Tag: Governor

  • ‘یقین ہے ہم آنےوالے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے’

    ‘یقین ہے ہم آنےوالے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے’

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ یقین ہے ہم آنےوالے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر جن کی گورنر کی حیثیت سے 3 سالہ مدت آج مکمل ہورہی ہے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے ملک کی خدمت کا موقع دیا، آج اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے میرے 3 سال مکمل ہوجائیں گے۔

    رضا باقر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ان 3 سالوں کے دوران 4 وزرائے خزانہ اور 5 فنانس سیکریٹریوں کے ساتھ کام کیا، میرا کام اسٹریٹجک وژن فراہم کرنا تھا۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈپٹی گورنرز اور اسٹیٹ بینک مینجمنٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میری نظرمیں آپ ہمارے معاشی استحکام کیلئے ایک ستون ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور مجھے یقین ہے ہم آنے والے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل؟

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکی 3 سالہ مدت پوری ہوگی۔ میں نے رضا باقر سے بات کی اور انکو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

  • صدر مملکت نے چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری کے ساتھ ساتھ عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت دی ہے۔

    چوہدری سرور نے عہدے سے برطرفی کے ردِ عمل میں وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک طرف کہتے ہیں بلیک میل نہیں ہوں گا، پھر اس شخص سے بلیک میل ہو رہے ہیں جس کے 9 ایم پی اے ہیں۔

    گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری عہدے سے برطرف

    خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے چناؤ سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو علیم خان گروپ سے رابطوں کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔

    چوہدری سرور کے بارے میں وزیر اعظم کو اطلاعات تھیں کہ وہ علیم خان گروپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا چوہدری سرور اچھے آدمی ہیں، ان کے لیے بڑا احترام ہے، تاہم چوہدری سرور کی پرویز الہٰی کے ساتھ نہیں بن رہی تھی، اس لیے ہٹا دیاگیا۔

  • وزیر اعظم کی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کو صوبے میں جاری مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخاب کے بارے میں مشاورت کی گئی، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    گورنر پنجاب نے جامعات میں اصلاحات کے بار میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500 منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ صنعت کے 4 رکنی وفد نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران حفاظتی لباس کی تیاری اور ٹائیگر فورس کی ضروریات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ریلیف فورس میں بڑی تعداد میں نوجوان رجسٹریشن کروا رہے ہیں جس کے پیش نظر فورس کے لباس کی تیاری سے متعلق گورنر سندھ نے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ صنعت کے سرمایہ کاروں سے اہم ملاقات کی۔

    4 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران درآمدی سازو سامان پر انحصار کم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ طبی عملے اور رضا کاروں کے لیے حفاظتی لباس کی دستیابی نہایت اہم ہے، حفاظتی سازوسامان کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

    خیال رہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، رجسٹریشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پراوپن کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اورخود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرکرا یا۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی 90 نوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے۔

  • مستحقین تک راشن پہنچانے کا مشن، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    مستحقین تک راشن پہنچانے کا مشن، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد تک راشن پہنچانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کے نام 3کروڑ کا چیک گورنر سندھ کو دیا گیا۔ رقم سے یوٹیلٹی اسٹورز سے راشن بیگز خریدے جائیں گے۔

    دریں اثنا گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کی ڈس انفکشن مہم کو بھی سراہا اور مہم کو شہر کے دوسرے علاقوں تک پھیلانے کی ہدایت کی۔

    خیال رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات جاری ہیں۔

    بڑی خبر، پاکستان میں كورونا کے 17مریض مکمل صحتیاب

    واضح رہے کہ پاکستان میں كرونا کے مزید 17مریض مکمل صحتیاب ہوگئے، ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہے۔ دیگر کئی مریضوں کی بھی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ كرونا وائرس کے 17 مریضوں کو مکمل صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

  • کروناوائرس: گورنر ہاؤس پنجاب کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں

    کروناوائرس: گورنر ہاؤس پنجاب کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں

    لاہور: کروناوائرس کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صوبائی گورنر ہاؤس اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد گورنر ہاؤس کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرسیکرٹر یٹ میں بھی تمام اسٹاف کو چھٹیاں دے دی گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کو عوام کو گورنرہاؤس میں سیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے دو ہفتوں کے لیے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان سامنے آیا۔

    کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 242 ہے، لاہور میں 52 راولپنڈی اور جہلم میں 3،3 مریض ہیں۔ ملتان میں 2 اور سرگودھا میں بھی ایک مریض ہے۔

  • ’’کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں‘‘

    ’’کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں‘‘

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کروناوائرس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ہم 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اللہ سے دعا ہے کرونا پر ہمیں قابو پانے کی طاقت دے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے متعلق بھی معاملہ زیرغور ہے، کروناوائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

    سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی

    خیال رہے کہ آج تفتان سے سکھر آئے 15 زائرین میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کروناوائرس کے 263مریض زیر علاج ہیں، اب تک تفتان سے آئے 559 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 242 افراد کے نتائج منفی جبکہ 166 کے مثبت آئے ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طورپر 101 افراد کے نتائج مثبت آچکے ہے۔

  • ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے: گورنر سندھ

    ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے، ایم کیو ایم کے مطالبات اور کراچی کے لیے خواہشات پر عمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کرنے والے بے روزگار میر حسن کے بچوں کی رہائش کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم کا احساس پروگرام ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہی ہے۔

    گورنر سندھ نے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سے علیحدہ نہیں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات اور کراچی کے لیے خواہشات پر عمل کیا جائے گا، بات چیت کے ذریعے ایم کیو ایم کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان وزارتوں کے لیے سیاست نہیں کرتی۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے، حکومت کے مطابق کراچی نے 89 فیصد ٹیکس دیا ہے، تمام ناانصافیوں کے باوجود کراچی 65 فیصد ریونیو دے رہا ہے۔ کراچی 89 فیصد ٹیکس دے رہا ہے تو پورا پاکستان کیا کر رہا ہے؟

  • تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا: گورنر پنجاب

    تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا: گورنر پنجاب

    اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت بےنقاب ہوچکی ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کےلئے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارت فوج کی وادی میں دہشت گردی پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

    کشمیر میں بھارتی مظالم، وزیر خارجہ کے سوئس، آئیوری کوسٹ اور نیپال کے وزرائے خارجہ سے رابطے

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور درندگی سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔

    وزیرخارجہ نے سوئس، آئیوری کوسٹ اور نیپال کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس دوران بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

  • ترکی معاشی بحران کا شکار، مرکزی بینک کا گورنز برطرف

    ترکی معاشی بحران کا شکار، مرکزی بینک کا گورنز برطرف

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے رواں برس اوائل میں پیش آنے والے بدترین معاشی بحران کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے شرح سود پر شدید اختلافات پر مرکزی بینک کے گورنر مرات سی تینکایا کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے گورنر مرات سی تینکایا کی جگہ ان کے نائب مرات یوسال عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔مرات سی تینکایا کو 2016 میں چار برس کے لیے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیاتھا اور ان کی مدت 2020 تھی۔

    صدر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے حوالے سے وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم سرکام ذرائع نے بتایا کہ صدر اردوان کو بینک کی جانب سے ملکی کرنسی لیرا کی قدر کو بڑھانے کے لیے گزشتہ برس ستمبر میں مقرر ہونے والی 24 فیصد شرح سود میں کمی نہ لانے کے فیصلے پر اعتراض تھا۔

    خیال رہے کہ ترکی میں رواں برس کے اوائل میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا تھا اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور شرح میں بھی اضافہ ہوا تھا جبکہ معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے صدر اردوان کا موقف تھا کہ شرح سود میں کمی لائی جائے۔

    رائٹرز کو ترک حکومتی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘صدر طیب اردوان شرح سود کے حوالے سے ناخوش تھے اور اس پر اپنے اختلافات کا اظہار کیا تھا جبکہ بینک نے جون میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بینک کے گورنر سے ان کے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اردوان ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے انہوں نے مرات سی تینکایا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

    دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ مرکزی بینک 25 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں زری پالیسی میں آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کو ہٹانے فیصلہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ متوقع ہے جس پر امریکا نے دباؤ بڑھانے کے لیے پابندیاں لگانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔