Tag: governor sindh ishrat ul ebad

  • سولہہ دسمبر ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے ، کورکمانڈر کراچی

    سولہہ دسمبر ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے ، کورکمانڈر کراچی

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کاکہنا ہے اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے ہمارے لیے منزل کی راہیں متعین کیں، سولہہ دسمبر ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کینٹ میں اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کورکمانڈر کراچی کاکہنا تھا جس مقصد کیلئے ہمارے معصوم بچوں نے اپنے پاکیزہ خون کی قربانی دی اسے حاصل کرکے ہی دم لیں گے یہ ہمارا عزم ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ طلباء کا بہترین عمل اچھی تعلیم حاصل کرنا ہے ،ہمیشہ سچ بولیں ، محنت اور صرف محنت کو اپنا معمول بنائیں۔تقریب میں اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تقریب میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں نے ٹیبلو کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • ادارہ برائے امراض قلب کو فعال و مستحکم کیا جائے، ڈاکٹرعشرت العباد

    ادارہ برائے امراض قلب کو فعال و مستحکم کیا جائے، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت فعال ادارہ برائے امراض قلب کراچی ایک نیک مقصد کے لئے قائم کیا گیا ۔

    یہ غریب افرادکے علاج معالجے کا ادارہ ہے اس کی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے مستقل فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گورنر صوابدیدی فنڈز سے ادارے کی بھرپور مالی سپورٹ کی جائے گی ۔

    ضرورت پڑنے پر میں خود بھی مخیر حضرات سے رابطہ کروں گا یہ ایک نیک کام ہے جس میں مخیر حضرات سمیت ہر فرد بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا ۔

    انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ادارے میں بائیو میٹرک نظام لگایا جائے ادارے میں انتظامی ،سیکورٹی اور ویجیلنس نظام کوفعال و مستحکم کیا جائے ادارے میں تمام مسائل کی انکوائری کرائی جائے، تاکہ علاج معالجے کی سہولتیں بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچ سکیں۔

    مضبوط سیکورٹی کے لئے ضرورت پڑنے پر فرنٹئر کور کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اورادارے میں مطلوب تمام چیزوں کا پیکج بنا یاجائے ۔گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے متعلقہ حکام کو ادارے کو درکار ڈاکٹرز فوری فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کے باعث ادارے میں بہتری آرہی ہے لیکن انتظامیہ کو ا دارے کے استحکام کے لئے مزید بہتر کام کرنا ہونگے

    وہ گورنر ہاؤس میں ادارہ برائے امراض قلب کراچی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، میونسپل کمشنر سمیع الدین صدیقی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ ، کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رشید سمیت دیگر اراکین بھی شریک تھے۔

  • کورکمانڈر/ گورنرسندھ کراچی میں آپریشن جاری رکھنے پرمتفق

    کورکمانڈر/ گورنرسندھ کراچی میں آپریشن جاری رکھنے پرمتفق

    کراچی: کور کمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل گورنر ہاوٗس میں لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات میں کراچی سمیت صوبہ سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پرگفتگو کی۔

    ملاقات میں کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری چھاپے اور گرفتاریوں کے سلسلے کا جائزہ لیا۔

    کورکمانڈراورگورنرسندھ نے کراچی میں جاری آپریشن اورامن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

    ملاقات میں دونوں اہم شخصیات نے کراچی میں آخری آپریشن کی گرفتاری تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔