Tag: governor sindh

  • گورنر سندھ اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 دن کے لیے مؤخر

    گورنر سندھ اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 دن کے لیے مؤخر

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد میں‌ مذاکرات کے بعد برف پگھل گئی، ہڑتال موخر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی، ہڑتال 10دن کے لیے  مؤخر کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 10 جولائی سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا.

    بعد ازاں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے کئی جائز مطالبات ہیں، اکثر مطالبات کا تعلق سندھ حکومت سے ہے.

    انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیرسے بات کروں گا، کرایوں میں اضافہ 2011 سے نہیں ہوا، یہ ہمیں‌پیش نظر رکھا ہوگا.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے 47.5ارب روپے کا پیکج دیں گے، عمران اسماعیل

    عمران اسماعیل کا کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے لئے وفاق سے بات کروں گا، پولیس سے بھی ٹرانسپورٹرز کو شکایات ہیں، جن کا سدباب ضروری ہے.

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کچھ نام بھی دیے گئے ہیں، اس ضمن میں آئی جی سندھ سے بات کروں گا.

    انھوں نے واضح کیا کہ کراچی میں کسی صورت ہڑتال نہیں ہونی چاہیے، اس سے ترقی کا پہیہ جام ہوجاتا ہے.

  • گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات : وفاق اور صوبے کے تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق

    گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات : وفاق اور صوبے کے تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی، مرتضیٰ وہاب، مکیش کمارچاؤلہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ کے موجود تھے۔

    ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق  عمران اسماعیل سے  مراد علی شاہ  کی ملاقات میں وفاق اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن بہتر بنانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    دونوں شخصیات نے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام کی بہتری کیلئے وفاق اور سندھ میں ریلیشن شپ مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

  • پی پی رہنما خود آکر ڈیم فنڈ کا ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں، عمران اسماعیل

    پی پی رہنما خود آکر ڈیم فنڈ کا ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خود آکر ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں،76کروڑ روپے ڈیم کیلئے اعلان ہوئے تھے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیم کیلئے76کروڑ روپے اعلان ہوئے تھے، اعلان کے بعد بہت سے لوگ پیسے نہیں دیتے، کل بھی ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے آئے۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا، سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں، پیپلزپارٹی وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز کیلئے تقریب میں جو رقم ملی وہ جمع کرائی گئی، پیپلزپارٹی والے خود آکر بھی جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتی ہے، ڈیم فنڈز کیلئے تقریباً 70کروڑ روپے کےچیکس جمع کرائےتھے۔

  • گرین لائن منصوبہ، گورنر سندھ کی کراچی کے لیے بڑی خوشخبری

    گرین لائن منصوبہ، گورنر سندھ کی کراچی کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے نمائش کے مقام پر گرین لائن منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے کراچی کے لیے اہم اعلانات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ کو گرین لائن منصوبے پر کے آئی سی ایل نے بریفنگ دی.

    گورنر سندھ نے کہا کہ منصوبے کا معیار، بر وقت تکمیل میں سب نے حصہ لیا، ستمبر میں وزیر اعظم تمام منصوبوں کا افتتاح کریں گے، 6 ماہ میں تمام منصوبےکی تکمیل ہو جائے گی.

    گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کے فورپر بھی اب وزیراعظم کو صبح بریفنگ دی جائے گی، کے آئی سی ایل کی فارمولیشن پروزیراعظم منظوری دیں گے، اربوں کے منصوبےکی کابینہ سے منظوری کے بعد اعلان ہوگا.

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین بسیں 100 فیصد وفاقی حکومت خود فراہم کرے گی، ورلڈ بینک بھی اس منصوبے میں شامل ہے نیا پروپوزل جلد دیں گے، آنے والے وقت میں خوشخبریاں ہیں، کراچی میں بہتری ہوگی.

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گھوٹکی میں بھی بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے، سندھ کے 5 اضلاع ہیلتھ کارڈ میں کام کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس30مارچ کو گھوٹکی میں طلب کیا ہے، وزیر اعظم29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ میں کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم کو کراچی میں ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور کراچی کے لیے زیرغور منصوبوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے،گورنر سندھ

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے،گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہےکہ دنیاکو بتانے کی ضرورت ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے، نیوزی لینڈکی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈکی حکومت اوروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، نیوزی لینڈحکومت کےاقدامات نےمسلمانوں کےدل جیت لیے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا بیمارسوچ رکھنےوالےدنیامیں موجودہیں،یہ لوگ صرف دہشت گردہیں، دہشت گردوں سےوہی سلوک ہوناچاہیےجوسفاک قاتل سے ہونا چاہیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں غیرقانونی اسلحے سے متعلق قوانین کی ضرورت ہے، ممنوع بور کے ہتھیاروں تک رسائی نہ ہونی چاہیے، اس کے خلاف  ہوں۔

    عمران اسماعیل نے کہا دنیامیں اسلام کاشدت پسندی کاتصورٹھیک نہیں ہے،اسلام کےحوالےسےہم میں سےہرایک کویہ تصورٹھیک کرناہوگا، سانحہ نیوزی لینڈکو دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں کہناچاہیے۔

    سانحہ نیوزی لینڈکو دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں کہناچاہیے

    ان کا مزید کہنا تھاکہ ایک نظام ہونا چاہیے ہر کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں ہونا چاہیے اور بغیر لائسنس کے ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیے، اسلحے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا ہمیں دنیاکوامن کاپیغام دیناچاہیے،سانحہ نیوزی لینڈ کو دہشت گردی ہی کہا جاسکتا ہے ، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دیں گی۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم کےدورہ کراچی میں ان سے ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کروں گا۔

  • رائیڈ پاکستان موٹرسائیکل کا انعقاد، ہیوی بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    رائیڈ پاکستان موٹرسائیکل کا انعقاد، ہیوی بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    کراچی : شہر قائد میں رائیڈ پاکستان موٹر سائیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، دلکش ہیوی بائیکس اور ان کی گھن گھرج شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں ہیوی بائیکس کا میلہ سجایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے، مذکورہ ایونٹ مں کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں بائیکرز پہنچے ۔

    خوبصورت بھاری بھرکم بائیکس نے ہرایک کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد عالمی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہے۔

    چمچماتی قیمتی بائیکس رکھنے کا شوق مہنگا تو ضرور ہے لیکن بائکرز کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ چمکتی دمکتی بائیکوں کی گھن گھرج سے جہاں بائیکرز نے ماحول کو گرمایا تو وہیں بائیکس کے دیوانوں نے اپنی پسندیدہ بائیکس کی تصاویر لے کر زندگی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

  • مجھے ابھی تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی: سابق گورنر محمدزبیر

    مجھے ابھی تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی: سابق گورنر محمدزبیر

    کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کل کے واقعے کے بعد سے مجھے ابھی تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو گھر جاتے ہوئے کار سوار مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی تھی، بعد ازاں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مجھ سے صرف پولیس نے سیکیورٹی کی بات کی، سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی دینی ہے یا نہیں، طےکرنا ریاست کا کام ہے،

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بڑا واقعہ رونما ہوتا ہے تو پاکستان کا امیج دنیا میں اچھا نہیں جاتا، پولیس کی تحقیقات سے مطمئن ہوں، علی رضاعابدی کے واقعے کے بعد امن وامان خراب ہوا اور پاکستان کا امیج دنیا میں خراب گیا۔

    پوچھے گئے سوال پر سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جب میں گورنر تھا تب مجھے دھمکی آمیز کالز آتی تھیں، میں کراچی آپریشن کا اہم حصہ تھا، ظاہر ہے میرے کئی دشمن ہں گے، سیاسی نظریے کی وجہ سے بھی میرے کئی دشمن ہیں۔

    کراچی: مسلح افراد کی سابق گورنرسندھ محمدزبیر کو روکنے کی کوشش، تحقیقات شروع

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنرشپ چھوڑنے کے بعد بھی سیاسی مؤقف چھوڑنے کا پیغام ملتا تھا، کبھی پیار محبت تو کبھی سخت لہجے میں بات پہنچائی جاتی تھی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر اپنی اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز6 میں کار سوار افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی۔

  • کراچی کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم

    کراچی کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کی. اس ملاقات میں‌ سندھ کی موجودہ سیاسی صورت حال زیر بحث آئی.

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، شہر کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئےفنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے.


    مزید پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کا سال نو پر نیک تمناؤں کا اظہار


    واضح رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان خاصا تناؤ رہا. وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی، سندھ کی قیادت نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا.

    اس دوران گورنر راج کی بازگشت بھی سنائی دی اور فواد چوہدری کے دورہ سندھ کو بھی اسی تناظر میں دیکھا گیا. البتہ بعد میں پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کا مطالبہ فقط وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ ہے.

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں تین روزہ صفائی مہم کا اعلان کردیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں تین روزہ صفائی مہم کا اعلان کردیا

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں تین روزہ صفائی مہم کا اعلان کردیا، مہم پروگرام سرعام ٹیم کے جانبازوں کے تعاون سے چلے گی، شہر کی دیواروں پر پینٹنگز بنائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کراچی کو کچرے سے صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں تین روزہ صفائی مہم کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ یہ مہم اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام سرعام کے جانبازوں کے تعاون سے چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران شہر بھر سے وال چاکنگ صاف کرنے کے بعد ان پر پینٹنگز بنائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تین روزہ مہم میں طلباء، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

    پہلے مرحلے میں مزار قائد کے اطراف بعد میں مرکزی شاہراؤں میں وال چاکنگ صاف کی جائےگی۔ مہم کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسمعیل کل کریں گے۔

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، شکوے اور شکایتیں

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، شکوے اور شکایتیں

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار تشویش اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول نے عمران اسماعیل سے گفتگو میں شکوے اور شکایتیں کیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اب تک تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے سندھ کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کا ساتھ چلنا ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے پر رابطے میں ہیں، جو وعدے کیے وہ ضرور پورے کریں گے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امن، معاشی ترقی و استحکام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم کیو ایم کے تحفظات کو وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر ان کے سامنے رکھوں گا۔

    ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عمران اسماعیل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی نہ ہماری ہے اور نہ آپ کی۔