Tag: Governor Punjab

  • فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، گورنر پنجاب

    فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں، فوری انتخاب ہی مسائل کا حل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مختلف وفود سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجا وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا شخص کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کی جلدی تھی، یہ اپنی کرپشن کے ثبوت مٹانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کا ردعمل واضح پیغام ہےکہ فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، انتخابات کراکر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو سونپا جائے۔

  • گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود نامزد

    گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود نامزد

    پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلیے سید مخدوم احمد محمود کو نامزد کردیا ہے جو کہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سید مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب کیلیے نامزد کردیا ہے اور اس حوالےسے مخدوم احمد محمود کو ان کی ذمے داریوں سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    مخدوم احمد محمود اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب ہیں جنہوں نے چند روز قبل سابق گورنر چوہدری محمد سرور کی برطرفی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

    مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا فی الحال مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وفاق میں تبدیلی آنے کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

  • انڈین لابی ہمارے اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، گورنر پنجاب

    انڈین لابی ہمارے اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی ممبر میڈیا یا کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کرسکتا، انڈین لابی ہمارے اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

    دورے کے موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والوں نےمیڈیا کی آزادی کیلیے ڈنڈے کھائے ہیں، ہم نےعدلیہ، آئین وقانون کی بالادستی کیلئے ڈنڈے کھائے ہیں۔

    گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ممبر میڈیا یا کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کرسکتا، جو اداروں کیخلاف پروپیگنڈاہورہاہےاس میں پی ٹی آئی شامل نہیں بلکہ انڈین لابی ہمارے اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوٹ مارکرنے نہیں بلکہ قومی مفاد کا تحفظ کرنے کیلیے اقتدار میں آئے تھے، فخر سے کہتا ہوں کہ میرا لیڈر4 سال اقتدار میں رہا اور ایک روپیہ کرپشن نہیں کی۔

  • گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری عہدے سے برطرف

    گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری عہدے سے برطرف

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو قائم مقام گورنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

    ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت کر رہے تھے۔

    حکومتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چوہدری سرور وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔ پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس بات کی شکایت کی۔

    وزیرِاعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے لیے ایڈوائس دی۔

    خیال رہے کہ چوہدری محمد سرور نے 2018 میں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دور میں بھی پنجاب کے گورنر رہے تھے۔

    گذشتہ سال دسمبر میں سوشل میڈیا پر ایسے بیانات بھی گردش کرتے رہے جن میں وہ وہ اپنی ہی حکومت پر بظاہر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

    ایک بیان جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف پاکستان کو 6ارب ڈالر کا قرضہ دے رہا ہے اور یہ قرضہ اگلے تین سالوں میں دیا جائے گا یعنی ہر سال دو ارب ڈالر اور اس کے بدلے میں انہوں نے پاکستان کے تمام اثاثے گروی رکھوا لے لیے ہیں۔

    اس سے پہلے ان سے ایک اور بیان بھی منسوب کرکے چلایا جاتا رہا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس لیے ڈیلیور نہیں کر سکا کیونکہ جو پوزیشن مجھے دی گئی تھی وہ ایک ناکارہ پوزیشن تھی اور ایک حساب سے مجھے سائیڈ پر لگا دیا گیا تھا اس لیے میں کوئی کام نہیں کر سکا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی طرف سے جاری ایجنڈے کے مطابق آج 11 بج کر 30 منٹ پر اجلاس شروع ہوگا جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر ووٹنگ ہوگی۔

    تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو اپنا امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

  • بی جے پی خاتون ممبر کا حجاب پہننے والی طالبات کو مارنے کا مطالبہ، ویڈیو سامنے آگئی

    بی جے پی خاتون ممبر کا حجاب پہننے والی طالبات کو مارنے کا مطالبہ، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : بی جے پی خاتون ممبر کی حجاب پہنے والی طالبات کو مارنے کے مطالبے کی ویڈیو سامنے آگئی، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نریندرمودی دنیا کا سب سے بڑا انتہا پسند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی کی خاتون ممبر کی بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبہ کی ویڈیو شیئر کردی، جس میں وہ حجاب پہنے والی طالبات کو مارنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

    چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندرمودی دنیا کا سب سے بڑا انتہا پسند ہے، مودی، آرایس ایس کےمنصوبوں میں کوئی فرق نہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت انتہا پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی آزادی، تحفظ ختم ہورہا ہے اور وہاں بسنے والی تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اُمت مسلمہ کوبھارتی مسلمانوں کیخلاف مظالم پریک زبان ہوناہوگا، بھارت میں حجاب پرپابندی مذہبی آزادی پرحملہ ہے۔

    چوہدری سرور نے سوال کیا یواین اور انسانی حقوق کے ادارے کب تک خاموش تماشائی رہیں گے؟

  • ‘عمران خان کو اقتدارسے کوئی نہیں نکال سکتا’

    ‘عمران خان کو اقتدارسے کوئی نہیں نکال سکتا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدارسے کوئی نہیں نکال سکتا، عمران خان 2023تک وزیر اعظم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جنوبی پنجاب کے ورکرز کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا ، جس میں صوبائی وزیراختر ملک،حسنین جہانیاں گردیزی اوردیگر نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کو اقتدارسےکوئی نہیں نکال سکتا، عمران خان 2023تک وزیر اعظم رہیں گے۔

    گور نر پنجاب نے کہا کہ سب جانتے ہیں عمران خان کسی سے بلیک میل ہونیوالے لیڈرنہیں، اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہیں ،مارچ بھی سیاسی مشہوری کیلئے ہوں گے ، عام انتخابات وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے،اپوزیشن سڑکوں پرآنےکی بجائےالیکشن کاصبرسےانتظار کرے، اسمبلی ،سینیٹ میں اپوزیشن کوہمیشہ شکست ،حکومت کامیاب ہوتی ہے۔

  • ‘امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری وزیراعظم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے’

    ‘امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری وزیراعظم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری کو تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا بل کی منظوری وزیراعظم کی اسلامو فوبیاکیخلاف جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری کے حوالے سے بیان میں کہا کہ بل منظور ہونا ایک تاریخ ساز اقدام ہے، اس بل کی منظوری دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے، بل کیلئےووٹ دینے والے اراکین کوسلام پیش کرتا ہوں۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری وزیراعظم کی اسلامو فوبیاکیخلاف جدوجہدکانتیجہ ہے، اسلاموفوبیاکےخوفناک رجحان کیخلاف دنیاکو ملکر کام کرنا ہے۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی خوفناک ،بھیانک شکل بھارت میں پنجےگاڑھےہوئےہے ، آرایس ایس نے20کروڑمسلمانوں کیخلاف تشدد کی لہر جاری  کررکھی ہے اور ا گاؤ ماتا کے جیالےج تھوں کی صورت میں مسلمانوں کی زندگیوں سے کھیل رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں دہشتگردی کواسلام سے جوڑتی ہیں جودرست نہیں،اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

  • گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے

    گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے اور کہا وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021پردستخط کردیے، آرڈیننس پردستخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیاربلدیاتی ادارےوزیراعظم کاخواب ہےجو پوراہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنےمیئرزکاانتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرزکواداروں کی سربراہی نئےنظام کےتحت منتقل کردی ہے۔

    خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کےمیئرز،ڈسٹرکٹ میئرزکوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔

    پنجاب میں11میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہورمیں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

  • پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا مشن کامیاب

    پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا مشن کامیاب

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی،بر سلز ،ہنگری سمیت دیگرممالک کا دورہ مکمل کرلیا ، دورے کے دوران چوہدری محمد سرور کی یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30سےزائداراکین پار لیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

    گورنر پنجاب نےانسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کےسربراہان سےملاقاتیں کیں جبکہ اٹلی کےاراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

    گورنرپنجاب ہنگری کےوزیرزراعت اوردفاترخارجہ کے نمائندوں سےبھی ملے، ملاقاتوں میں نائب صدور ، اراکین پارلیمنٹ کی جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے20ارب ڈالرزسےزائد کافائدہ ہوچکا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کےحق میں ہی آئےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کااپنےجھوٹ کوسچ ثابت کرنےکامنصوبہ ناکام ہورہا ہے۔

  • پاکستان کی جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے کوششیں جاری

    پاکستان کی جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے کوششیں جاری

    برسلز : پاکستان کی جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہے ، گورنر پنجاب چوہدری سرور آج یورپی پارلیمنٹ میں اہم ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور آج یورپی پارلیمنٹ میں اہم ملاقات کریں گے۔

    گورنر پنجاب کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے ملاقات ہوگی ، ملاقات میں جی ایس پی پلس، افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بات کی جائے گی۔

    چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع پاکستان کا حق ہے ، یورپی یونین کی تمام شرائط پر عمل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    اس سے قبل گورنر پنجاب کی ہوم افیئرز کی کمیٹی کے چیئرمین جون فرنانڈو سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں گورنر پنجاب نے جون فرنانڈو کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں آئین اورقانون کی آزادی کا خیال رکھا جاتا ہے۔

    گورنرنے افغانستان معاملے پرپاکستان کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے غیر ملکی میڈیا کے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو کی۔