Tag: governor sindh

  • سندھ کے نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کوسندھ کےمختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعظم سے مشاورت کےبعد حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کا سندھ میں آغاز ہونے جارہا ہے ، وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس سے وفاقی منصوبہ کا آج آغاز کریں گے۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کامیاب جوان پروگرام کوسندھ کےمختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم سے مشاورت کےبعدحتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا وزیراعظم نے ہمیشہ اپنے نوجوانوں پر اعتماد کیا، نوجوان ملک کو اوپر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، کامیاب جوان جیسامنصوبہ پہلے کبھی شروع نہیں کیا، وزیراعظم سندھ کےنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلیےخود آ رہےہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی صوبے کا ہووہ ہمارا اثاثہ ہے، جس نے اثاثے پر توجہ نہیں دی اس کا اپنا نقصان ہے، وزیراعظم اپنے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    اس موقع پروزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان منصوبہ ملکی معیشت میں مرکزی کرداراداکرےگا، وسائل کی عدم دستیابی نوجوانوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننےدیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کو آج خصوصی مبارکباد دیتاہوں، سندھ کانوجوان حکومتی سرپرستی میں روزگار حاصل کر سکےگا، پروگرام کےذریعےبے روزگار نوجوانوں کی مکمل مددکریں گے۔

  • آئی جی سندھ کی تبدیلی ، وزیراعظم عمران خان کی آج گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    آئی جی سندھ کی تبدیلی ، وزیراعظم عمران خان کی آج گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی گورنر سندھ سے آج اہم ملاقات ہوگی ، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم عمران خان آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی اور کہا تھا وفاق کو نئے آئی جی کے لیے 3 نام بھیجے جائیں گے، جن میں مشتاق مہر، کامران فضل اورغلام قادرتھیبو شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آئی جی کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کےمعاملے پر آپ کنفیوژہیں، آئی جی کےماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، پولیس کوخودمختاری دی گئی مگرکراچی میں جرائم کی شرح سترہ فیصدبڑھی۔

    چارج شیٹ میں مزید کہا گیا آئی جی سندھ کےمتنازع بیانات سےسنگین مسائل پیداہوئے، پولیس نےشہریوں پربہیمانہ اندازاور رویہ اختیارکیا۔

  • ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے: گورنر سندھ

    ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے، ایم کیو ایم کے مطالبات اور کراچی کے لیے خواہشات پر عمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کرنے والے بے روزگار میر حسن کے بچوں کی رہائش کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم کا احساس پروگرام ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہی ہے۔

    گورنر سندھ نے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سے علیحدہ نہیں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان اور خالد مقبول صدیقی کے تحفظات دور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات اور کراچی کے لیے خواہشات پر عمل کیا جائے گا، بات چیت کے ذریعے ایم کیو ایم کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان وزارتوں کے لیے سیاست نہیں کرتی۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے، حکومت کے مطابق کراچی نے 89 فیصد ٹیکس دیا ہے، تمام ناانصافیوں کے باوجود کراچی 65 فیصد ریونیو دے رہا ہے۔ کراچی 89 فیصد ٹیکس دے رہا ہے تو پورا پاکستان کیا کر رہا ہے؟

  • گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری

    گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سوچ الگ ہوسکتی ہے لیکن دونوں ملکی ترقی چاہتی ہیں، 27 دسمبر کو وزیر اعظم کراچی آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ مثبت رہی، امید ہے وزیر اعلیٰ سندھ صوبے کے منصوبوں پر تعاون کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سوچ الگ ہوسکتی ہے لیکن دونوں ملکی ترقی چاہتی ہیں، 27 دسمبر کو وزیر اعظم آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔

    گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی اقلیتی برادری کا خیال رکھا ہے، بھارت کا سیکولر ازم کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت میں کیا چل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے آغاز کی تاریخ ابھی نہیں دی جاسکتی، وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات کو آئس بریکنگ سمجھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں اقدام سے بہتری آئے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بربریت کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بعد پورے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیے جا رہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کو درخواست کی بھارتی ظلم و بربریت کو عالمی فورم پر اٹھائیں، تمام اسلامی ممالک کو مسلمانوں پر مظالم کے خلاف متحد ہونا چاہیئے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی سی آئی کا طویل اجلاس کیا۔ جس صوبے سے گیس نکلے اس کے وسائل پر پہلا حق اسی صوبے کا ہوتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے پانی کی تقسیم سے متعلق اجلاس میں رپورٹ بھی پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کراچی آمد کی مجھے کوئی اطلاع نہیں، بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا فرض ہے وزیر اعظم کے استقبال کے لیے جاؤں۔ پہلے جب آیا کرتے تھے تو بتایا جاتا تھا، لیکن اب وزیر اعظم کی آمد کا نہیں بتایا جاتا۔

  • سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے، گورنرسندھ

    سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی افراد کا اہم کردار ہے، اب سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    خصوصی افراد کی تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، تقریب میں محکمہ خصوصی تعلیم کے مختلف اسکولز کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی افراد کا بھی اہم کردار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سماعت سے محروم افراد کی خواہش پر ان کے ڈرائیونگ لائسنس کے بل پر دستخط کردیئے گئے ہیں اب سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور اپنی طرف سے خصوصی افراد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : خصوصی افراد کے لیے اقدامات پر 4 ہفتے میں لائحہ مرتب کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت

    گرین لائن بس منصوبے میں خصوصی افراد کو بھی تمام سہولیات میسر ہوں گی، حکومت پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے وژن پر کاربند ہے۔

  • موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے: گورنر سندھ

    موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے، پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

    گورنر نے کہا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کا دعویٰ ورلڈ بینک اور مالیاتی ادارے کر رہے ہیں۔ ورلڈ بینک نے 2028 کی سرفہرست معیشتوں میں پاکستان کو شمار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں 8 سال میں اتنی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے، پاکستانی کی رینکنگ کاروباری آسانی میں بہتر ہوئی ہے۔

  • گورنرسندھ نے معیشت کو مضبوط قرار دے دیا

    گورنرسندھ نے معیشت کو مضبوط قرار دے دیا

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معیشت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کا دعویٰ ورلڈ بینک، مالیاتی ادارے کررہے ہیں، ورلڈ بینک نے 2028 کی سرفہرست معیشتوں میں پاکستان کو شمار کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”کے فور کا بننا ناگزیر ہے ورنہ کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”عمران اسماعیل” author_job=”گورنر سندھ”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ جو منصوبے سابقہ حکومت کررہی تھی وہ ریلیز کی جارہی ہے، سابقہ حکومتوں کی طرح پرانے منصوبے نہیں روکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نمائندوں اور ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی ہے، تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے فنڈز استعمال ہوں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کل اسلام آباد میں کے فور پر اجلاس ہے، کے فور کا بننا ناگزیر ہے ورنہ کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا،  کے فور کے اوریجنل ڈیزائن میں تکنیکی خامیاں تھیں جو اب دور کرلی گئی ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کے فور سے متعلق وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے اب فنڈنگ کا طریقہ کار طے ہوگا، کراچی کی وسیع آبادی کے پیش نظر اسمارٹ سٹی بننا ضروری ہے۔

    گورنر سندھ کے مطابق ملک میں 8 سال میں اتنی غیرملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی اب ہورہی ہے، پاکستانی کی رینکنگ کاروباری آسانی میں بہتر ہوئی ہے۔

  • نواز شریف سیر سپاٹوں کے بجائے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں، گورنر سندھ

    نواز شریف سیر سپاٹوں کے بجائے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کے بہانے لندن کی گلیوں میں گھومنے کے بجائے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں، مولانا فضل الرحمان کے سارے پلان فیل ہوگئے، بہت جلد پلان زیڈ بھی آجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی کی برسی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف لندن کے بازاروں اور گلیوں میں جس طرح رٹیل تھراپی کرا رہے ہیں اس سے ان کا وقار گر رہا ہے، میاں نواز شریف بیماری کی وجہ بتا کر لندن گئے ہیں مگر لندن کے بازاروں اور گلیوں میں ان کی تصاویر اور وڈیوز دیکھ کر بہت افسوس ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے ایسے اعمال دیکھ کر ان پر اندھا عقیدہ رکھنے والے ن لیگی ووٹرز کو بھی افسوس ہو رہا ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پلان اے اور بی کا سلسلہ اب پلان ڈی اور ایچ میں داخل ہوچکا ہے اور بہت جلد ان کا پلان زیڈ بھی آجائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے معاملے میں کچھ قانونی مسائل تھے جو اب حل کر لئے گئے ہیں، اگلے ایک ماہ میں اس کا پی سی و ن تیار کرلیا جائے گا، یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بھرپور طریقے سے کام ہو رہا ہے۔

  • سیاسی رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان کے بیمار  قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کی تعریف

    سیاسی رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان کے بیمار قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کی تعریف

    اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کے 65 سال سے زائد بیمار قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا فیصلہ ریاست مدینہ کے تصور کا عکاس ہے،  انصاف سب کے لئے ہونا چاہئیے

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کے 65 سال سے زائد بیمار قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا امیروں کو فوری ریلیف مل سکتا ہے تو غریب کو بھی ملنا چاہیے ، انصاف سب کے لئے ہونا چاہئیے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں شیریں مزاری کا جرمنی میں را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ بیرون ملک سرگرمیاں بلآخر بے نقاب ہوگئیں، جاسوسی پربھارتی جوڑے پر مقدمہ جرمن عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے فیصلے پر کہا بیمار، ضعیف قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کے تصور کا عکاس ہے، ریاست مدینہ میں سب برابر ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم کا عمر رسیدہ بیمار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے ایسے قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں ان کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ حکومت نے ایک ایسے پاکستان کی جانب کے ایک اور قدم بڑھایا ہے، جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے۔

    خیال رہے جرمنی میں را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہوگیا، جرمن میڈیا کے مطابق من موہن اور اس کی بیوی کنول جیت جرمنی میں مقیم سکھوں اورکشمیری تنظٰیموں کی معلومات بھارت کی خفیہ ایجنسی را تک پہنچاتے تھے، بھارتی جوڑے کو سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • ہم مرجائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ہم مرجائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مرجائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں فوڈ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے قول پر عمل کرکے دکھایا، آج گورنر ہاؤس سندھ عوام کیلئے کھلا ہوا ہے.

    انہوں نے کہا کہ عوام یہاں آتے ہیں، گھومتے پھرتے ہیں، تاریخی چیزیں دیکھتے ہیں، فوڈ بزنس پاکستان میں ترقی پا رہاہے ،میں بھی اچھے کھانے کا شوقین ہوں لیکن ہم بحیثیت قوم کھانا تقریبات میں بہت ضائع کرتے ہیں۔ ہم نے احساس لنگر کا انتظام کیا جو کچھ لوگوں کو یہ پسند نہ آیا، عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر لنگر خانوں کا آغاز کیا۔

    نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر چلے گئے ان کیلئے بہت دعا کی۔ نواز شریف کیلئے دعا اس لیے کی کہ وہ جلد آکر مقدمات کاسامنا کریں اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس دیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مر جائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، جو چور ہے وہ امیر ہے یا غریب قانون سب کیلئے ایک ہوگا۔