Tag: Governor Punjab

  • ‘سینیٹ الیکشن جیسے بھی ہوں ، اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے’

    ‘سینیٹ الیکشن جیسے بھی ہوں ، اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن جیسےبھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کوسرپرائز دیں گے، آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی تحریک انصاف اور اتحادیوں کاہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مشن احتساب اورملکی ترقی کوبریک لگواناہے، اگراحتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کےمارچ،احتجاج بندہوجائیں گے ، عمران خان شفاف احتساب سےایک انچ بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پہلی بارادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کررہے ہیں، وزیراعظم ہرسطح پرکرپشن کاخاتمہ،اپوزیشن بچاؤچاہتی ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کواوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں سپورٹ کرنی چاہیے، سینیٹ الیکشن جیسےبھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کوسرپرائز دیں گے، آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی تحریک انصاف اور اتحادیوں کاہی ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملےمیں شفافیت،میرٹ اپوزیشن کوپسندنہیں آئے گی ، ہرمحاذپرناکامی کےبعدپی ڈی ایم کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیاکرے، (ق)لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کےساتھ متحدکھڑےہیں۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ دشمن عناصرپاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرنےکی سازشیں کررہےہیں، وزیراعظم اصولی اورنظریاتی سیاست کررہےہیں، حکومت شفاف احتساب کےاصولی مؤقف پرآج بھی قائم ہے۔

  • ‘اپوزیشن کے لانگ مارچ کے باوجود مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے’

    ‘اپوزیشن کے لانگ مارچ کے باوجود مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے باوجود مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن 2023میں ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن ون،ٹو،تھری،فورجتنےمر ضی لانگ مارچ کرلے، اپوزیشن کے لانگ مارچ کےباوجود مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ درجنوں لانگ مارچ سےبھی الیکشن 2023میں ہی ہوں گے، اپوزیشن سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کاتسلسل،ہم خاتمہ چاہتےہیں، ہار س ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈننس قومی امنگوں کی تر جمانی ہے۔

    چوہدری سرور نے کہا ہارس ٹر یڈنگ کے خاتمے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی، ماضی میں ہارس ٹر یڈنگ کی مخالف جماعتیں آج اس کی حامی ہیں، حکومتی اچھے فیصلوں کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کوسیاست میں گھسٹینےکااپوزیشن کارویہ ملکی مفادمیں نہیں، ملکی ترقی،استحکام،آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے ادارے ایک پیج پرہیں، میں نہ مانوں کی سیاست کر کےپی ڈی ایم وقت کاضائع کررہی ہے،چوہدری سرور

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملک کودرپیش چیلنجزسےنمٹنےکیلئےعمران خان کی قیادت میں پرعزم ہے۔

  • گورنرپنجاب نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی

    گورنرپنجاب نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا آج بھارت کے اپنے فوجی مودی کے  جنگی جنون کو بے نقاب کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا بھارت کےاپنےلوگ کہتے ہیں پلوامہ واقعہ مودی نےخود کرایا، آج بھارت کےاپنےفوجی مودی کےجنگی جنون کوبےنقاب کررہےہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کےلیےمودی بھارت میں خوددہشت گردی کراتاہے، ہندوتوا کےپیروکار مودی کی قیادت میں بھارت دہشت گرد بن چکا ہے اور پاکستان امن کےجبکہ بھارت دہشت گردی کےساتھ کھڑاہے۔

    یاد رہے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہوئی تھی، جس میں ثابت ہو گیاتھا کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی عوام اور حتیٰ کہ فوجیوں کو بھی مروایا۔

    اس چیٹ نے مودی کے متعدد اقدامات کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا تھا اور یہ چیٹ مودی کے کئی ’جرائم‘ کا ثبوت بن گئی ، ثابت ہوگیا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی، ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر دی گئی۔

  • ‘عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی’

    ‘عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی’

    لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن انتظارکےسواکوئی آپشن کامیاب نہیں ہوگا،عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ،ملاقاتوں میں چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کےخاتمےکاخواب اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا، پی ڈی ایم کے احتجاج سے زیادہ سربراہی اجلاس ہوچکےہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سال 2023تک پی ڈی ایم کےاجلاس،احتجاج ہوتے رہیں گے، 2023تک حکومت قائم رہے گی، اپوزیشن والے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہےہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کا الیکشن انتظارکےسواکوئی آپشن کامیاب نہیں ہوگا، اپوزیشن میں نہ مانوں کی سیاست کررہی ہے، عمران خان کامیابی سے  آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے پرحکومت نےسمجھوتہ کیانہ ہی آئندہ کرے گی، ہم آئین وقانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتے، پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں،جمہوریت کومضبوط بنایاجارہاہے۔

  • ‘عمران خان حالات سے سمجھوتہ کر نیوالے نہیں ، جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں’

    ‘عمران خان حالات سے سمجھوتہ کر نیوالے نہیں ، جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کی راہ میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کامنصوبہ ملکی مفادمیں نہیں، عمران خان حالات سے سمجھوتہ کر نیوالے نہیں،سب جانتے ہیں وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے قومی اسمبلی مجلس قائمہ خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کموکا کی ملاقات ہوئی ، چوہدری محمد سرور نے کہا اپوزیشن اے سے لیکر زیڈ تک جتنے مرضی پلان بنالے، فر ق نہیں پڑتا ، پی ڈی ایم کے پہلے تمام منصوبے ناکام ہوچکے، آئندہ فیل ہوں گے، پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پرآئی ہیں اورنہ ہی آئندہ آئیں گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کی راہ میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کامنصوبہ ملکی مفادمیں نہیں، عمران خان حالات سے سمجھوتہ کر نیوالےنہیں، ڈٹ جانے والے ہیں، سب جانتے ہیں وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کرکے دکھاتےہیں۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا حکومت اوراتحادی متحدہیں مگر پی ڈی ایم میں درجن بھرمؤقف ہیں، ملک میں احتساب کوبریک لگےگانہ ہی حکومت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے گی، سیاسی مخالفین کے پاس نظریہ اور اصول نہیں ،پی ڈی ایم عارضی اتحاد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کےاحتجاج اور لانگ مارچ کی دھمکیوں سےخوفزدہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں لیکر جارہے ہیں۔

    فیض اللہ کموکا کا کہنا تھا کہ پہلی بار عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام ہورہا ہے، اپوزیشن کا انتشار اور فساد پر مبنی ایجنڈا ناکام ہوگا۔

  • ‘ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں’

    ‘ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائے گی مگرحکومت قائم رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 31 جنوری بھی گزر جائے گی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائیں گے، مگرحکومت قائم رہے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، جلسوں اوراحتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ احتساب کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا ، قانون کی حکمرانی اور احتساب سے پیچھےنہیں ہٹیں گے ، پی ڈی ایم جماعتوں کے انتشار کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔

    صوبائی وزیر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگر مخالفین سمجھتےہیں جلسوں سے حکومت دباو میں آئیگی توایسا کبھی نہیں ہوگا۔

  • ‘آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا’

    ‘آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، 31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے  اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رکن اسمبلی طلعت نقوی اورپارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا پی ڈی ایم پریشان ڈیموکریٹک موومنٹ بن چکی ہے ، 31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، اپوزیشن ہرمحاذپر ناکامی کے بعد محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طورپرزندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے، لانگ مارچ کا اپوزیشن کااعلان بھی آخرکار ’’لانگ ‘‘ ہی ہو جائے گا، اپوزیشن کوخودہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سےاستعفےکب دےگی۔

    انھوں نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرنیکی سازشیں کررہےہیں، آج ملک میں امن واستحکام کیلئےسب کو ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    اتحادیوں کے حوالے سےچوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ متحد کھڑےہیں، وزیراعظم اصولی اور نظریاتی سیاست کر رہے ہیں جبکہ نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

  • حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے: گورنر پنجاب

    حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے کرونا وائرس کے دوران محنت کی، سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا کے نمائندوں نے بھی کرونا وائرس کے دوران جنگ لڑی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس مشکل وقت ہے لاکھوں نہیں کروڑوں کی نوکریاں چلی گئیں، اداروں کے پاس ورکرز کو دینے کو پیسے نہیں تھے۔ بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مخیر حضرات نے دل کھول کر چندہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن اور مہنگائی نے چیلنجز کھڑے کیے۔ اپوزیشن ایجنڈا لے کر آئے کہ کرپشن اور مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے، ان ایشوز پر بیٹھ کر بات ہو تو سمجھ میں آتا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اب 2 سال ہوگئے ہیں گھر جاؤ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے۔ دسمبر تک حکومت کے جانے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اکنامک پالیسی میں 3 گنا زیادہ کارکردگی دکھانا ہوگی، اسلامی ممالک سے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں۔ مسلم امہ میں ایک ٹکراؤ کی صورتحال کو ختم کرنا چاہیئے۔

  • حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

    حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، اپوزیشن احتسابی عمل کو بریک لگوانا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا۔ شفاف اور بلا تفریق احتساب ملک و قوم کے لیے لازم ہو چکا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، قومی اداروں کو تنقید کا شانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، ملکی دفاع کو یقینی بنانے والی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑا، فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دنیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو حل کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن پھر ناکام ہوگی۔ حکومت کمزور طبقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

  • ‘ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے’

    ‘ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے سے 1 منٹ بھی پہلے حکومت جانیوالی نہیں، ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی،حکومتی امورسمیت دیگرایشوزپربات چیت کی گئی۔

    چوہدری دسرور نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ناکام ہونیوالی اپوزیشن اب باہربھی ناکام ہوگی ، آئینی مدت پوری ہونے سے 1 منٹ بھی پہلے حکومت جانیوالی نہیں، ایف اے ٹی ایف کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے والے ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی اےپی سی سےحکومت کو خطر ہ ہےاورنہ ہی کوئی دباؤ، وزیراعظم صرف ملک وقوم کے مفاد کی بات کرتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اپنے اپنے سیاسی مفادات ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ احتساب ملک وقوم کی ترقی،خوشحالی کے لیے لازم ہوچکا ہے، انتخابات2023میں ہی ہوں گے ، مخالفین کوبھی انتظارکرناہوگا، ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

    وفاقی وزیراعجازشاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں شفافیت اوربلاتفر یق احتساب کویقینی بنارہی ہے، پہلی بارملکی اداروں میں اصلاحات ہورہی ہیں، عوام نےہمیں 5سال حکومت کرنےکا مینڈ یٹ دیاہے۔