Tag: Government

  • وزیراعظم کی تقریرکے دوران بیجنگ کالفظ غلط چلنے کامعاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی معطل

    وزیراعظم کی تقریرکے دوران بیجنگ کالفظ غلط چلنے کامعاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی معطل

    اسلام آباد : سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کی چین میں تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ غلط چلنے کے معاملہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کو معطل کردیا گیا، کرنل ریٹائرڈحسن عمادکو22 اکتوبرکوایم ڈی پی ٹی وی کاچارج دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ غلط چلنے کے معاملہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کو معطل کردیا اور چارج واپس لے لیا۔

    وزارت اطلاعات فواد چوہدری نے کرنل(ر)حسن سے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج واپس لینے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی وی کے 3ڈائریکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے جبکہ پی ٹی وی کے 2 ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے کرنل ریٹائرڈحسن عمادکو22 اکتوبرکوایم ڈی پی ٹی وی کاچارج دیا گیا تھا۔

    یاد رہے سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر وزیراعظم کے دورہ چین میں تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ 20 سیکنڈ تک غلط چلتا رہا، جس کے بعد سرکاری ٹی وی نے اس غلطی پر بھی معذرت کی تھی۔

  • حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد: حکومت اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد دھرنے ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں‌ دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور حکومتی نمائندوں میں جاری مذاکرات کامیابی سے ہم کنار ہوئے، معاہدے کی کاپی اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی، معاہدہ پانچ نکات پر مشتمل ہے،۔

    وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مظاہرین کو تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے.

    معاہدے کے مطابق حکومت آسیہ بی بی کیس میں نظرثانی اپیل پر اعتراض نہیں کرے گی، آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے حکومت قانونی کارروائی کرے گی.

    معاہدے کے مطابق 30 اکتوبر سے لے کر اب تک گرفتار ہونے والے تمام مظاہرین کو رہا کیا جائے گا، دوسری جانب مظاہرین کی قیادت نے کسی بھی شخص کی دل آزادی پر معذرت کی ہے۔ 

    معاہدے پر وفاقی وزیرنورالحق اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے دستخط ہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافہ سابقہ حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے: شاہد رشید بٹ

    بجلی کی قیمت میں اضافہ سابقہ حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے: شاہد رشید بٹ

    اسلام آباد: چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ کا نہ ختم ہونے والا بحران اور بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ سابقہ حکومت کی بد انتظامی نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے عوام، پیداوار اور برامدات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سابقہ حکومت کے کارناموں کو حل کرنے اور صورت حال بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر اربوں ڈالر لگائے اور اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن بھی ہوئی۔

    چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے نااہلی کی مثال قائم کرتے ہوئے بجلی کی ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، چوری، لائن لاسزاور بلوں کی ریکوری جیسے مسائل پر بالکل توجہ نہ دی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سسٹم میں سرپلس بجلی موجود ہے، جس کی قیمت بھی ادا کی جا رہی ہے مگر اسے صارفین تک پہنچانا ناممکن ہے۔

  • تھرپارکر میں قحط کی صورت حال، سول اسپتال میں تین بچے دم توڑ گئے

    تھرپارکر میں قحط کی صورت حال، سول اسپتال میں تین بچے دم توڑ گئے

    مٹھی: تھرپارکر میں قحط کی صورت حال سنگین ہوگئی، سول اسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں قحط کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، تاہم سندھ حکومت نے بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہلاک ہونے والے 3 بچوں سمیت تھرپارکر میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 37 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ تھر میں رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 536 ہوچکی ہے۔

    تھر میں قحط کی صورتحال کا مستقل حل نکالنا ہوگا: بلاول بھٹو

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں‌ تھر میں قحط کی صورت حال کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔

    ان خیالات انھوں نے پارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات کے دوران تھر میں قحط کے حالات پرپارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔

    واضح رہے کہ تھر میں بچوں‌ کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت سندھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مخالفین ایسے واقعات کو پی پی پی سرکار کی غفلت قرار دیتے ہیں، البتہ پارٹی کا موقف ہے کہ یہ صرف پروپیگنڈا ہے، حکومت تھر کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

  • وزیراعظم کو بتانا چاہتی ہوں خواہشات پر دنیا اور حکومت کو نہیں چلایا جاسکتا: شہلا رضا

    وزیراعظم کو بتانا چاہتی ہوں خواہشات پر دنیا اور حکومت کو نہیں چلایا جاسکتا: شہلا رضا

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بتانا چاہتی ہوں خواہشات پر دنیا اور حکومت کو نہیں چلایا جاسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شہلا رضا کا وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں سب کو جیلوں میں ڈالوں گا تو بتائیں کس قانون کے تحت ڈالیں گے؟

    پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا این آر او مانگیں تو کیا عدالتوں میں مقدمات بند ہوجائیں گے؟ حکومت بتائے کیا عدالتیں اپنا کام نہیں کریں گی، کیا نیب کام بند کر دے گا؟

    جیتنے اور ہارنے والے دونوں پریشان ہیں، پی پی قیادت کا میڈیا ٹرائل ہوا: شہلا رضا

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے پی پی دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں امن ن لیگ نہیں پیپلزپارٹی لےکر آئی ہے، ہم نے شہر میں امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، پی پی نے سندھ میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

    رہنما پی پی کے مطابق ن لیگ نے سندھ حکومت کو ایک پائی نہیں دی تھی، کراچی میں ماضی میں لاشیں گرتی تھیں ایسی صورت حال کو پیپلزپارٹی نے کنٹرول کیا۔

  • حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا: کریم عزیز

    حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا: کریم عزیز

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

    کریم عزیز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام اہم اقتصادی معاملات میں کاروباری برادری سے بھرپور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے پالیسی سازی کے عمل میں نئی جان پڑ جائے گی۔

    انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی حالیہ تفصیلی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملکی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اہم اقتصادی امور، غیر ملکی منڈیوں تک رسائی، ٹریڈ پروموشن، کاروباری لاگت میں کمی اور برامدات کے راستہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بات ہوئی۔

    ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت، عوام اور کاروباری برادری کی اکثریت غیر ضروری درامدات پر پابندی چاہتی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کے مسائل حل کرنے، انھیں ترغیبات دینے اور ریفنڈ کی فوری ادائیگی یقینی بنانے سے اس شعبہ میں ترقی ہو گی جس کے بغیر ملکی مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے۔

  • اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہے: ناصرشاہ

    اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہے: ناصرشاہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہے، پی پی جمہوریت پر عمل رکھتی ہے مسائل کے حل کے لیے سیاست کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتی ہے، حکومتی کارکردگی پر عوام نے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی، ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورے کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے نہیں جانا چاہتی تھی اب انھیں آئی ایم ایف اچھی لگ رہی ہے، بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی خود کو حکومت میں نہیں سمجھتی۔

    جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    جعلی اکاؤنٹس سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرانزکشنز میں ملوث لوگوں کا نام سامنے لایا جائے، ایف آئی اے کو کسی کیس میں لگتا ہے پیپلزپارٹی ملوث ہے تو منی لانڈرنگ کا نام دے دیتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی برائی کے آنے سے اپوزیشن کو چھوٹی برائی کو قریب لانا پڑتا ہے، الیکشن کے دوران 2014 کے مقدمے سے پی پی قیادت کو تنگ کیا گیا۔

  • تائیوان میں خطرناک ٹرین حادثہ، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    تائیوان میں خطرناک ٹرین حادثہ، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    تائپے: تائیوان میں خطرناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تائیوان کے شمال مشرقی علاقے میں تیز رفتار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے باعث اٹھارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 366 مسافر سوار تھے، جو ملکی دارالحکومت تائپے سے مشرقی ضلع تائے تونگ جارہی تھی۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین مقررہ مقام پر پہنچے سے پہلے ہی حادثے کی زد میں آگئی اور پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں، اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق ٹرین صرف چھ سال پرانی اور کافی بہتر حالت میں تھی، حادثے کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہے جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔

    بھارت: اترپردیش میں خوفناک ٹرین حادثہ، 17 افراد ہلاک

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تقریباً 120 اہلکاروں نے اس آپریش میں حصہ لیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے ٹرین سے اچانک دھواں اٹھ رہا تھا، واقعے کے بعد زخمی افراد اپنی مدد آپ ٹرین کی کھڑکیوں سے باہر آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ ٹرین میں امریکی شہری بھی سفر کررہے تھے، تاہم وہ جانی نقصان سے محفوظ رہے، یہ ٹرین تائیوان کی تیز ترین ٹرین سروس تصور کی جاتی ہے جس سے تقریباً لاکھوں کی تعداد میں مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں۔

  • حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں کے خلاف ضابطہ استعمال کا انکشاف

    حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں کے خلاف ضابطہ استعمال کا انکشاف

    کراچی: حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں کے خلاف ضابطہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چھبیس قیمتی گاڑیاں سابق وزرا اور مشیروں کے زیراستعمال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری گاڑیاں ضابطے کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، کرپشن مقدمات پر جیل میں قید شرجیل میمن کے پاس بھی سرکاری گاڑی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سابق ارکان اسمبلی اور سینیٹرز بھی تاحال سرکاری گاڑیوں سے مستفید ہورہے ہیں۔

    وزیراعلی کے سابق مشیرومعاونین ارشد مغل، تیمورسیال اور امتیاز ملاح نے بھی گاڑیاں واپس نہیں کیں، وزیراعلیٰ سرکاری گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگئے۔

    اگر کسی کو اعتراض ہے تو سرکاری گاڑیاں بیچنے کے لیے تیار ہیں: آغا سراج درانی

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا تھا کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو سرکاری گاڑیاں بیچنے کے لیے تیار ہیں، میرے ساتھ کوئی بڑا پروٹوکول نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت کے ہاتھوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچے ہیں۔

    شرجیل میمن کے دوساتھیوں کوجیل بھیجنے کاعدالتی حکم

    رواں سال ستمبر میں سندھ میں ایک سے زائد گاڑیاں افسران کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    بعد ازاں انتظامیہ نے تنبیہ کی تھی کہ افسران ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں خلاف ضابطہ استعمال کررہے ہیں، اضافی سرکاری گاڑیاں تین روز میں واپس نہ کی گئیں تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • حکومت کاسمیٹک تبدیلیاں چھوڑ کر سنجیدہ معاشی چیلنجز پر توجہ دے: خورشید شاہ

    حکومت کاسمیٹک تبدیلیاں چھوڑ کر سنجیدہ معاشی چیلنجز پر توجہ دے: خورشید شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، حکومت کاسمیٹک تبدیلیاں چھوڑ کر سنجیدہ معاشی چیلنجز پر توجہ دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو مہنگائی، بےروزگاری اور افراتفری کی جانب دھکیلا جارہا ہے، حکومتی اقدامات سے ملک، عوام اور جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو تدبر اور سنجیدگی سے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیئے، بھینسیں اور گاڑیاں نیلام کرکے عوام کا مستقبل نہیں سنوارا جاسکتا، حکومت اپنے وعدوں اور منشور کے مطابق حقیقی ایشوز پر توجہ دے۔

    پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کے بے سمت اقدامات سے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا، عمران خان نے ہمیشہ اداروں کے آزادانہ اور دباؤ کے بغیر کام کرنے کی بات کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دعوے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ پوچھے گئے ایک سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، پاکستانی اداروں کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں، غیرملکی ایئرلائنزکوپی آئی اے نے تربیت دی تھی، کیا وجہ سے دنیا آگے نکل رہی اور ہم پیچھے چلے جارہے ہیں۔