Tag: governor sindh kamran tessori

  • ‘مذاکرات سب سے ہوسکتے ہیں لیکن عمران خان سے نہیں’

    ‘مذاکرات سب سے ہوسکتے ہیں لیکن عمران خان سے نہیں’

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مذاکرات سب سے ہوسکتے ہیں لیکن عمران خان سے نہیں، وہ مذاکرات کے بعد یوٹرن مارجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق جو کوششیں کررہےہیں وہ اچھی ہیں، کاش وہ یہ کوششیں معیشت کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کرتے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سب اپنی سیاست کر رہے ہیں، کوئی الیکشن کروانے کی اور کوئی الیکشن لڑنےکی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا اور 30 دن تک لوگوں کیساتھ سڑک پر سحری کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بیک ڈور سے ون یونٹ لاگو کرنے کی جو بات کی وہ زیادہ بہتر جانتے ہیں، الیکشن ہونے چاہئیں اور وقت پر ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کیلئے ملک تیار ہے پہلے یہ دیکھنا ہوگا۔

    کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ مذاکرات سب سےہوسکتےہیں لیکن عمران خان سےنہیں، عمران خان مذاکرات کے بعد یوٹرن مار جائیں گے۔

  • عنقریب شاہ محمود قریشی کو بڑی ہیڈلائن میں دیکھیں گے، گورنر سندھ کا بڑا دعویٰ

    عنقریب شاہ محمود قریشی کو بڑی ہیڈلائن میں دیکھیں گے، گورنر سندھ کا بڑا دعویٰ

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب شاہ محمودقریشی کوبڑی ہیڈلائن میں دیکھیں گے، تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سےرابطےمیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری برنس روڈ فوڈاسٹریٹ پہنچے ، اس موقع پر اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سلجھے ہوئےسیاستدان ہیں، ملک کومسائل سےنکالناہےتومولانافضل الرحمان کی بات مان لینی چاہیے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان سب سے بات ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی سےبات کرنی ہےتوشاہ محمودسےاچھی چوائس کوئی نہیں، شاہ محمود زیرک سیاست دان ہیں، چیزوں کوسمجھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ شاہ محمود پیر پگارا سے رابطے میں ہیں اور پیرپگارامجھ سےرابطےمیں ہیں، عمران خان کوسیاسی سمجھ بوجھ نہیں،ان کوسیاستدان نہیں سمجھتا۔

    کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا کہ عنقریب شاہ محمودقریشی کوبڑی ہیڈلائن میں دیکھیں گے ، آزادکشمیرمیں جوہوا وہ سندھ میں بھی جلد نظر آئے گا۔

    گورنر سندھ نے انکشاف کیا تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سےرابطےمیں ہیں، وہ چاہتےہیں کہ عمران خان سے جان چھوٹے ، جلد بڑی خبریں ملیں گی۔

    جمعے کو عید سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر جمعہ کوہونےسےحکومت کو خطرہ نہیں، سب دن مبارک ہوتےہیں،دنوں کابھاری ہوناکوئی معنی نہیں رکھتا۔