Tag: Governor Punjab

  • ‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں’

    ‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں’

    جدہ : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پردورہ سعودی عرب پہنچے ، جہاں انھوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، اس موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی ، جس میں چوہدری سرور نے کہا کہ کوئی بھی پاک سعودی تعلقات کی گہرائی کوناپ نہیں سکتا، پاکستان اورسعودی عوام کےدل ہمیشہ ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہے،22 کروڑ عوام ساتھ ہیں، قومی اداروں کو کمزورکر نےکی سازشیں کرنیوالے قوم کے خیر خواہ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کےپاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے ، ہماری بہترین افواج ملکی دشمنوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے،حکومت آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں، سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو ملکی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے، ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ملکی ترقی واستحکام کیلئے کردار ادا کرے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ،یکجہتی کی ضرورت ہے، ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں ۔

  • گورنر پنجاب اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا مطالبہ

    گورنر پنجاب اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا مطالبہ

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے مسئلہ کشمیراور فلسطین حل کر نے کا مطالبہ کردیا، چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردوں کا بڑ اسہولت کار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور اورسیزپاکستانیوں کےمسائل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    گورنرپنجاب اوررکن پارلیمنٹ نازشاہ نے مسئلہ کشمیراور فلسطین حل کر نے کا مطالبہ کردیا، دوران ملاقات چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بننے کا حق ادا کر رہے ہیں جبکہ بھارت خطے میں دہشت گردوں کا بڑ اسہولت کار ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں جاری دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی کسی جرم سے کم نہیں، نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیرمیں مظالم پربھارت کےخلاف جنگی جرائم کاکیس چلانے اور علی گیلانی کی شہداقبرستان میں تدفین کا مطالبہ کیا تھا۔

  • پاکستان جا کر بم چلاؤ، بھارتی شہری کی اعترافی ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان جا کر بم چلاؤ، بھارتی شہری کی اعترافی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : بھارتی شہری کی پاکستان میں دہشت گردی کے اعتراف کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں ڈینیل کا کہنا تھا کہ را‘نےکہاپاکستان جاکربم چلاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی شہری سےگفتگوکی ویڈیو شیئرکردی، جس میں بھارتی شہر ی ڈینیل نے اعتراف کیا کہن ’را‘نےکہاپاکستان جاکربم چلاؤ۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت آج بھی دہشتگردی اور پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر اعظم نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے، بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔

    چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ 22کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ متحد کھڑے ہیں، پاکستان نے پہلے بھی بھارتی عزائم کو ناکام بنایا ہے، اقوام متحدہ ،عالمی ادارے بھارتی دہشتگردی پر خاموشی ختم کریں، پاکستان میں امن بھارت سے برداشت نہیں ہوتا۔

  • ‘بھارت کو افغانستان میں امن  برداشت نہیں ، سازشوں پر اتر آیا’

    ‘بھارت کو افغانستان میں امن برداشت نہیں ، سازشوں پر اتر آیا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے ، بھارت سے افغانستان میں امن برداشت نہیں ہورہا ، سازشیں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت امن کاسب سےبڑادشمن،دہشتگردوں کاسہولت کارہے، افغانستان میں امن بھی بھارت سےبرداشت نہیں ہورہا ،سازشیں کر رہا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیریوں پرمظالم کوبے نقاب کررہا ہے، بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم،اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے، جس کے بعد پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ بھارت خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔

    کشمیر کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں سے بھارتی افواج کا شرمناک سلوک بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے، 22کروڑ پاکستانی کشمیر یوں کیساتھ اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، بھارت کی ہندوتواسوچ کے باعث خطے کو شدید خطرات ہیں، دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ سامنے لا رہے ہیں،کشمیریوں کو ھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

  • ‘کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96ہزارکشمیری شہید اور 22 ہزار خواتین بیوہ’

    ‘کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96ہزارکشمیری شہید اور 22 ہزار خواتین بیوہ’

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیرمیں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے، بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کشمیرمیں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے96ہزارکشمیر ی شہید اور 22 ہزارکشمیر ی خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے زیر حراست 7187کشمیر یوں کوبھی شہید کیا، بھارتی افواج کشمیرمیں انسانی حقوق اورمذہبی آزادی کاقتل کر رہی ہے اور ایک لاکھ 8ہزار 731کشمیری بچے بھارتی مظالم کےباعث یتیم ہوئے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے ،دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیر یوں کےسفیرہیں انشااللہ کشمیریوں کوآزادی ملے گی، مسئلہ کشمیر کےحل تک خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔

  • یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کی  کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی یقین دہانی

    یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کی کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی یقین دہانی

    لاہور : یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنرپنجاب کو کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو سے فون پررابطہ کیا ، جس میں ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر اراکین نے کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کیا۔

    16اراکین نے یورپی پار لیمنٹ کی صدر کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کیلئے خط لکھا، جس میں ڈاکٹر فابیو نے امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    ڈاکٹرفابیو نے گورنرپنجاب کو کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز بلندکر نے کی یقین دہانی کرائی ، جس پر گورنرپنجاب نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر نے پر ڈاکٹر فوبیو کا شکر یہ ادا کیا۔

    یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے جبکہ اراکین یورپی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ صدر کشمیر میں انسانی حقوق کے خاتمے لئے اقدامات کرے۔

    گورنرپنجاب نے کہا بھارت کشمیرمیں انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کاقتل کر رہا ہے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے، مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یورپی اور بر طانوی اراکین پار لیمنٹ سے رابطے میں ہوں۔

  • ‘ایف اے ٹی ایف میں شرمناک بھارتی کردار بے نقاب ہوچکا’

    ‘ایف اے ٹی ایف میں شرمناک بھارتی کردار بے نقاب ہوچکا’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف میں شر مناک بھارتی کرداربےنقاب ہوچکا ہے اور بھارتی وزیرخارجہ کاپاکستان سے متعلق بیان بھارت کا اصل چہرہ عیاں کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت دہشت گردوں اورامن دشمنوں کا سہولت کار ہے، ایف اےٹی ایف میں شر مناک بھارتی کرداربےنقاب ہوچکا، پاکستان کی ترقی وامن استحکام بھارت سےہضم نہیں ہورہا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کاپاکستان سےمتعلق بیان بھارت کااصل چہرہ عیاں کررہا ہے ، پاکستان نے پہلےبھی بھارت کےعزائم کوناکام بنایااب بھی بنائیں گے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشت گردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرناہوگی، خطے میں بھارت امن کیلئےسب سےبڑا خطرہ بن چکا ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں۔

    خیال رہے بھارت نے پاکستان کیخلاف فیٹیف کےسیاسی استعمال کاخوداعتراف کرلیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ بھارت کی کوششوں سے پاکستان کو فیٹف نے گرےلسٹ میں برقرار رکھا ہے۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو فیٹیف کے منحرف مینڈیٹ کی چھان بین کرنا ہوگی اور عالمی اداروں کو اب بھارت کیخلاف ایکشن لینا ہوگا۔

  • انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    گورنر پنجاب اور انڈونیشین سفیر نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازمی قرار دیا جبکہ انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    گورنرپنجاب نے کہا پاکستان اورانڈونیشیا کےمابین گہرےمذہبی، ثقافتی،تجارتی تعلقات ہیں، انڈونیشیا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنرہے، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، تجارتی وفود کے تبادلے سےدو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا حکومت سرمایہ کاروں کوسہولتیں دینے کے لیے اسپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے ،پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    اس موقع پر انڈونیشین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انڈونیشین سرمایہ کار پاکستان کےمعاشی استحکام ،ترقی کیلئے اپنا کرداراداکررہےہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • ‘کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن’

    ‘کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن’

    لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہےخوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے، وزیر اعظم مدینہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سےایڈوئزربرائےیوتھ افیئرزمیاں انس اسلم ڈولہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے ، ملکی سالمیت وخودمختاری کے تحفظ کوسو فیصد یقینی بنایاجائے گا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی باراقتدار نہیں ملک وقوم کو مضبوط، مستحکم بنانےپرکام ہورہاہے، وزیر اعظم مدینہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے، اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے الیکشن اب2023 میں ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کافیصلہ انتخابات کودھاندلی سےپاک کرناہے، کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ، احساس پروگرام نوجوانوں کے لیے تاریخی اورشاندارمنصوبہ ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے، آج پورے پاکستان میں یکساں ترقی کے منصوبے شروع ہیں۔

  • ‘انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے’

    ‘انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکاواحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیرانر جی ڈاکٹراخترملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی ترجمانی،جمہوریت کی جیت ہے، اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی ، انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکاواحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت،آئین وپارلیمان کومضبوط بناناچاہتےہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کےحامی اور اپوزیشن مخالف ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کااثاثہ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں لازمی شریک کریں گے۔

    بجٹ کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےآئندہ مالی سال کےلئےاچھا بجٹ دیا ہے، پنجاب کا بجٹ بھی ہر لحاظ سےقومی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

    صوبائی وزیرانرجی ڈاکٹراختر نے کہا کہ وزیر اعظم کی حکومت متحدہے،مضبوط ہےمخالفین سےخطرہ نہیں، حکومت عوام سے کیے جانیوالاہروعدہ پورا کرے گی۔