Tag: governor sindh

  • گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں گورنر ہاوس اور چیف منسٹر ہاوس میں کبھی بھی اختلاف پیدا نہیں ہوا، آنے والے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ پہلے ہی اچھے تعلقات ہیں۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آج گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انھیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے گورنر سندھ نے منظور کرتے ہوئے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی درخواست کی۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، وزیر صحت جام مہتا ب علی ، وزیر ساحلی ترقی سکندر میندھرو ، وزیر خوراک ناصر حسین شاہ ، وزیر مائنز اینڈ منرل منظو ر حسین وسان ، وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی ، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند ، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون وہاب صدیقی ، اسد علی شاہ، چیف سیکریٹری صدیق میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو بھی موجود تھے۔

    13658974_10153813444207951_5371868768130698761_n

    بعد ازاں گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک کام کرتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے اور سیاست میں ایسا ہو تا رہتا ہے لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی حکومت کے دوران کئی مراحل اور چیلنجز کا سامنا کیا ۔

    13680947_10153813443997951_3659659386320173561_n

    انہوں نے کہا کہ سیاست تجربہ کا دوسرا نام ہے اور جو تجربہ قائم علی شاہ کو حاصل ہے وہ بہت کم سیاستدانوں کو حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کا تجربہ اثاثہ سے کم نہیں جس کا فائدہ اٹھا تے رہنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کا تجربہ ان تمام سیاستدانوں کے لئے ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی کو سیاسی جماعت سے ہو، گورنر سندھ نے کہا کہ قائم علی شاہ مزاجاً نرم خوشخصیت کے مالک ہیں جو ان کے سیاست اور حکومت میں طویل عرصہ گذارنے کی بڑی وجہ ہے، اسی خوبی کے باعث تمام سیاستدان ان کی یکساں طور پر عزت کرتے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں گورنر ہاؤس اور چیف منسٹر ہاؤس میں قریبی رابط رہا اور تمام مسائل باہمی افہام و تفہیم سے حل کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں بڑے چیلنجز سامنے آئے اور انہوں نے تدبر اور سیاسی سوجھ بوجھ سے کام لے کران کا سامنا کیا ۔

    13879186_10153813444322951_1306604302713793929_n

    گورنر سندھ نے کہا کہ سیاست او ر حکومت دو مختلف چیزیں اور حکومت چلانے میں اگر سیاسی رواداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تو حکومت چلانا آسان ہو جاتا ہے، قائم علی شاہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کو برقرار رکھا اور یہی وجہ ہے کہ ان کو تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون حاصل رہا ، امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    13876535_10153813451887951_9099409470191389385_n

    گورنرسندھ نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان ہو گا امید ہے کہ وہ اس کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں گے، گورنر سندھ نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہو گی، سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی کے ورکر ہیں اور رہیں گے انہوں نے ہمیشہ پارٹی فیصلہ کو قبول کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، انہوں نے اپنے وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کے دوران گورنر سندھ کے تعاون اور رہنمائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • گورنرسندھ بھی اے آروائی کی ’چیریٹی ڈے مہم‘ میں شامل

    گورنرسندھ بھی اے آروائی کی ’چیریٹی ڈے مہم‘ میں شامل

    کراچی: عبدالستارایدھی کے یومِ وفات کو ’نیشنل چیریٹی ڈے‘ قرار دینے کے لئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی مہم جاری ہے، جس میں گورنر سندھ عشرت العباد خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت عبدالستارایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اے آروائی نیٹ ورک نے مہم کا آغاز کررکھا ہے، جس کا مقصد آٹھ جولائی یعنی ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے یومِ وفات کوچیریٹی ڈے قراردیا جائے اوراب اس مہم میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد بھی شامل ہوگئے ہیں۔

    ishrat-post-2

    عالمی سطح پر پہچانے جانے والے ممتاز سماجی رہنما آٹھ جولائی دوہزارسولہ کو طویل عرصے تک گردوں کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں انتقال کرگئے تھے، انہیں مکمل ریاستی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی بیورو چیف سندھ ایس ایم شکیل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اے آروائی کی چیئرٹی ڈے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہوں، 8 جولائی کو نیشنل چیئرٹی ڈے قراردیا جائے۔

    ishrat-post-1

    عشرت العباد خان نے کہا کہ ایدھی کا نام دنیا میں مانا جاتا ہے، ان کو خدمات کو ہرکوئی سراہتا ہے، چیریٹی کا تصور جو عبدالستار ایدھی نے دیا وہ بے مثال ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چیریٹی کا رجحان بہت زیادہ ہے، جسے مثبت سمت میں دینے کی ضرورت ہے۔

    علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، معروف گلوکار محمد افراہیم نے بھی عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور آٹھ جولائی کو نیشنل چیرٹی ڈے قرار دینے کی مہم میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ سیاستدان،فنکار، مذہبی رہنما اور عام افراد جوق در جوق حصہ بن رہے ہیں۔

  • کراچی آپریشن جاری رہے گا، ڈاکٹرعشرت العباد خان

    کراچی آپریشن جاری رہے گا، ڈاکٹرعشرت العباد خان

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا، مجرم صرف مجرم ہوتا ہے وہ کسی سیاسی یا گروہی جماعت کا شیلٹر حاصل کرے گا تو قانون اس کے پیچھے بھی جائے گا۔

    Governor2

    وہ جامعہ کراچی میں سینٹر فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی بازیابی پر قانون نا فذ کرنے والے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    Governor3

    انہوں نے کہا کہ فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام سے جرائم کے ثبوتوں کی سائنسی انداز میں دستیابی ہو سکے گی ،ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث مجرمان کی رہائی کے واقعات کو کم کیا جاسکے گا۔

    Governor4

    انہوں نے کہا کہ انصاف تک رسائی ہر شخص کا بنیادی حق ہے، سینٹر کے قیام سے انہیں اس حق کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

    سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو جدید تربیت کی فراہمی میں بھی مدد دے گا ، گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ سینٹر کے ذریعہ عدلیہ کو بھی فیصلے میں آسانی ہو گی۔

    Governor5

    ڈیجیٹل ثبوتوں کی فراہمی کے لئے بھی سینٹر کا کردار نہایت اہم ہو گا، سینٹر کی ترقی اسے ایک ڈیجیٹل فارنسک سائنس کا جدید ترین مرکز بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    سینٹر کے لئے اعلیٰ تربیت ماہرین کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ڈیجیٹل فارنسک ماہرین بھی شامل ہیں ۔ گورنر سندھ نے کہاکہ سینٹر جامعہ کراچی کی درخشندہ روایت کا امین ہو گا۔

    سینٹر کے قیام پر جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جامعہ کراچی شہر قائد کی پہچان ہے۔

     

  • این ای ڈی کےطالب علموں نےفارمولا اسٹائل ریسنگ کار تیارکرلی

    این ای ڈی کےطالب علموں نےفارمولا اسٹائل ریسنگ کار تیارکرلی

    کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں نے فارمولااسٹائل ریسنگ کار تیار کرلی، کار اگلے ماہ اٹلی ریسنگ سرکٹ میں حصہ لے گی۔

    این اے ڈی کے طالب علموں کی تیار کردہ فارمولا ون ریسنگ کار اٹلی کے ریسنگ سرکٹ پر دوڑی گی، پہلی مرتبہ اطالوی سرزمین پر پاکستانی پرچم لہرایا جائیگا،یہ مقابلہ اٹلی میں 22 جولائی سے 25 جولائی 2016 ء تک منعقد ہو گا، جس میں دنیا بھر کی جامعات کے طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے فارمولا اسٹائل ریسنگ کار کی رونمائی کی، انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ثابت ہوجائیگا کہ پاکستانی طالب علم کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس مقابلہ میں حصہ لینے والی پہلی سرکاری جامعہ قرار پانے پر این ای ڈی کے طالب علم مبارک باد کے مستحق ہیں، جن کی کاوشوں سے این ای ڈی کو یہ اعزاز حاصل ہوا، این ای ڈی یو نیورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے شعبہ میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور اس سے فارغ التحصیل طالب علموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اس مقابلہ میں شرکت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی طالب علموں کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوگا ۔

    بعد ازاں گورنر سندھ نے فارمولا ریسنگ کے لئے تیار کی جانے والی کار کو اسٹارٹ کرکے اس کی باقاعدہ رونمائی بھی کی اور اس کی خوبصورتی اور تیز ترین اسپیڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این ای ڈی کے طالب علموں نے واقعی ایک منفرد کار نامہ انجام دیا ہے مجھے امید ہے کہ یہ کار فارمولا ریسنگ میں سب سے منفرد ثابت ہوگی

    فارمولا ایس اے ای ایک ایسا مقابلہ ہے، جسمیں میں دنیا بھر سے انجیئنرنگ کے نوجوان طلبا کو میکانیکل کار ڈیزائن کا چیلنج دیا جاتا ہے۔ ڈھائی سو ٹیموں میں پہلی مرتبہ پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

  • کراچی: بجلی کی بندش، گورنرسندھ کی کے الیکٹرک حکام کوجلدازجلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت

    کراچی: بجلی کی بندش، گورنرسندھ کی کے الیکٹرک حکام کوجلدازجلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں نے جہاں بارش کے بعدگرمی کا زور ٹوٹنے پر خدا کا شکر ادا کیا وہیں کےالیکٹرک کی ناقص کاکردگی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرکے شہریوں کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

    تاہم کے الیکٹرک شہر میں بجلی فراہمی مکمل طور پر بحال کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

    کےالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں بارش کے ساتھ جانےوالی بجلی بحال نہ ہوسکی، شہریوں نے سحری کا اہتمام اندھیرے میں کیا،بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، گھنٹوں کے انتظار کے باوجود کراچی کے بیشتر علاقے تا حال بجلی سے محروم ہیں۔

  • پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات اجتماعی ذمہ داری ہے، ڈاکٹرعشرت العباد

    پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات اجتماعی ذمہ داری ہے، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرنا پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کیونکہ پولیو کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پاکستان پر سفری پابندی کا خطرہ بدستورموجود ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری انٹر نیشنل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی سربراہی انٹر نیشنل پولیو پلس کمیٹی چیئر مائیکل کے میک گورن کررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں پاکستان پولیو کمیٹی نیشنل چیئر عزیز میمن، کیرول پینڈک،جوڈتھ ڈائمنٹ، سلیم راؤ ، اویس کو ہاری اور عرفان قریشی شامل تھے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو اس بات کی آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ پولیو ویکسین کے باعث ہمارے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے بارے میں بعض افراد کی جانب سے پھیلائی جانے والی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے یا ویکسین لگوانے پر راضی نہیں ہوتے پولیو وائرس کا خاتمہ مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے نمایاں اقدامات کررہی ہیں اس میں عالمی ادارہ صحت اور روٹری کلب انٹرنیشنل نے بھی نمایاں کردار اداکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً روٹری کلب اور پولیو پلس کمیٹی نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں جوکہ نہایت قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال 6 ماہ کے دوران صوبہ میں پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پورے پاکستان میں 2016 ء میں پولیو کیسزکی تعداد 12 ہے جبکہ 2015ء میں یہ تعداد بالترتیب 4 اور 28 تھی۔

    گورنر سندھ نے صوبہ میں روٹین ایمونائزیشن کی شرح میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ پولیو اور دیگر امراض پر قابو پاکر بچوں میں شرح اموات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

     

  • کراچی سے تمام غیر قانونی ہورڈنگز اوربل بورڈز ختم کردیں گے، گورنرسندھ

    کراچی سے تمام غیر قانونی ہورڈنگز اوربل بورڈز ختم کردیں گے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ 25 جون تک شہر سے تمام خطرناک اور غیر قانونی ہورڈنگز اور بل بورڈز ختم کردیئے جائیں گے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ زمینوں پر قبضہ کرنے والے افراد اور مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی جارہی ہے۔

    Governor1

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کی تفصیلی دورہ کے بعد شہید بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    گورنر سندھ  لکی اسٹار صدر، شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل، کارساز ، ناتھا خان پل ، کورنگی روڈ ، بوٹ بیسن گئے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بل بورڈز اور ہورڈنگز لگانے کے کام کا جائزہ لیا۔

    Governor4

    اسٹیشن کمانڈر کراچی، کمشنر کراچی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام خطرناک اور غیر قانونی ہورڈنگز اور بل بورڈز کو ہر صورت میں ہٹادیا جائے گا اور اس تاریخ کے بعد جن اداروں کے بورڈز لگے ہوئے پائے گئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

    شہر میں پانی کی کمی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں پینے کے پانی کی طلب کے مطابق پانی دستیاب نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کے فور منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

    Governor5

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پانی کی چوری روکنے اور لائنوں سے ہونے والے رساؤ پر قابو پانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ایک سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی فرد خواہ کتنا بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالا تر نہیں اور کراچی آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا تفریق کاروانی کی جارہی ہے۔

  • لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹرعشرت العباد

    لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس کی تعمیر میں پہلے ہی شیڈول سے کہیں زیادہ دیر ہوچکی ہے، اس کی تکمیل سے شہریوں کو ماڑی پورروڈ سے سہراب گوٹھ تک بلا رکاوٹ سفر کی سہولت میسر آئے گی جوکہ اس وقت سہراب گوٹھ سے ماڑی پور تک جانے والوں کو حاصل ہے۔

    لیاری ایکسپریس وے شہر کی شاہراہوں سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور وقت اور ایندھن کی بچت کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری ایکسپریس وے کے شمالی روٹ کی تعمیر کے کام کے جائزہ اجلاس سے گورنرہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نور محمد لغاری، کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ شمالی سمت کے ٹریک کی تعمیر کا کام رائٹ آف وے نہ ہونے کے باعث کئی سال تک رکا رہا لیکن اب جبکہ اس کے باقی 5.233 کلومیٹر پر کام کا آغاز ہوچکا ہے امید ہے کہ اسے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کرلیا جائے گا کیونکہ اب صرف 1.456 کلومیٹر کے رائٹ آف وے کا معاملہ باقی رہ گیا ہے جوکہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں اس کے تعمیر شدہ حصہ پر ٹریفک کو چلایا جائے تاکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر سے ٹریفک کا دباؤ کم کیا جاسکے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ اس کے شمالی ٹریک کو اگلے سال جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    انہیں مزید بتایا گیا کہ بعض متنازعہ معاملات کا فیصلہ عدالت سے 25 مئی کو متوقع ہے جس کے بعد رائٹ آف وے کے حصول کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریکس اور ریمپس کی کل لمبائی 38.67 کلومیٹر ہے جبکہ مجموعی طور پر اس منصوبہ کا 81.48 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے۔

     

  • دہشتگردی کے خاتمے تک کراچی میں کارروائیاں جاری رہینگی، عشرت العباد

    دہشتگردی کے خاتمے تک کراچی میں کارروائیاں جاری رہینگی، عشرت العباد

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جب تک کراچی میں ا یک دہشت گرد بھی موجود ہے ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

    پی ایس ایل کے سلسلے میں کراچی میں ہونے والی تقریب میں بھرپور طریقے سے عوام نے شرکت کی ، آل پاکستان انٹربورڈز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرکت کی .

     تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے فاتح ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے ذریعے سے ہی پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے .

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اول، دوئم اور سوئم کی ٹیموں کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کیلئے مراعات میں اضافہ کا اعلان کیا،ٹورنامنٹ میں بنوں انٹربورڈ ٹیم نے تیسری، ملتان انٹر بورڈ نے دوسری اور کراچی انٹر بورڈ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جنہیں گورنر سندھ نے نقد انعامات دیے ۔

    چیمپئن شپ میں م مجموعی طور پر 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کراچی انٹر بورڈ کی ٹیم نے فائنل میں ملتان انٹر بورڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری بار چیمپئن شپ جیتنے کا اعزا زحاصل کیا۔

  • ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں منعقد کرائے، اس کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا.

    اس موقع پرانہوں نے پی ایس ایل کی کراچی کی ٹیم کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی کے حالات کرکٹ کیلئے انتہائی ساز گار ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلنا چاہیئے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کراچی اور سندھ کی عوام بھی سپورٹ کریں گے۔

    کراچی پاکستان کا دل ہے، اس سے یہاں کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے ترس گئے ہیں، اگر پی سی بی کرکٹ مییچز کا انعقاد کراچی میں کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر قسم کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔