچوں اور بچیوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جارہا ہے، ہماری حکومت نےان معصوم ہاتھوں میں قلم اور کتاب دی ہے۔

    حکومت نے بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کا چراغ روشن کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نےاسکولوں میں بچوں وبچیوں کے لئے تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

  • حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    لاہور : پنجاب حکومت نے تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا لازمی ہوگا۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے سینما اور تھیٹر کھولنے سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے گا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں،ڈور ہینڈلز اوردیگر اشیا کو چھونےسے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزراور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سینما اور تھیٹر کے ہالز، گیلری، واش رومز اور کیفے ٹیریا کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا جائے گا، دروازوں کے ہینڈلز، سیڑھیاں اور برقی بورڈ بھی ہر شو کے بعد صاف رکھے جائیں گے۔ شائقین کے بیٹھنے میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھوایا جائے گا۔

    شائقین کے ہالزمیں داخلے سے پہلے انکی مکمل سکیننگ کی جائے گی، فیس ماسک کے بغیر کسی کو سینما ہال یا تھیٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کے تحت فیملی ممبرز اور دوستوں کو کسی ایک جگہ مجمع لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

     سینما ہال اورتھیٹرز میں کام کرنے والے اسٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر اسیکننگ کی جائے گی، اسٹاف ممبرز ہاتھوں میں گلووز، آنکھوں پر چشمہ اور فیس ماسک یقینی بنائیں گے۔

    اس کے علاوہ سینما اور تھیٹرز میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کے استعمال پر خاص توجہ دی جائے گی، تھیٹر میں پرفارم کرنے والے اداکاروں کے دوران ایک میٹر کا فاصلہ لازمی برقرار رکھنا ہوگا جبکہ بیمار اداکار کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نوٹی فکیشن میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے مکمل پرہیز کیا جائے گا، بند ہالز کی نسبت کھلے اوپن ائیر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے، براہ راست ٹکٹ خریدنے کی بجائے آن لائن ٹکٹ خریدیں، کسی بھی تقریب کا وقت 3گھنٹے سے زائد نہ رکھا جائے۔

    اس کے علاوہ زیادہ استعمال ہونے والی جگہوں کو باربارصاف اور سینی ٹائز کیا جائے، ہر شو کے بعد سینما اورتھیٹر کو مکمل طور پر صاف اور ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا۔

  • پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    لاہور : پنجاب حکومت نے اپنے ایک سالہ دور میں مختلف اقدامات اور فیصلے کیے جس کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال 196 ملین روپے کے اخراجات کی کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے مذکورہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو دورہ امریکا سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

    کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانوالی، اٹک، لیہ، بہاولنگر اور راجن پور میں چائلڈ اسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    تعلیم کے شعبہ میں43 نئے کالجز اور چھ یونیورسٹیوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ماہانہ تین ارب روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے اورخواجہ سراؤں کیلئے20 کروڑ روپے سے مساوات پروگرام بھی جاری ہے۔

    مذکورہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں میں12 پناہ گاہوں کا قیام مکمل کرلیا گیا ہے، ماحولیات کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کے تحت دس ملین پودے لگائے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال 196 ملین روپے کےاخراجات کی کمی آئی ہے۔

  • روزگارکے لئے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے تربیتی مراکز کا قیام

    روزگارکے لئے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے تربیتی مراکز کا قیام

    اسلام آباد: بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ِ ملک جانے والے پاکستانیوں کو ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے وزارتِ اوورسیزاورحکومتِ پنجاب نے اسلام آباد اور لاہور میں تربیتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تربیتی سنٹر کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ بیرونِ ملک جاکرکام کرنے والے تارکینِ وطن کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے اورانہیں مائیگریشن کے طریقہ کاراورعائلی قوانین سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

    تارکین وطن کو بہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹاف کی تین روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے جوکہ 28 سے 30نومبرتک جاری رہے گی۔

    اس منصوبے میں وزارتِ اوورسیز اور حکومت پنجاب کو ساوتھ ایشیا لیبر مائیگریشن گورننس اور سلک روٹ پارٹنرشپ فار مائگریشن کا تعاون حاصل ہے۔

    اسلام آباد اور لاہور میں قائم کئے جانے والے یہ تربیتی مراکز اپنی نوعیت کے پہلے تربیتی مراکز ہیں۔

    اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری برائے وزارتِ اوور سیز خضر حیات خان کا کہنا تھا کہ ہر سال بہتر مستقبل کی تلاش میں ہزاروں پاکستانی ملک سے باہر جاتے ہیں اورہماری معیشت میں ان کا اہم کردار ہے جسے ہم نظرانداز نہیں کرسکتے۔