Tag: Government

  • حکومت کا  ایڈز کے علاج کیلئے ادویات مفت دینے کا فیصلہ

    حکومت کا ایڈز کے علاج کیلئے ادویات مفت دینے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے ایڈز کےعلاج کیلئے ادویات مفت دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایڈزکی بروقت تشخیص اورعلاج سے مرض پرقابوپایاجاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نےایڈزکےعلاج کیلئےادویات مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایڈزمیں مبتلا11ہزارسےزائدمریضوں کاعلاج کیاجارہاہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایڈزکی بروقت تشخیص اورعلاج سےمرض پرقابوپایاجاسکتاہے،ی زیادہ ٹیسٹنگ سےایڈزبیماری پرقابوپانےمیں مدد حاصل ہوگی۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا مزیدآسانی کیلئےانصاف میڈیسن کارڈزکااجراکیاگیاہے، کسی بھی شخص کا ایڈز ٹیسٹ اسکی اجازت کے بغیر نہیں کیا جاتا۔

    خیال رہے ایڈز بلاشبہ جدید دور کا ایک خطرناک مرض ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں3 کروڑ سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں، پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے۔

    ایڈز کا مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے، جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے، ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اس جراثیم کو ایچ آئی وی کہتے ہیں۔ اور یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہلاتا ہے، ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  • حکومت کا 12 ربیع الاول کو سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان

    حکومت کا 12 ربیع الاول کو سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کردیا ، وزیراعظم عمران خان سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ12ربیع الاول کوسیرت النبیﷺ کانفرنس منعقدکی جائے گی، وزیراعظم عمران خان سیرت النبیﷺکانفرنس سےخطاب کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس سال رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا موضوع: سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور اللہ تعالی کےعطا کردہ قدرتی وسائل کی قدر کرنا ہے۔

    یاد رہے سال 2018 میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کے مہینے کی مناسبت سے پہلی بار دو روزہ عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی تھی۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  اپنا دوسرا بجٹ کل پیش کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  اپنا دوسرا بجٹ کل پیش کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مالی سال 2019-20 کا بجٹ  کل پیش کرے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی حکومت کل تقریباً 74کھرب روپے کا اپنا دوسرا بجٹ پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کرے گی ، جس میں 49کھرب 50ارب روپے تک کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھے جانے کا امکان ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل ( این ای سی ) نے موجودہ مالی سال کے 1500ارب کے ترقیاتی پروگرام سے 12فیصد کمی کے ساتھ 1324ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی چکی ہے، جس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام رواں سال کے 701ارب سے 7.3فیصد کمی کے ساتھ 650 ارب روپے اور صوبوں کا ترقیاتی پروگرام 16فیصد کمی کے ساتھ 674ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

    انسداد کورونا کے لیے 70 ارب روپے کے خصوصی منصوبے بھی اس کا حصہ ہیں ، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ موجودہ برس کے 350 ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ برس کے لیے 337 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ سندھ نے رواں برس کے 279 ارب روپے کے مقابلے میں 41 فیصد کمی کے ساتھ آئندہ برس کی ترقیاتی اسکیمز کے لیے 165 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    خیبر پختونخواہ نے 236ارب کے موجودہ ترقیاتی بجٹ میں 58فیصد کمی کرکے 100ارب روپے مختص کئے ہیں ، بلوچستان نے 109ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں 31فیصد کمی کرکے 75ارب رکھے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کیلئے 24.5ارب اور گلگت بلتستان کیلئے 15ارب کے ترقیاتی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 2.1تجویز کیا گیا ہے، جبکہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی ہے، زرعی شعبے کا ہدف 2.8 فیصد، صنعتی شعبے کا ہدف 0.1فیصد مقرر کرنے کی تجویز جبکہ سروس سیکٹر کا ہدف 2.6فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق تجارتی خسارے کا ہدف 7.1 فیصد مقرر کرنے اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا ہدف 1.6 فیصد کرنے اور مالیاتی خسارہ بجٹ کے 7فیصد تک محدود کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی 11 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    نئے مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ تقریباً 12فیصد اضافے کے ساتھ 1250ارب سے بڑھا کر 1400ارب روپے کئے جانے کی تجویز ہے ، جبکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے 32کھرب 25ارب تک رکھے جانے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی غیرترقیاتی اخراجات کم کرنے جبکہ آئندہ مالی سال میں سبسڈی کو مزید ٹارگٹڈ بنانے کی تجویز دی گئی ہے،وسائل کی قلت کے باعث  رواں سال بارہ سو ارب روپے تک خرچ ہونے کے امکانات ہیں اور متعدد اداروں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی تجویز کی گئی ہے۔

    نئے مالی سال میں وفاق کی خالص آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 200 ارب روپے ہو گا جبکہ خسارے کا تخمینہ 2 ہزار 896 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے لیے 260 ارب اور پنشن کے لیے 475 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اگلے مالی سال وفاقی حکومت کے اخراجات 495 ارب روپے رہیں گے جبکہ آئندہ 3 سال میں برآمدات میں 30 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے تاہم ان کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • حکومت کا بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور سول ایوی ایشن نےانٹر نیشنل فلائٹ کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی تک رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی، 15 مئی سے انٹرنیشنل فلائٹ پر پابندی میں مزید 16 دن کی توسیع کی گئی تاہم خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا اور کارگو فلائٹس کو بھی پابندی کے فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس سے عالمی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مارچ سے لاک ڈاؤن میں اندرون و بیرون ملک پروازیں بندش کا شکار ہیں، اس سلسلے میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے، پابندی کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

  • آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا: تاجر اتحاد

    آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا: تاجر اتحاد

    کراچی: تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مارکیٹس کھولنے پر راضی ہوگئی ہے، آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا، محدود طریقے کے تحت تجارت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے بعد تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم مان گئی ہے کہ کراچی میں بھی کاروبار چلایا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں مختلف سیکٹرز میں مختلف دکانیں کھلیں گی، سندھ حکومت کی حدود میں ٹیکسز میں ریلیف کی پیشکش کی گئی، پہلے کاروبار کھل جائے اس کے بعد ٹیکسز پر بات کی جائے گی۔

    کراچی میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع

    تاجر رہنماؤں نے بتایا کہ جو لوگ کاروبار کرنے سے روک رہے تھے آج وہ بھی راضی ہیں، ہم نے آج تجاویز دیں ہیں فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، سب سے پہلے سندھ میں لاک ڈاؤن ہوا پہلے ختم بھی ہونا چاہیے۔

    تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا کہ ہمیں کم ازکم صبح 8 سے شام 5 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے، ایس او پیز پر پابند کرکے کاروبار کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔

  • حکومت کا کروناوائرس لیباٹریز کی تعداد 32 تک لے جانے کا فیصلہ

    حکومت کا کروناوائرس لیباٹریز کی تعداد 32 تک لے جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتے میں کروناوائرس لیبارٹریز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، آنے والوں میں دنوں لیباٹریز کی تعداد 32 تک لے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ نئی لیباٹریز وہاں ہوں گی جہاں لوگوں کو آسان رسائی ہو، ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں کروناوائرس لیباٹریز کی تعداد 32 ہوجائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ حفاظتی کٹس سے متعلق این ڈٰ ی ایم اے کا پلان ہے، آنے والے دنوں میں ہمارے پاس کٹس ملین میں دستیاب ہوں گی، ملک میں جتنے زیادہ ٹیسٹ ہوں گے اتنی زیادہ نشاندہی ہوگی۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ہرملک کوشش کررہا ہے ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھے، پاکستان میں فی ملین اس وقت 163ٹیسٹ ہو پارہے ہیں، بھارت میں3 اپریل تک فی ملین 50ٹیسٹ ہیں، ایران میں فی ملین964ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

    کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں فی ملین8019ٹیسٹ ہورہے ہیں، ٹیسٹ کے لیے لیباٹریز اور کٹس کے ساتھ ماہرین بھی ہونے چاہئیں، کٹس اورمشین سمیت کچھ کیمیکل بھی چاہیے ہوتا ہے، 15 اپریل تک ٹیسٹ کا ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار5ہوگئی ہے۔ پنجاب2004، سندھ932، گلگت بلتستان میں211مریض ہیں۔ بلوچستان202، کےپی500، اسلام آباد83 اور آزادکشمیر میں19مریض ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کرونا کے باعث54اموات ہوئیں اور 28کی حالت تشویشناک ہے۔

  • کروناوائرس: برطانوی حکومت کا اہم اعلان

    کروناوائرس: برطانوی حکومت کا اہم اعلان

    لندن: برطانوی حکومت نے کروناوائرس کے پیش نظر مختلف ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا، برطانیہ سمیت کئی ملکوں کے شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے برطانوی شہریوں کو مختلف ممالک سے واپس لایا جائے گا، چارٹرڈ فلائٹس پر ساڑے 7 کروڑ پاؤنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

    لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں برطانوی شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں امریکا کے بھی ہزاروں شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں البتہ اب تک ٹرمپ انتظامیہ نے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کوئی کوئی حکمت عملی واضح نہیں کی۔

    کروناوائرس: امریکی حکومت پر سوالات اٹھ گئے

    اپنے حالیہ بیان میں امریکی قانون دانوں کا کہنا تھا کہ جو امریکی شہری دیگر ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے سفارت اور قونصل خانوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی۔

    امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو خصوصی خط لکھا جس میں انہوں نے کروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں پھنسے شہریوں کے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

  • لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کا صنعتی مزدوروں کے لیے بڑا فیصلہ

    لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کا صنعتی مزدوروں کے لیے بڑا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے صنعتی مزدوروں کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصلات کے مطابق سندھ میں کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے جس سے صنعتی مزدوروں سمیت دیہاڑی کمانے والے افراد شدید متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بے روزگار نہیں کرسکے گا، ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران مزدور کی اجرت سے کٹوتی نہیں کی جاسکے گی۔

    کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کیلیے ریلیف پیکیج تیار

    محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ادھر وفاقی حکومت نے کروناوائرس کے پیش نظر عوام کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔ 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے جب کہ وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے، ایکسپورٹرز کے لیے بھی 200 ارب روپےکا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں جس میں تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ ملک بھر میں کروناوائرس سے نٹمنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

    کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ’کوویڈ 19 فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان 1 ارب روپے کروناوائرس سے متعلق قائم فنڈ میں جمع کرائے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ افسران اور ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے، مخیر حضرات سے فنڈ کے ذریعے مدد کی اپیل کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

    کرونا وائرس، پاکستانی ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی

    طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

    ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔

  • بھارت  میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ

    بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ

    نئی دہلی : انتہاپسند تنظیم مہاسبھا نے شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گولی مارنے اور نصیرالدین شاہ کو بغاوت کے جرم میں پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکارمیں ہندو انتہا پسندوں کومسلمانوں اورحق کے لئے آوازبلند کرنے والوں کوقتل کی دھمکیاں دینے کی کھلی چھٹی ہے، ہندوانتہاپسند تنظیم ہندومہاسبھا نے شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والوں کوگولی ماردینا چاہئیے۔

    ہندوانتہاپسند تنظیم کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ اوران جیسے دیگرافرادکوبغاوت کے جرم میں پھانسی دے دینا چاہئیے، بالی وڈ اداکارنصیرالدین شاہ نے شہریت کے متنازع قانون پرمودی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    مزید پڑھیں :  بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھی مودی کے خلاف بول پڑے

    یاد رہے نصیرالدین شاہ نے سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف ملک میں جاری احتجاج پر کہا تھا کہ جس طرح طلبہ حالیہ تقسیم اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، وہ حیران کن ہے، تاہم مجھے وزیر اعظم مودی کے طلبہ کے ساتھ رویے پر حیرت نہیں ہے، مودی خود کبھی طالب علم نہیں رہے اس لیے انھیں طلبہ سے ہمدردی نہیں۔

    مودی پر تنقید کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی خود ٹوئٹر پر نفرت پھیلانے والوں کی قیادت کر رہے ہیں، مودی سرکار کی مذہبی سیاست نے مجھے اپنی مسلم شناخت کی طرف زیادہ متوجہ کر دیا ہے اور میں پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہوں، 70 سال بھارت میں رہنے پر بھی اگر ثابت نہ کر سکوں تو پھر نہیں پتا کیا کرنا چاہیے۔

    خیال رہے بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، روز بروز مظاہروں میں تیزی آرہی ہے، اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے درجنوں مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔