Tag: governor sindh

  • قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کے حوالے کردیا

    قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کے حوالے کردیا

    کراچی : قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کو اپنا استعفی دے دیا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے ان کے استعفی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کے حوالے کردیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی گراونڈ پر استعفی مجھے دیا ہے، تاہم ان کے استعفی کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سےاستعفیٰ طلب کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی بہ طور اپوزیشن لیڈر کارکردگی بہتر نہیں تھی جس پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی جانب سے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب

    ذرایع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیاگیا ہے۔

    استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطے شروع کر دیے تھے۔

    ذرایع کے مطابق فردوس شمیم کے استعفے کے بعد دوسرے رکن اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔

  • کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو آخری حد تک جائیں گے، گورنرسندھ

    کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو آخری حد تک جائیں گے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک سے متعلق کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک نے واضح جوابات یا تعاون نہیں کیا تو ایکشن لیں گے، عوام کب تک خمیازہ بھگتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے کے الیکٹرک خلاف کارروائی کا عندیہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے دیا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی انکوائری لوگوں کی اموات سے متعلق تھی اور اس سال انکوائری شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے متعلق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ کے الیکٹر کی لوڈشیڈنگ پر مخصوص انکوائری ہوگی اور اگر کےالیکٹرک نے واضح جوابات یا تعاون نہیں کیا تو ایکشن لیں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو تنہا تو نہیں چھوڑیں گے، عوام کب تک خمیازہ بھگتئں گے، آج کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کو خط بھی لکھا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کہتی ہے فیڈر ٹرپ ہوگیا حالانکہ وہ لوڈ برداشت نہیں کرسکتے، ہماری کوشش تھی کے الیکٹرک کراچی کو بجلی کی سپلائی بہتر کرے، بن قاسم کو فرنس آئل پر منتقل کرنے کیلئے آج بند رکھا گیا ہے۔

  • کراچی میں  کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا اعلان

    کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا اعلان

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیراسد عمر نے کل سے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونےکااعلان کردیا، اسد عمر نے کہا اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کےالیکٹرک کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنرہاؤس میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیر اسد عمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس ہوا، کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم نے مجھےاسلام آباد طلب کیاتھا، لوڈشیڈنگ سے متعلق کراچی کے شہری پریشانی کا اظہار کررہے ہیں۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا ک وزیراعظم نےنوٹس لیا،اسدعمر،عمرایوب،شہزادقاسم،مجھےہدایت کی، وزیراعظم نے ہدایت کی کےالیکٹرک سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھایا جائے اور فرنس آئل کی فراہمی کو یقینی بناکر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ آج میٹنگ میں نرمی گرمی بھی رہی، میٹنگ میں ایک دوسرے کی مدد کا اعادہ بھی کیاگیا ، اووربلنگ کا معاملہ خود نیپرا کے پاس لے کرجاؤں گا اور نیپرا سے اووربلنگ کا آڈٹ کرائیں گے، اگراووربلنگ کی گئی ہے تو سی ای او کے الیکٹرک ری فنڈ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس وفرنس آئل کی سپلائی سےکل سےکراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی تاہم کراچی کے 70فیصد حصے میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ شارٹ فال پر ایک گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ ہونی چاہیے، شہرمیں 6 سے 7 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، تعاون کےباوجود کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں متاثر، بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، وفاق کے پاس بجلی سر پلس میں موجود ہے، کے الیکٹرک کو جتنی بجلی چاہیے وفاق دے سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کے الیکٹرک نیشنل گرڈسے720میگاواٹ سےزیادہ بجلی سسٹم میں میں لےسکتا، کے الیکٹرک نے اپنے سسٹم کی صلاحیت بڑھانے کے لیے سرمایہ نہیں لگایا ، کے الیکٹرک کو عوام کی فلاح سے زیادہ اپنے منافع کی فکر ہے، بن قاسم پاور پلانٹ میں گیس پریشر کا مسئلہ ہے تو فرنس آئل پر چلایا جائے، وفاق روزانہ 4500 ٹن فرنس آئل دے رہا ہے۔

    الیکٹرک کوٹیک اوورکرنےکی ضرورت پڑی توکرلیں گے، اسد عمر


    وفاقی وزیر اسد عمر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم ڈویژن نےکےالیکٹرک کے لئے گیس کی سپلائی بڑھادی ہے، چیئرمین نیپرا آج بھی ہمارے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے، کس کی غلطی سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا اس پر نیپراالگ سے فیصلہ دے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے لئے فرنس آئل کی سپلائی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، انشااللہ کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    اسد عمر نے کہا کہ 2021کی گرمیوں سےپہلے550میگاواٹ بجلی کراچی کیلئےمہیا ہوگی جبکہ 2022میں گرمیوں سے پہلے 800میگاواٹ بجلی اور 2023میں مزید 800میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک پرائیویٹائز کیا گیا ہے، کراچی نہیں، کراچی کےعوام کے مسائل کے حل کی ذمہ داری سے ہٹا نہیں جاسکتا، شہریوں کے بجلی کے مسائل حل نہیں ہوئے تو دوسری طرف نہیں دیکھیں گے، قانون کی پوری طاقت استعمال کریں گے تاکہ عوام سے ناانصافی نہ ہو۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرانےعوامی سماعت کی، 3سے 4 دن میں ذمہ دار کیخلاف رپورٹ جاری کریں گے ، نیپرا کو اپنے فیصلے پرعملدرآمد کرانے کیلئے وفاق سے مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، امید ہے سندھ حکومت بھی ایسا ہی کرے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے یہ اخذنہ کریں کہ غلطی وزارت پیٹرولیم کی تھی، کےالیکٹرک سے معاہدہ، کے الیکٹرک کی نجکاری پی ٹی آئی حکومت نے نہیں کی لیکن کے الیکٹرک پی ٹی آئی کے ساتھ مل کرلوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرے گی۔

    انھوں نے کہا کےالیکٹرک کوٹیک اوور کرنے کی ضرورت پڑی تو کرلیں گے، 15سال پہلے سے کے الیکٹرک چل رہی ہے، مسائل بھی پرانے ہیں ، وفاق مزید 500 ٹن فرنس آئل دے سکتا ہے اور بن قاسم پاور پلانٹ کو فرنس آئل پر چلایا جاسکتا ہے، بن قاسم چلنے سے سسٹم میں 190 میگا واٹ شامل ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنی پڑے گی، کراچی کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے، کے الیکٹرک 3 سال میں2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کیلئے کام کرے ، اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔

  • مفتی نعیم جیسےعالم دین کا جانا انتہائی دکھ کا باعث ہے، گورنرسندھ

    مفتی نعیم جیسےعالم دین کا جانا انتہائی دکھ کا باعث ہے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جامعہ بنوریہ آمد پر کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون کا یقین دلاتا ہوں، یہ ادارہ ایسے ہی چلتا رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے مفتی نعیم کےصاحبزادے مفتی نعمان سے اظہار تعزیت کرنے کےلیے جامعہ بنوریہ آمد پر کیا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم جیسے عالم دین کا جانا انتہائی دکھ کا باعث ہے، میرا مفتی نعیم کے ساتھ دوستانہ تعلق رہا ہے۔

    انہوں نے یقین مفتی نعیم کا ادارہ ایسے چلتے رہنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

    اس موقع پر مفتی نعمان نے کہا کہ ہر کسی کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے،سب کو ایک دن جانا ہے، اظہار تعزیت پر وزیراعظم ، آرمی چیف دیگر سیاستدانوں کا مشکور ہوں۔

    مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم کا مشن اسی طرح جاری رہے گا، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے دروازےہر کسی کےلیے کھلے ہیں، امید کرتا ہوں کہ آپ سب اس مشن کا حصہ بنیں گے۔

  • گورنر سندھ مکمل صحت یاب،  کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ مکمل صحت یاب، کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل مکمل صحت یاب ہوگئے اور کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور اپنے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا، صحت یابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے کورونا کےمریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    گورنرسندھ نے اپنے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

    یاد رہے 8 مئی کو گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، جس پر عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی تھیں اور ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کروانے کا سوچا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا بھی کی تھی۔

  • وزیراعظم کوعام آدمی کا احساس ہے، مجبوری میں سخت فیصلے کئے، گورنر سندھ

    وزیراعظم کوعام آدمی کا احساس ہے، مجبوری میں سخت فیصلے کئے، گورنر سندھ

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکا ہے، پاکستان بھی اس سے شدید متاثر ہورہا ہے، وزیراعظم کو عام آدمی کی مجبوری کا احساس ہے۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفد کی قیادت تاجر رہنما جاوید قریشی کررہے تھے، ملاقات میں لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کو درپیش مشکلات اور کاروبارشروع کرنے کی اجازت سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکی،پاکستان بھی شدید متاثر ہورہا ہے، حکومت کو انتہائی مجبوری میں بہت سخت فیصلے کرنا پڑے ،وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کی مشکلات اور مجبوری کا شدت سے احساس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا تو دوسری جانب غربت و افلاس ہے، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ کاروباری سرگرمیوں کو مربوط حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

    انہوں نے تاجروں سے کہا کہ آپ مختلف شعبوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایس او پیز بنا کردیں، اس موقع پر تاجر رہنماجاوید قریشی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے عوام کو معاشی دشواریوں کا سامنا ہے۔

    علاوہ ازیں گورنرسندھ سے امجد صابری کے ہمنوا سلیم صابری نے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی بے روز گاری اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

    سلیم صابری نے کہا کہ بےروزگاری سے گھریلو پریشانیاں بڑھ گئی ہیں، اس موقع پر گورنرسندھ نے سلیم صابری کو2 لاکھ روپے کاامدادی چیک دیا، یاد رہے کہ گورنرسندھ نے کراچی پریس کلب کے باہرسلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیا تھا۔

  • وزیر اعظم کی گورنرسندھ کو نجیب ہارون کو منانے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی گورنرسندھ کو نجیب ہارون کو منانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے مستعفی اور بانی رکن کو منانے کیلیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو منانے کا ٹاسک دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ان کے گلےشکوے فوری دور کئے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق مستعفی رہنما نجیب ہارون سے پارٹی کے مختلف سینئر لوگوں نے بھی رابطہ کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام نجیب ہارون کو دے دیا گیا ہپے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، ہرصورت میں نجیب ہارون کو منایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے16 اپریل کو احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا، ذرائع کے مطابق نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان کا اعتماد نہ حاصل کیے جانے کی شکایت کی تھی۔

     

  • لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کی آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست

    لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کی آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست

    کراچی : شہر قائد میں تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا تاجروں کو پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی کے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات مین تاجروں نے اپنے مطالبات گورنر سندھ کو پیش کئے۔

    تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا جب تک مارکیٹیں بندہیں آن لائن فروخت کی اجازت دی جائے اور 5لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔

    گورنر سندھ نے تاجروں کے مسائل کووفاق  اور وزیراعلیٰ کےسامنےرکھنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی تاجروں سے ملاقات کیلئے رابطہ کرلیا اور وزیر اعلی سندھ سےملاقات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد اگلے مرحلے میں ناصر شاہ سے ملاقات کریں گے، انتظامیہ مارکیٹیں اور کاروبار کو کھولنے کے لیے فوری فیصلہ کریں۔

    خیال رہے کراچی کے تاجروں کی مارکٹیں کھولنے کے حوالے سے 48 گھنٹے کا وقت آج رات ختم ہورہا ہے، تاجروں نے د و روز قبل کمشنر کراچی اور ایڈیشنل کراچی کی درخواست پر دوکانیں کھولنے کے فیصلے کو دو دن کیلئے موخر کر دیا تھا۔

  • پی ایس ایل میچز، ‘عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں’

    پی ایس ایل میچز، ‘عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں’

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے پی ایس ایل میچزشیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیت اچھی ہوتو اللہ تعالیٰ مدد کرتاہے، خلق خداکی خدمت کرنیوالوں کی اللہ مدد کرتا ہے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیروترقی کےلیےوزیراعظم نےخطیررقم مختص کی ، حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے تدارک  کیلئے بہترین بندوبست کیا ہوا ہے اور پاکستان کےکورونا وائرس سےمتعلق اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے خود کررہے ہیں ، تعلیم کے حوالے سے سندھ حکومت کا مناسب فیصلہ ہے ،کرونا وائرس کے حوالے سےسندھ حکومت سے رابطہ نہیں ہوا تاہم وفاق کےساتھ رابطے میں ہوں۔

    پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی  ضرورت نہیں ہے، عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنےآئیں، اسٹیڈیم کو بھی سنیٹائز کیاجائےگا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کےکراچی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کرونا وائرس پرسندھ حکومت کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں، سندھ حکومت کی جوبھی ہیلتھ ایڈوائزری ہوگی اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پانچ میچز شیڈول ہیں۔

  • ایم کیوایم پاکستان بہت جلد کابینہ میں واپس آئے گی، عمران اسماعیل

    ایم کیوایم پاکستان بہت جلد کابینہ میں واپس آئے گی، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحفظات کافی حد تک دور ہوگئے ہیں، ایم کیوایم پاکستان بہت جلد کابینہ میں واپس آئے گی، آئی جی سندھ کب تبدیل ہوں گے یہ وزیراعظم ہی بتاسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایک صحافی کی جانب سے سوال پر کہ کیا ایم کیوایم پاکستان وفاقی کابینہ میں واپس آرہی ہے؟ گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان سے اچھےتعلقات ہیں روزانہ ملاقات ہوتی ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ کچھ معاملات پرایم کیو ایم پاکستان سے بات چیت جاری ہے، تاہم ان کے تحفظات کافی حد تک دورہوگئے ہیں، امید ہے بہت جلد ایم کیوایم پاکستان بہت جلد وفاقی کابینہ میں واپس آجائے گی، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

    آئی جی سندھ کلیم امام کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پروزیراعظم اور کابینہ نے مشاورت کا کہا ہے، سندھ حکومت مشاورت کرے گی تو معاملہ حل کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نہیں مانتی تو وفاق کے پاس آئی جی تجویز کرنے کا آپشن موجود ہے، آئی جی سندھ کب تبدیل ہوں گے اس سے متعلق وزیراعظم ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کاوفد حکومت سے مذاکرات کے لئے پہنچ گیا ہے، وفد میں خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری اور کنورنوید جمیل شامل ہیں۔

    دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر اسد عمر حکومتی وفد کی نمائندگی کریں گے، ملاقات میں اتحادی جماعت کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملاقات میں ورکنگ ریلیشن بہتر بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔