Tag: governor sindh and CM sindh

  • گورنرسندھ  اوروزیراعلیٰ سندھ  کا جیو نیوز کے رپورٹر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

    گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کا جیو نیوز کے رپورٹر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

    کراچی :گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ نے جیو نیوز کے رپورٹرعلی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر علی عمران سید لاپتہ ہوگئے، اہلیہ کا کہنا ہے کہ علی عمران گزشتہ شام بیکری تک جانے کیلئے گھر سے نکلے لیکن واپس نہیں آئے، ان کی گاڑی اور موبائل فون گھر پر ہیں۔

    صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کامقدمہ تھانہ سچل میں درج کرلیا گیا، مقدمہ علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی ہے، موقع کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو صحافی علی عمران کو جلد بازیاب کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹوئٹ میں کہا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا ہے،آئی جی سندھ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، صحافی کی بازیابی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دعا اور امید کرتاہوں رپورٹر علی عمران جلد اپنے اہل خانہ کو مل جائیں جبکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے صحافی علی عمران سیدکی گمشدگی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے علی عمران کی گمشدگی آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دے دیا۔

    علی عمران کے لاپتہ ہونے پرصحافتی تنظیموں اورایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علی عمران کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیاجائے ۔صحافیوں کو تحفظ دیئےبغیر میڈیا کی آزادی ناممکن ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ  سے ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی :‌پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تینوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات 45منٹ تک جاری رہی۔

    ملاقات کے بعد پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ساتھ ڈنر بھی کیا۔