Tag: governor sindh

  • ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے

    ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے بطور سندھ گورنر تیرہ سال مکمل ہوگئے۔

    سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے ڈیڈلاک ختم کرانا ہوں یا صومالی قضاقوں سے مرچنٹ نیوی عملے کی رہائی ہو اس قسم کے بے شمار کارناموں سے عالمی شہرت پانے والے سندھ میں گورنر کی نشست پر براجمان ڈاکٹر عشرت العباد کوذمہ داریوں کابار اٹھائے تیرہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔

    ڈاکٹر عشرت العباد خان آج سے تیرہ سال پہلے سندھ کے گورنرمقرر ہوئے، انہوں نے صوبے اور ملکی ترقی کے لئے اپنی خدمات بھرپور انداز میں سرانجام دیں۔ مستحق نامور شخصیات کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام، تحقیق و تدریس کے شعبوں میں مثالی ترقی کے اقدامات کئے، شہریوں کی سیر و تفریح کے لئے باغ ابن قاسم اور اس طرز کے کئی پارک بھی بنوائے۔

    عشرت العبادخان نے اس دوران کئی نشیب و فراز بھی دیکھے۔ انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا، کئی بار تو وہ خُود ہی عہدے سے مستعفی ہوئےٰ مگر حکام نے انہیں مناکر دم لیا، گورنر سندھ کو انکی بے مثال خدمات پر نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

  • کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، گورنر سندھ

    کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، اس بارے میں جو تاثر پیدا ہو رہا ہے وہ غلط ہے۔

    گورنر ہاؤس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے آپریشن کو اون کیا سب سے زیادہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس صوبہ سندھ میں منعقد ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن اورنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا ، حکومت اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، انہوں نے کہا کوئی بھی نہیں چاہتا ہے کہ صوبے اور شہر مین امن و امان متاثر ہو۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اس سے واپسی کا راستہ ہرگز نہیں ہے۔

    اس سے پہلے گورنرسندھ عشرت العباد سے ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ، اس ملاقات میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • گورنرسندھ کے بھائی کی متحدہ رہنماؤں کیخلاف عدالت میں درخواست

    گورنرسندھ کے بھائی کی متحدہ رہنماؤں کیخلاف عدالت میں درخواست

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بھائی عامرالعباد نے واجبات کی عدم ادائیگی اور دھمکیاں دینے کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور سابق وزیررؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف درخواست دائر کردی ہے۔

    جسے کراچی کی مقامی عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے، مقامی عدالت میں دائر کی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حبیب بینک چورنگی پر تعمیر کئے گئے افضاء الطاف پل پر نصب کی جانیوالی سولر لائٹ سسٹم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔

    اس سلسلے میں جب انہوں نے رؤف صدیقی ،رضا عابدی اور شائق سے رابطہ کیا تو انھوں نے واجبات ادا کرنے کے بجائے کہا کہ رقم پارٹی فنڈ میں جمع کرائی جاچکی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لہٰذا ان افراد کیخلاف مقامی تھانے کو ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی عدالت نے عامرالعباد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور ان کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ وہ نو اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیں۔

  • قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات،  گورنر، وزیراعلی کی مزار پر حاضری

    قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات، گورنر، وزیراعلی کی مزار پر حاضری

    کراچی : قائد اعظم محمد علی جناح کے 67 ویں یوم وفات کے موقع پر گورنر، وزیرِاعلی سندھ اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

    بابائے قوم محمد علی جناح کا 67واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی قبر پر سلامی پیش کی گئی۔

    مزار قائد پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء نے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی انھوں نے تاثراتی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے وہ میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

    دوسری جانب تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز سندھ محمد اظہر خان نے بھی بابائے قوم کو ان کے یومِ وفات پر خراج تحسین پیش کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

  • گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں، بیرون ملک قیام کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق گورنرسندھ اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات میں موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کا امکان ہے، وفاقی اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے سندھ میں حالیہ کارروائیوں اور ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    امکان ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکمران جماعت پر انتقامی سیاست کے الزامات پر بھی دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال ہوگا۔

  • گورنرسندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

    گورنرسندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور ڈی ضی رینجرز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    گورنرسندھ نے امن وامان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہااوردہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں پراطمینان کا اظہارکیا۔

    اس موقع پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اورعوامی شکایات کے ازالے کیلئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے پربھی غورکیا گیا۔

    ملاقاڈی جی رینجرز کی جانب سے صوبے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • وفاقی حکومت نے گورنرسندھ سے استعفیٰ طلب کرلیا

    وفاقی حکومت نے گورنرسندھ سے استعفیٰ طلب کرلیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفی طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنرسندھ سے استعفیٰ صولت مرزا کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کے سبب طلب کیا گیا۔

    صولت مرزا جو کہ پھانسی کی سزا پاچکے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد ایم کیو ایم کے مختلف جرائم میں ملوث کارکنان کو پناہ مہیا کرتے ہیں۔

    ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

    گذشتہ دنوں متحدہ قومی موومنٹ نے بھی گورنرسندھ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کوانصاف دلانے اور کارکنان کے خلاف جاری تشدد کوروکنے میں ناکام رہے ہیں لہذا انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

    گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے اس مطالبے پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا وفاقی حکومت نے نئے گورنر سندھ کے نام کیلئے غور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے اپنی نجی مصروفیات کے باعث اپنےاستعفےکےحوالے سے ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے۔

    تاہم وزیراعظم ہاؤس اور وزارتِ اطلاعا ت کی جانب سے تاحال اس خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے، جس میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گور نر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر تیزی سے عملدر آمد کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

  • کراچی میں بجلی کی فراہمی کا نظام مؤثر بنایا جائے، گورنر سندھ

    کراچی میں بجلی کی فراہمی کا نظام مؤثر بنایا جائے، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو مؤثر رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے مربوط لا ئحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ اس دوران شہریوں کو بجلی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو ۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں کے الیکٹرک کے چیئر مین تابش گوہر ، سی ای او طیب ترین اور دیگر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

    گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو جنگی بنیادوں پر بجلی پیدا وار میں اضافہ کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لانے ہو نگے کراچی میں جس قدر بجلی پیدا ہو گی اس قدر ترقی ممکن ہو سکتی ہے ۔

    چیئر مین تابش گوہر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اس وقت کراچی کے65 سے 70 فیصد علاقے ایسے ہیں جہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بجلی چور اور نا دہندہ صارفین کے خلاف ایف آئی اے  کے تعاون سے مہم شروع کردی گئی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

  • پانی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، گورنرسندھ

    پانی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، گورنرسندھ

    کراچی : شہر میں پانی کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ نے واٹر بورڈ حکام کو طلب کرلیا ۔

    گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد  کاکہنا ہے کہ پانی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات میں بتایا کہ حب ڈیم خشک ہوجانے سے سسٹم میں ایک سو ملین گیلن پانی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم سے پانی کی ترسیل ہونیو الے علاقے متاثر ہورہے ہیں،حکومت سندھ نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں، پمپس کی کارکردگی کو بہتر بنارہے ہیں۔

    گورنر سند ھ کا کہنا تھا کہ پانی کے بحران کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ، واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی مفت فراہمی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پانی کی طلب بھی بڑھ جائے گی ، اور رمضان المبارک سے قبل واٹر بورڈ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے ۔

    گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ کے فور منصوبہ شہر کی لائف لائن بن چکا ہے۔