Tag: governor sindh

  • ڈینگی سے کراچی میں ایک اور مریض جاں بحق، گورنر سندھ کا انسداد کے لیے اہم اقدام

    ڈینگی سے کراچی میں ایک اور مریض جاں بحق، گورنر سندھ کا انسداد کے لیے اہم اقدام

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انسداد ڈینگی مہم کا افتتاح کردیا اور کہا  لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت1600ہوتی ہےیہاں فری ہوگا، عوام اس سے فائدہ اٹھائیں ۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں انسداد ڈینگی مہم کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا شہر بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کےلیے اسپرےہوگا ، ڈینگی کے کیمپس ٹیسٹ کے لئے لگائے جارہے ہیں۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنیوالی کمپنیاں قدم بڑھارہی ہیں، لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت1600ہوتی ہےیہاں فری ہوگا، یہ عوام کے لئے بہترین موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ، میں نے درخواست کی ہے 2 ڈینگی کیمپ دھرنےمیں بھی لگادیں۔

    مولانا مارچ کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خود اندازا نہیں وہ کیا کر رہے ہیں، وزیراعظم کے استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، مولانا صاحب اپنی ڈیمانڈ بدلیں گے تو بات ہوسکتی ہے ، ان کی خواہش پر کوئی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوسکتی ہے۔

    کراچی میں ٹڈی دل حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا ٹڈی دل قدرتی آفت ہے، سندھ حکومت کو مسئلے کو حل کریں، پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صحت سے متعلق قانونی راستہ اپنائے۔

    دوسری جانب ڈینگی سرویلنس سیل/سندھ کے مطابق ناظم آباد کا رہائشی ڈینگی کے باعث نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ، جس کے بعد رواں برس ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 31ہوگئی ہے ، رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے11784 کیس رپورٹ ہوئے۔

  • بااختیار بلدیاتی حکومت ہی کراچی کے مسائل بہتر انداز سے حل کرسکتی ہے، عمران اسماعیل

    بااختیار بلدیاتی حکومت ہی کراچی کے مسائل بہتر انداز سے حل کرسکتی ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک بااختیار بلدیاتی حکومت ہی شہر کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرسکتی ہے، تمام فریقین مل بیٹھ کر کراچی کے مسائل کا حل نکالیں۔

    یہ بات انہوں نے روٹری کلب پلاٹینیم کراچی کی جانب سے صوبائی حلقہ پی ایس 129 کے علاقہ میں صفائی مہم کے لئے کچرہ اٹھانے والی تین موٹر سائیکل ٹرالی اور پانچ ٹرالی بمعہ دیگر سامان کے ساتھ حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے کچرہ اٹھانا بنیادی طورپر سندھ حکومت اوربلدیاتی اداروں کا کام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بااختیار بلدیاتی حکومت ہی شہر کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرسکتی ہے، اس ضمن میں موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام فریقین مل بیٹھ کر کراچی کے مسائل کا حل نکالیں۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لی جائے گی، اس سلسلے میں نیب اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے اعلان کردہ مارچ کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    حکومت کا عذم ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد پانچ منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

    بلدیاتی نظام کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں سنگل اتھارٹی کے تحت کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک بہتر بلدیاتی نظام نافذ ہے جو دیگر صوبوں کے لئے بہترین مثال ہے۔

  • فضل الرحمان کا آزادی مارچ ناکام اور وزارت عظمی ٰکا خواب پورا نہیں ہوگا، عمران اسماعیل

    فضل الرحمان کا آزادی مارچ ناکام اور وزارت عظمی ٰکا خواب پورا نہیں ہوگا، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ناکام اور ان کا وزارت عظمی ٰکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ان کے پاس عوام کی کوئی تائید نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی مارچ نکال کر وہ وہ شرمندہ ہونگے۔

    ان کے پاس عوام کی کوئی تائید نہیں اس لیے مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ناکام ہوگا، وہ اس مارچ میں مدرسوں کے بچوں کو ورغلا کر لائیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی ناکامی ہوگی۔

    عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا وزارت عظمی ٰکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، احتجاج کے نام پر دھونس دھمکی کسی کی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    اگر بات مذاکرات کے ذریعے ٹیبل پر بیٹھ کر کرنی ہے تو ہم حاضر ہیں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے جواب دینا ہوگا، جب تک ہماری حکومت ہے احتساب کسی کا نہیں رکے گا۔

  • کراچی کے مسائل کی وجہ شہری و صوبائی حکومت میں اختیارات کا تنازعہ ہے، عمران اسمٰعیل

    کراچی کے مسائل کی وجہ شہری و صوبائی حکومت میں اختیارات کا تنازعہ ہے، عمران اسمٰعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسمٰعیل  نے کہا ہے کہ کراچی میں مسائل کی وجہ شہری اورصوبائی حکومت کے درمیان اختیارات کا تنازعہ ہے، میئر کراچی کے پاس صفائی کے پیسے نہیں، سندھ حکومت کہتی ہے پیسہ بورڈ کو دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میئر کراچی کے بجائے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو پیسہ دینا چاہتی ہے جبکہ بورڈ کام کرنا ہی نہیں چاہتا۔

    یہ ایک سائیکل ہے جس سے شہر قائد کے مسائل جنم لے رہے ہیں، ہم حکومتِ سندھ کے ساتھ با مقصد مذاکرات کرکے اختیارات شہری حکومت کو دلوانےکی کوشش کررہے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سندھ میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہونے سے مسائل آتے رہیں گے، سندھ حکومت سے مذاکرات کرکے میئر کو اختیارات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا کہ ہے کراچی کے معاملے میں گورنر کا کوئی کردار نہیں، اگر ہوتا تو ساری توانائی اور پیسہ کراچی پر صرف کرتا البتہ وفاق کی ساری توجہ کراچی پر مرکوز ہے۔

    اس معاملے پر وزیراعظم خود دلچسپی لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل نکالنا برسراقتدار جماعت پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے۔

    عمران اسماعیل نے برطانوی جریدے کی وہ رپورٹ مسترد کردی جس میں کراچی کو رہائش کیلئے غیرموزوں ترین شہروں کی فہرست میں ٹاپ فائیو پر رکھا گیا تھا۔

  • ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے: گورنر سندھ

    ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے: گورنر سندھ

    واشنگٹن: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  ہے کہ ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ امریکا کے موقع پر واشنگٹن میں کیا. یہ ان کےدورے کا دوسرے دن تھا.

    گورنر سندھ عمران اسماعیل یوایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پہنچے، انھوں‌ نے کامرس، ٹریڈ، یو ایس ایڈ اور دیگر امورپراجلاس کی صدارت کی، پاکستان امریکا میں 60 بلین ڈالرکی ٹریڈ کو مزید بہتر بنانے پرتبادلہ خیال ہوا.

    گورنر سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا ٹریڈ مستحکم کرنا ہماری ترجیح ہوگی، ٹریڈ دونوں ممالک میں تعلقات کو استحکام دیتا ہے.

    مزید پڑھیں: کراچی میں لٹکتے بجلی کے تاروں کو ختم کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ شرائط آسان بنا کر دونوں ممالک مستفید ہو سکتے ہیں، 6 بلین ٹریڈ کے استحکام کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پرامریکا آیا ہوں.

    گورنر سندھ نے کہا کہ آسان ٹریڈ سے ہی دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہوگا، ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے.

    گورنرسندھ کی یو ایس ٹی ڈی اے، اوپک کے وفود سے ملاقات ہوئی، گورنرسندھ نے یوایس ایڈ،یوایس ٹی آر کے وفود سے بھی تفصیلی ملاقات کی، گورنر سندھ پاکستانی سفیراسد مجید کی دعوت پر ظہرانے میں شریک ہوں گے.

  • احساس پروگرام : عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں، عمران اسماعیل

    احساس پروگرام : عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان کو فکر لاحق رہتی ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ احساس پروگرام سندھ سے شروع ہو۔

    یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے، بلاتفریق سب کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، صحت کارڈ پر ساڑھے7لاکھ روپے تک کی امداد مل سکے گی۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعظم کو فکر لاحق رہتی ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ جلد ہو، احساس پروگرام شروع کرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صحت احساس پروگرام کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھی اعتمادمیں لیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں جلد5بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، شہر قائد میں کوئی ایک اتھارٹی نہیں یہ کئی حصوں میں بٹا ہوا ہے، کراچی میں سب سے پہلے ایک اتھارٹی بنانی ہوگی۔

    مسائل کے حل کیلئے شہری اور سندھ حکومت کو مل کر بیٹھنا ہوگا، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھرمیں بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوتے ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کراچی کیلئےسب کو کام کرنا ہوگا۔

  • کراچی میں لٹکتے بجلی کے تاروں کو ختم کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی میں لٹکتے بجلی کے تاروں کو ختم کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں لٹکتے تاروں کو ختم کریں گے، کرنٹ سے اموات کی بنیادی ذمہ داری کے الیکٹرک کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی می پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی پر کردار ادا کریں گے، کراچی کے اختیارات منقسم ہیں، بہتری ایک اتھارٹی سےآتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ سے اموات کی بنیادی ذمہ داری کے الیکٹرک کی ہے، کراچی میں لٹکتے تاروں کو ختم کریں گے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد آرائیں نے کہا کہ ہمارا کیبل آپٹیکل فائبرہوتا ہے اس میں کرنٹ نہیں ہوتا، کمشنر کراچی کے دفترمیں جو فیصلہ ہوا تھا کام اس کے برعکس ہوا، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری آواز سنی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کرنٹ لگنے سے اموات کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات سے متعلق رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ لگنے سے13 افراد جاں بحق ہوئے، کے الیکٹرک کے خلاف دس مقدمات درج کیے گئے۔

  • وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کی ہدایت

    وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق آج گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی. اس موقع پر وزیر اعظم نے انھیں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی.

    اس ملاقات میں کراچی میں وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں پربھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم ستمبر کے آخری ہفتے میں 4 منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے.

    وزیر اعظم کی جانب سے گورنرسندھ کوباقی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت پررپورٹ پیش کرنےکی بھی ہدایت کی گئی.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

    ملاقات کے دوران کلین کراچی مہم پربھی بات چیت کی گئی، جس کے تحت شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے.

    وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو کشمیری برادری سے ملنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس مسئلہ کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ہدایات جاری کیں.

  • وزیراعظم کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

    وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے موقع پر کہی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال پر کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے،پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے۔

  • معاشی استحکام کے لئے فنڈز کی نگرانی ضروری ہے: گورنر سندھ

    معاشی استحکام کے لئے فنڈز کی نگرانی ضروری ہے: گورنر سندھ

    اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فنڈز کے ضیاع، خرابیوں کی نشان دہی سے ہی کرپشن ختم کی جا سکتی ہے.

    ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، جاوید جہانگیر سے ملاقات کے موقع پر کیا.

    [bs-quote quote=”فنڈز کے ضیاع، خرابیوں کی نشان دہی سے ہی کرپشن ختم کی جا سکتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر سندھ عمران اسماعیل”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں شفافیت کے لئے آڈٹ کا مؤثر انتظام ناگزیر ہے، معاشی استحکام کے لئے فنڈز کے استعمال کی نگرانی ضروری ہے.

    گورنر سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کرپشن ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے.

    اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان، جاوید جہانگیر نے کہا کہ آڈٹ،احتساب پرجلدکراچی میں سیمینار منعقد کیا جائے گا، جو عوام میں شعور اجاگر کرے گا.

    اس ملاقات میں‌ سرکاری اداروں کے مالی انتظام، ملازمین کو سہولت سمیت دیگر امورپر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی.

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششوں سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال موخر کر دی تھی.

    گورنر سندھ سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لی، ہڑتال 10دن کے لیے مؤخر کی گئی ہے۔