Tag: Governor Punjab

  • وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کی، ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں سانحہ ساہیوال پر تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات میں صوبے کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ ساہیوال پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو پنجاب میں پولیس اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    مزید پڑھیں: سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔

  • کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، چوہدری سرور

    کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کر رکھا ہے۔

    ملک میں احتساب کا عمل پٹواری اور سپاہی سے نہیں بلکہ اوپر سے شروع ہوگا، وزیر اعظم سمیت ہم سب خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن بتائے ان کے خلاف کون سا کیس حکومت نے بنایا؟

    ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، حکومت انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کام کررہی ہے، کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

  • سانحہ ساہیوال: گورنرپنجاب کی مقتول خلیل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

    سانحہ ساہیوال: گورنرپنجاب کی مقتول خلیل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے مقتول خلیل کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور انصاف کی بھی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں ہاتھوں قتل ہونے والے خلیل کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور انصاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وہ مقتول کے گھر آئے ہیں، ساہیوال میں جو ظلم و بربریت ہوئی اس پر وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، جو آنسو بچوں کی آنکھوں میں دیکھے ان کا کفارہ انصاف دلا کر کریں گے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انصاف دلانے کے لیے تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے دباؤ ہے، وورکرز نے دباؤ ڈالا ہے کہ بے گناہ فیملی کو انصاف نہ ملا تو ہم راہیں جدا کر لیں گے۔

    سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کی تفتیش شروع، سی ٹی ڈی اہل کاروں سے پوچھ گچھ

    خیال رہے کہ بچی سمیت چار افراد کے قتل کی تفتیش کے لیے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا، جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہل کاروں سے پوچھ گچھ کی۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قطر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کے ذمے داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائی گی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا۔

  • دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے: گورنر پنجاب

    دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان نیوی وار کالج کے 48 ویں اسٹاف کورس کے 95 رکنی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو نیک نیتی سے مذاکرات کی دعوت دی، بھارت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے.

    [bs-quote quote=”میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی قائم نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کہہ چکے ہیں‌کہ کر پشن کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”گورنر پنجاب”][/bs-quote]

    گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں، البتہ بھارت آگے بڑھنے کو تیار نہیں.

    گورنر پنجاب نے کہا کہ میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی قائم نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کہہ چکے ہیں‌کہ کر پشن کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائے گا.

    مزید پڑھیں: تمام جامعات کوشمسی توانائی پرلے جانے کا پروگرام ہے‘ گورنر پنجاب

    مزید پڑھیں: اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم کے لئے پالیسی بنا رہی ہے، پنجاب میں پولیس سمیت تمام اداروں کوغیر سیاسی کریں گے، جلد جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ بھی کام کا آغازکر دے گا.

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان نیوی کی قربانیوں پرقوم ان کوسلام پیش کرتی ہے. وہ ہمارا فخر ہیں.

  • اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    لندن: گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے، ملکی مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی دارالحکومت لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہمارا ایمان ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اشرافیہ چاہتی ہے قانون 95 فیصد عوام پر لاگو ہو۔

    برطانوی شہر مانچسٹر میں گذشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

  • اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    مانچسٹر: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی شہر مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 20 بلین ڈالرز دیتے ہیں، ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کرنے والے ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں، حکومت کا کسی ادارے پر کوئی دباؤ نہیں ہے، حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

    پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں، ہم نجی محفلوں میں اس سے زیادہ سخت گفتگو کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

    عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ہماری ضرورت ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • گورنر پنجاب نے اپنی جیب سے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی

    گورنر پنجاب نے اپنی جیب سے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی

    لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور نے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی اور کہا کہ بروقت فیصلوں کے لئے عدلیہ میں اسپیڈی سسٹم لانا ہوگا، نبی کریم ﷺ پر گورنرکاعہدہ سوبار قربان کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کوٹ لکھپت جیل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 32 قیدیوں کے جرمانے کی رقم اپنی جیب سے ادا کر کے انہیں آزادی دلائی۔

    قیدیوں کی رہائی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے جیل انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

    چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں قیدیوں کو سہولتیں یورپی ممالک سے کم نہیں ہیں، سرور فاؤنڈیشن جیلوں میں فلٹریشن پلانٹ، ہیپا ٹائٹس سی کے علاج اور قیدیوں کی رہائی کے لئے کوشش کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بروقت فیصلوں کیلئےعدلیہ میں اسپیڈی سسٹم لانا ہوگا،پولیس کے ساتھ پراسیکیوشن کو بھی بہترکرنا ہوگا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرےگی، نبی کریم ﷺ پر گورنرکاعہدہ سوبار قربان کرسکتا ہوں، ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    گورنرپنجاب آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے گورنر کی طرف سے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا، آئی جی جیل خانہ جات اس موقع پر  قیدیوںمیں تحائف ، مختلف کورسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے اورپولیس کے بچوں میں انعامات تقسیم بھی کئے گئے۔

  • خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور

    خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنا بزنس فورم کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر شعبے میں ترجیح دی جائے گی۔

    اگر خواتین کسی شعبے میں نمایاں کردار ادا کریں گی تو پنجاب حکومت کی جانب سے  انہیں مکمل تعاون  فراہم کیا جائے گا۔ نمائش کے شرکاء نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور کاروباری دنیا میں بھی خواتین کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنا دوستی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

    تین روزہ نمائش میں پاکستانی صنعت کاروں کے علاوہ چائنیز وفد نے بھی شرکت کی، تقریب کے آخر میں گورنر پنجاب کو شیلڈ پیش کی گئی۔

  • چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہر اتوار کو گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لئے کھلارہے گا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گورنرہاؤس فیملیز کے لئے کھولاجائے گا، جواسکول یہاں آنےکی درخواست کریں گے، انہیں اجازت دیں گے، عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاؤسز عوام کے لئے کھول رہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑعوام کے لئے بنایا گیا، ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کوصاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے ، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    چوہدری سرور نے اپیل کی شہری پانی کا استعمال کم کریں،ورنہ ہماری زمینیں بنجرہوجائیں گی، پینے کا صاف پانی مہیا کیا تواسپتال کے اخراجات کم ہوجائیں گے، قوم صحت مند ہوگی تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا خرچہ بہت ہے، اسے کم کرنا ہے اور کفایت شعاری اپنانی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کررہےہیں، وہ آج صبح بغیر پروٹوکول کمشنرہاؤس گئے۔

    مزید پڑھیں :  گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرناچاہتی ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنےسےبہترنتائج سامنے آئیں گے، ہم جوبھی کام کرکے جائیں گے، مستقل کرکے جائیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا ، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی تھی۔

    گورنر ہاوس سندھ صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

  • کرپشن کیخلاف اعلان جہاد کیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لائیں گے، غلام سرور

    کرپشن کیخلاف اعلان جہاد کیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لائیں گے، غلام سرور

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب کونے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج قومی اسمبلی نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرلیا ہے۔

    جو خواب قائداعظم نے دیکھا تھا اب اس کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، آج کا دن تاریخی ہے، عمران خان نے اس دن کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ ملک 20کروڑ عوام کا ہے اشرافیہ کا نہیں، چند مٹھی بھر لوگوں نے ملک کے وسائل پر قبضہ کر رکھا تھا ملک کے وسائل اب غریبوں تک پہنچائیں گے، ملک میں قانون کی حکمرانی اور خوشحالی لائیں گے، ملک میں ترقی لائیں گے اور  بےروزگاری کا خاتمہ کرینگے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی کوشش کرینگے، پی ٹی آئی حکومت کے اراکین خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کرینگے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری سرور نے پانامہ لیکس میں ملوّث افراد کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی

    نامزد گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب، کےپی اور مرکز میں کامیابی کا سہرا پی ٹی آئی ورکرز کو جاتا ہے، پی ٹی آئی کی کامیابی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، پیپلزپارٹی نے اصولوں کی سیاست کرکے شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیا۔