Tag: Governor of Sindh

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آصف زرداری سے ملاقات

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آصف زرداری سے ملاقات

    اسلام آباد : گورنر سندھ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر کنوینئر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سندھ حکومت کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے پر گفتگو کے علاوہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی فلاح وبہبود کے دیگراقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی بات چیت اور سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے باہمی مشاورت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    گورنرکامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں وفاق کا کردار اہم ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے انفرا اسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کیلئے گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

  • یوم پاکستان پر گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ  کی مزارقائد پر حاضری

    یوم پاکستان پر گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پر حاضری

    کراچی : یو م پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اوردیگر سیاسی رہنماؤں نے مزار قائد پرحاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پر وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، گ ورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کےارکان نے مزارقائد پرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا خواہش ہے قائداعظم کاوژن جلدمکمل ہو جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا متحد قومیں ہی ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔

    کمشنرکراچی سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پرمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

    اس سے قبل یوم پاکستان کے موقع پر لاہورمیں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں شاہینوں کے چاق وچوبند دستے نےمصور پاکستان کو سلامی پیش کی اور مزار پرگارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔

    مہمان خصوصی ائیرکموڈور رضوان ملک نے پریڈ کا معائنہ کیا، مہمان خصوصی نے چیف آف ائیر سٹاف اور پاکستان ائیرفورس کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔

    ائیرکموڈور رضوان ملک نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبندکیے۔

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی،  تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں۔

  • ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے: گورنر سندھ

    ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے۔ حکومت گرنا ملک کے لیے کسی ڈیزاسٹر سے کم نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں سی ای او کانفرنس سے خطاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے۔ حکومت گرنا ملک کے لیے کسی ڈیزاسٹر سے کم نہیں ہوگا۔

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہوگا کہ جو بھی کیئر ٹیکر حکومت ہو وہ غیر جانبدار ہو تاکہ الیکٹورل پروسس کسی بھی مسئلے کا شکار نہ ہو۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ حکومت کی شفاف منتقلی ہو۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ 4 ماہ سے ان کا استعفیٰ مانگا جارہا ہے، ’استعفیٰ مانگنے والے 4 ماہ اور انتظار کرلیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے سال پاکستان الیکٹورل پروسس میں داخل ہو رہا ہے۔ ’3 بڑی جماعتیں ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، کس کو اقتدار دینا ہے‘۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی خطرناک ترین شہر مانا جاتا تھا، ہم نے کراچی بند کروانے والوں کے دروازے پر ہی تالا لگوا دیا۔ آج کسی کو اس بات کا خوف نہیں کہ کراچی کل بند ہوگا یا نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔