Tag: Governor Punjab

  • ‘کینیڈین وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کو حقیقت قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے’

    ‘کینیڈین وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کو حقیقت قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے’

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کااسلامو فوبیاکوحقیقت قراردیناپاکستان کےموقف کی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سےسینیٹراعجازاحمدچوہدری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے، حکومتی اتحادیوں کےبعض معاملات پرتحفظ جمہوریت کاحسن ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی ، اتحادیوں کےتحفظ بھی دور کیے جائیں گے، اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ جائے گی ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نہ ہی آئیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کااسلامو فوبیاکوحقیقت قراردیناپاکستان کےموقف کی جیت ہے، عمران خان کاذاتی کوئی ایجنڈ ہ نہیں وہ ملک وقوم کےمفادات کا تحفظ کررہےہیں۔

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن پہلےبھی ناکام ہوچکی آئندہ بھی ان کو ناکامی کےسواکچھ نہیں ملےگا ، آئندہ بجٹ میں ہرشعبےمیں عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

    سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے واضح کہا مخالفین سن لیں وزیر اعظم اپنےموقف سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

  • ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی اوورسیزپاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں گورنرپنجاب نے کہا اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائےگی،الیکشن 2023آجائیں گے ،ملکی ترقی کوبریک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم اوورسیزپاکستانیوں کیساتھ ہیں، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، امریکامیں اوورسیزپاکستانی بھی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان معاشی میدان میں درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہےجوہرصورت پوری کی جائے گی ، ملکی،عوامی مفادات کےتحفظ پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں انکےمسائل 100فیصدحل ہوں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کودنیاسراہارہی ہے۔

  • گورنر پنجاب  کی جہانگیرترین کے حامیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    گورنر پنجاب کی جہانگیرترین کے حامیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامیوں کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے صوبے میں پی ٹی ائی کے بڑے متحرک ہیں ، گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، رہنماؤں میں راجہ ریاض ،صوبائی وزرااجمل چیمہ اور خیال احمد کاسترو سمیت شامل تھے۔

    راجہ ریاض اوردیگر نے گورنر پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر گورنرپنجاب نے جہانگیرترین کےحامیوں کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کروں گا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کےلیےحکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزوراور غریب طبقے کےمسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کےہرمنصوبے کامقصد ترقی اورخوشحالی ہے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ انشااللہ تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی،عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے حکومت کوخطرہ نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم اوراحساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے اور پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کاصاف پانی فراہم کر نےکا وعدہ پوراکرے گی جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کیاجائےگا۔

  • عاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کی تعریف

    عاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کی تعریف

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہتے ہوئے سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کےلیےاہم منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    چوہدری سرور نےعاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا  سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے، پاک چین دوستی کے مظہر منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیربدلنےکےلیےاہم منصوبہ ہے، پاکستانی حکومت،عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے اور سی پیک کی تعمیرکےمسلسل مثبت نتائج سامنےآرہےہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ چین اورپاکستان میں آج چٹان سےمضبوط دوستی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت میں آگےبڑھ رہاہے۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سےمعاشی ترقی کےساتھ روزگارمیں بھی اضافہ ہورہاہے، سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان،چین کےدرمیان تعاون کاپائلٹ پراجیکٹ ہے، سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔

  • ‘سالانہ ایک ہزار  طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے’

    ‘سالانہ ایک ہزار طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے’

    لاہور: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ایک ہزار فاٹا طلباء کے لیے اسکالرشپ پرگورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا، چوہدری سرور نے کہا 2027 تک سالانہ ایک ہزار فاٹا طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایک ہزار فاٹا طلباء کے لیے اسکالرشپ پر مرزا محمد آفریدی نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

    گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، 2027 تک سالانہ ایک ہزار فاٹا طلبا کو 100فیصد اسکالر شپ دیں گے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ فاٹامیں پنجاب یونیوررسٹی کا اورگلگت میں جی سی یو کا کیمپس بنایاجائے گا، ہم سب نے ملکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف اور امن کیلئےفاٹا کےعوام کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں، پہلی بارترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق سب کو ساتھ لیکر چل رہا ہے، پنجاب بڑا بھائی ہونے کی وجہ سے بلوچستان اور فاٹا کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ایک ہزار سالانہ اسکالر شپ تاریخی پروگرام ہے، ماضی میں ہمیشہ فاٹا کو نظراندازکیا جاتا رہا اب ایسا نہیں ہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

  • ‘تاریخ پر  تاریخ، پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا’

    ‘تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سےکچھ نہیں ہوگا ، سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کاآخری دن بھی پورا کر ے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ آسان نہیں ،یہ اپوزیشن کےبس کی بات نہیں ، تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سےکچھ نہیں ہوگا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فروری ،مارچ ،اپریل اورمئی بھی گزر جائے گا ،جون میں بجٹ پیش ہوگا، سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کاآخری دن بھی پورا کر ے گی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہرناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی، اپوزیشن نے استعفے دیے لانگ مارچ کیا نہ ہی اب تحریک عدم لا سکے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کسی صورت اپنے مؤقف سےپیچھے نہیں ہٹیں گے، اپوزیشن کےپاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نےکےسوااب کوئی آپشن نہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک آگے بڑھانے سےروکنےکی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔

  • سینیٹ انتخابات : ‘اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طرح سے مقابلے کے لیے تیار ہیں’

    سینیٹ انتخابات : ‘اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طرح سے مقابلے کے لیے تیار ہیں’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا  ہے کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دیں گے ، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دو نوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی ہمیں نہیں اپوزیشن کو فکر ہوگی، 3مارچ کو سینیٹ انتخابات کا فیصلہ حکومت اوراتحادیوں کے حق میں آئے گا، عمران خان ہی وہ رہنماہیں جو ملک کامیابی سے آگے لے جا سکتے ہیں، ہم سینیٹ الیکشن سےمتعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔

    یاد رہے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے سینیٹ الیکشن کی غیرجانبداری پر انگلی نہ اٹھائے، 2023تک اپوزیشن حکومتی خاتمےکی تاریخیں دیتی رہیں گی، حکومت مخالف تحریک خود اپوزیشن کیلئے سیاہ تاریخ ثابت ہوگی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ انشااللہ پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوارکامیاب ہوں گے اور تحر یک انصاف ایوان بالامیں بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

  • ‘اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے،عمران خان 2023 تک  وزیر اعظم رہیں گے’

    ‘اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے،عمران خان 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکا شوق پوراکر نا چاہتی ہے توکرے، عمران خان بطوروزیر اعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، مخالفین چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکا شوق پوراکر نا چاہتی ہے توکرے، عمران خان بطوروزیر اعظم اور حکومت دونوں2023تک قائم رہیں گے۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے پی ڈی ایم نئے اعلانات کررہی ہے، اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی حمایت کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا اور خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینیٹرزامیدوار کامیاب ہوں گے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان کوتنقید کانشانہ بناناملکی،قومی مفادات کے خلاف ہے ، اپوزیشن سیاست کرے مگر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش نہ کر ے۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف متحدہے ، تحر یک انصاف کے پاس5سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ ہے۔

  • ‘3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ  پی ٹی آئی جیتے گی’

    ‘3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ پی ٹی آئی جیتے گی’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئےبھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پرہیں، 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26مارچ دور ہے پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی ہے یا نہیں، حکومت مضبوط ہے لانگ مارچ کا سامنا کر نے کو تیار ہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئےبھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پرہیں لیکن پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پرآئی ہیں اورنہ ہی آئندہ آئیں گی۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ بھی پی ٹی آئی جیتے گی، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی نظریہ یا اصول نہیں ، پی ڈی ایم عارضی اتحاد ہے ، حکومت کی مضبوطی کے بعد اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی وہ اب کیا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عام آدمی کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کررہےہیں، صحت انصاف کارڈ جیسے منصوبےعوام دوستی کی عظیم مثال ہیں۔

  • ‘تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں’

    ‘تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں، عمران خان کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پرپی ڈی ایم کیوں گھبرارہی ہے؟ اوپن بیلٹ الیکشن سے اپوزیشن کونقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں، شفاف انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی۔

    وزیراعظم کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے ، وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے ، تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کومستحکم جبکہ اپوزیشن کمزورکرناچاہتی ہے ، کوئی معاشرہ کر پشن کےخاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ، حکومتی ایجنڈا عام آدمی کومضبوط بنانا اور ہرشعبے میں ریلیف دینا ہے۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قومی اداروں کوتنقیدکانشانہ بنانےوالوں کوقوم معاف نہیں کرے گی ، حکومتی مخالفین کو سیاسی اور  ذاتی نہیں قومی مفادات کوتر جیح دینی چاہیے، عوام حکومت، جمہوریت اورپار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔