Tag: Government

  • میرے بھائی کا نام ای سی ایل میں، ہم لڑیں گے: بختاور

    میرے بھائی کا نام ای سی ایل میں، ہم لڑیں گے: بختاور

    کراچی : بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے بھائی، والد اور پھپھی کے نام ای سی ایل میں ہیں اور تینوں منتخب نمائندے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔

    بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مشرف کی باقیات سے بھری ہوئی کابینہ کو یاد نہیں ہوگا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی ہے‘۔

    ٹویٹ میں بخٹاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی ، والد اور پھپھی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں اور تینوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم جیتیں گے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری سمیت 172 افراد کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

    خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں شامل 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

    جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

    تل ابیب : اسرائیل کی مخلوط حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے آئندہ برس اپریل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ (الکنیست) کو تحلیل کرکے قبل از وقت الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی تصدیق وزیر اعظم نیتن یاہو نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یوئل ایڈلسٹین پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کریں گے جس میں آئندہ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے شدت پسند وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت حالیہ دنوں شدید مشکلات سے دوچار ہے، 120 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کی حکومت صرف ایک ووٹ کی برتری سے قائم تھی، جس کی تعداد 61 تھی۔

    سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبر مین کے نومبر میں مستعفی ہونے کے باعث ان کی جماعت نے نیتن یاہو کی حمایت ختم کردی جس کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم 61 ارکان پارلیمان کی حمایت سے محروم ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لائبرمین کی حمایت سے محرومی کے باعث مخلوط حکومت کو قانون میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل میں آئندہ برس نومبر میں الیکشن کا انعقاد ہونا جو اب قبل از وقت اپریل میں ہوگا، بنجامن نیتن یاہو نے سنہ 2015 اقتدار سنبھالا تھا، جو اب نئی کابینہ کے حلف لینے تک حکومت چلائیں گے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے مخلتف الزامات عائد کیے گئے۔

  • سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ چین کے دورے پر روانہ

    سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ چین کے دورے پر روانہ

    کراچی: سی پیک سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی رہداری سے متعلق اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک ہوں گے۔

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سی پیک منصوبہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    سی پیک بلوچستان میں خوش حالی لائے گا:‌ وزیراعظم عمران خان

    کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ بھی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اجلاس میں پاک چین مثالی دوستی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سی پیک پر سابقہ حکومت سے شکوے شکایتیں کیں اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان نے سی پیک میں کچھ حاصل نہیں کیا، گوادرپورٹ کی سہولت عام آدمی کی زندگی میں بہتری نہیں لارہی، سی پیک میں بائیس ارب ڈالر خرچ ہوئے، بلوچستان میں ایک یا دو ارب ڈالر بھی خرچ نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ رواں سال 12 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک بلوچستان میں خوش حالی اور مواقع لائے گا۔

  • فرانس میں حکومت کے خلاف احتجاج بدستور جاری، تاریخی مقامات بند

    فرانس میں حکومت کے خلاف احتجاج بدستور جاری، تاریخی مقامات بند

    پیرس: فرانس میں حکومت مخالف احتجاج بدستور جاری ہے، جس کے باعث ایفل ٹاور سمیت دیگر تاریخی مقامات آج بھی بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے آج شاہراہ شانزے لیزے پر احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس کے باعث حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کردیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس متحرک ہے، حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات ہوں گے۔

    حکام نے شاہراہ شانزے لیزے پر واقع دکانیں اور مارکیٹیں بند کرا دیں جبکہ ایفل ٹاور اور دیگر تاریخی مقامات پہلے سے ہی بند کیے جاچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں فرانسیسی حکام نےحالیہ احتجاج سے متعلق کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرے اب عفریت بن چکے ہیں، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔

    عوامی احتجاج ’عفریت‘ بن گیا ہے، فرانسیسی حکومت

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فرانسیسی حکومت نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرنے والے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے وزیرِ اعظم ایمانوئیل میکرون کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جب تک مطالبات حتمی طور پر نہیں مانتی احتجاج جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیٹرول پر اضافی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس پر حکومت کو فیول پر عائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

  • روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے: شاہد رشید بٹ

    روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے: شاہد رشید بٹ

    کراچی: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اڑان اور حکومت کا گراف ایک ساتھ اوپر نہیں جا سکتا، روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ اور دیگر منفی معاشی اشارئیے حکومت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، غیر واضح صورتحال اورمعیشت کو لگنے والے دھچکے کاروباری برادری کے اعتماد کو لے ڈوبیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنت نہ بنایا جائے مگر عوام سے روٹی بھی نہ چھینی جائے، ان کا موقف تھا کہ نعروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔

    سرپرست اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز شاہد رشید کا کہنا تھا کہ تیرہ سو ارب کے گردشی قرضہ کے لیے قومی اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض کیوں کیا جا رہا تھا؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کے پاس کوئی معاشی پروگرام ہے تو اسکی وضاحت کی جائے، وزیر اعظم کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے عدم استحکام کم نہیں ہو گا بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔

  • فرانس میں احتجاج، حکومت مستقبل کے حوالے سے اندیشوں کا شکار

    فرانس میں احتجاج، حکومت مستقبل کے حوالے سے اندیشوں کا شکار

    پیرس : فرانسیسی حکومت نےپیٹرول نرخوں میں اضافے پر جاری مظاہروں سے متعلق کہا ہے کہ’ زرد جیکٹ‘ تحریک آسانی سے دھیمی ہونے والی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت سمیت ملک بھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف دو ہفتے قبل شروع ہونے والی احتجاجی تحریک نے آسانی سے دھیمی نہ ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    فرانسیسی پولیس نے اسکولنگ سسٹم کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مشتعل مظاہرین نے دو گاڑیاں نذر آتش کردیں۔

    پولیس نے احتجاج کرنے والے 140 افراد کو حکومت مخالف تحریک چلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت آئندہ ہفتے دارالحکومت میں خوفناک پُر تشدد مظاہروں سے خوف زدہ ہے۔

    فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ خام تیل کے ٹیکس میں اضافے کے باعث بجٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جو احتجاج کے لیے اصل چنگاری تھا۔

    فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک اس وقت پُر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہوئی جب لوگوں نے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی احتجاجی ریلی سے معلوم ہوتا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کو مزید آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی تھی۔

    فرانسیسی حکام نے کہا کہ حالیہ احتجاج پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہونے کے باعث کروڑوں یوروز کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

    غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر ہفتے کے روز مظاہرے کے دوران کئی عشروں بعد اتنے بدترین فسادات رونما ہوئے ہیں جس میں سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار ہوئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زرد جیکٹ احتجاجی تحریک پیٹرول کے نرخوں میں اضافے پر شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے احتجاجی تحریک نے حکومت کے سامنے ٹیکس نظام کی تبدیلی، ریٹائرمنٹ کی عمر میں تخفیف سمیت 40 مطالبات رکھ دئیے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز فرانس کی گلیوں اور سڑکوں پر نوجوان بھی مظاہرہ کرتے دکھائی دئیے جو تعلیمی نظام میں کی جانے والی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کی حکومت نے جامعات میں داخلے کے لیے اسکول کی سطح پر ہونے والا ٹیسٹ ختم کرکے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے کی پالیسی متعارف کروائی تھی جس کو طلبہ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ فرانسیسی شہری اسکول کی سطح پر داخلہ ٹیسٹ دیکر باآسانی مقامی جامعات میں داخلہ لے سکتے تھے ، مذکورہ نظام کو 200 سال قبل نیپولین کے دورِ حکومت میں رائج کیا گیا تھا۔

  • فرانس: مہنگائی کے خلاف احتجاج، وزیراعظم کا 3 ششماہی ٹیکس معطل کرنے کا اعلان

    فرانس: مہنگائی کے خلاف احتجاج، وزیراعظم کا 3 ششماہی ٹیکس معطل کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی، وزیر اعظم نے تین ششماہی ٹیکس معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

    فرانس کے وزیراعظم ایڈورف فلیپس نے احتجاج کے پیش نظر تین ششماہی ٹیکس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مظاہرین نے وزیراعظم کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا کام ملک کا تحفظ کرنا ہے، صدر کا نہیں، حالات کو کنٹرول میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    فرانس میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج تاحال جاری ہے۔

    فرانس: پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل، مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فرانسیسی حکومت نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرنے والے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے وزیرِ اعظم ایمانوئیل میکرون کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جب تک مطالبات حتمی طور پر نہیں مانتی احتجاج جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیٹرول پر اضافی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس پر حکومت کو فیول پر عائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

  • کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن، وفاق کا عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن، وفاق کا عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہرقائد میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف وفاق نے عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیل سے گفتگو کی۔

    وزیر اعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران شہرقائد سے متعلق خصوصی گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ آپریشن سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی اپیل دائر کی جائے۔

    دوسری جانب شہر میں دوبارہ تجاوزات لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

    کراچی: دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی کا سخت آپریشن، تمام سامان ضبط

    گذشتہ روز دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی نے سخت آپریشن کرتے ہوئے رینبو سینٹر، پارکنگ پلازہ اور پریڈی اسٹریٹ پر کارروائی کے دوران ٹھیلے، پتھارے، کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل مشیر اطلاعات سندھ نے کہا تھا شہرِ قائد کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف جہانگیر پارک کی طرز کا نیا پارک بنایا جائے گا اور پارک کے ساتھ نئے منصوبے کے تحت چھوٹے کیبن بنائے جائیں گے۔

  • بریگزٹ پر ’نو ڈیل‘ کوئی آپشن نہیں، موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں، لیبر پارٹی

    بریگزٹ پر ’نو ڈیل‘ کوئی آپشن نہیں، موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں، لیبر پارٹی

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی مخالف جماعت لیبر پارٹی نے بریگزٹ کے معاملے پر تھریسامے کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی نے بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے تھریسامے کے تیار کردہ منصوبے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھریسامے کا بریگزٹ پلان ہماری پارٹی کے چھ ٹیسٹر پر پورا نہیں اترتا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شیڈو بریگزٹ سیکریٹری اسٹارمر نے لیبر پارٹی کے پارلیمنٹری اجلاس میں کہا ہے کہ برطانیہ کو بغیر ڈیل کے یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونے سے روکنے کے لیے لیبر پارٹی دیگر اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مشترکا کوشش کررہی ہے۔

    شیڈو بریگزٹ سیکریٹری اسٹارمر کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی چلا سکتے ہیں۔

    لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کے پاس متبادل منصوبہ تیار ہے جسے پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے اور وہ منصوبہ برطانیہ کو متحد کرسکتا ہے۔

    جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہیں کرپائیں تو لیبر پارٹی تھریسا مے کو ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف لیبر پارٹی ہی بلکہ موجودہ حکومت کے کچھ ایم پیز بھی بریگزٹ پر ’نو ڈیل‘ کے مخالف ہے۔


    مزید پڑھیں : جبل الطارق کا معاملہ حل ہونے تک بریگزٹ معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے، اسپین


    خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے رواں ہفتے کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر یورپی سربراہوں کو بریگزٹ معاہدے پر راضی کرنے کے لیے برسلز کا دورہ کریں گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے دو گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کارکردگی برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل کے تعلقات کا چہرہ بنائے گی۔

    اسپین کا کہنا ہے کہ جب تک ہسپانوی جزیرے جبل الطارق پر گفتگو نہیں ہوگی وہ بریگزٹ معاہدے کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

  • بنگلادیش: روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی منسوخ کردی گئی

    بنگلادیش: روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی منسوخ کردی گئی

    ڈھاکہ: بنگلادیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی منسوخ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پناہ لینے والے تقریبا 7 لاکھ کے قریب روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونا تھی جو اب منسوخ کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلایش حکام کی جانب سے یہ واپسی کا منصوبہ ترک کیا گیا ہے، جبکہ واپسی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے تھے۔

    بنگلایش حکام کا کہنا ہے کہ رہنگیا مہاجرین کی خواہش کے بغیر انہیں واپس نہیں بھیجا جاسکتا، کوئی مہاجر بنگلایش چھوڑنے پر رضامند نہیں ہے۔

    حکام کے مطابق ہم انہیں زبردستی بھیج نہیں سکتے، یہاں انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی گئی۔

    دوسری جانب میانمار حکام کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے میانمار اور بنگلا دیش کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا سلسلہ وسط نومبر سے شروع کیا جانا تھا۔

    خیال رہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھین سے گزشتہ برس اگست کے مہینے میں ملکی فوج کے کریک ڈاؤن کے بعد تقریباً سات لاکھ روہنگیا باشندے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہوگئے تھے۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ نے ‫میانمارکی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اجتماعی زیادتی میں ملوث قرار دے کر میانمار کے آرمی چیف اور پانچ جنرلز سمیت اعلیٰ فوجی قیادت پر مقدمہ چلانے کی سفارش کی تھی۔