Tag: Governor State Bank

  • پنجاب الیکشن فنڈ، سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ کو طلب کر لیا

    پنجاب الیکشن فنڈ، سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ کو طلب کر لیا

    اسلام آباد: پنجاب الیکشن فنڈز کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر حکام کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عام انتخابات کے معاملے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بظاہر نافرمانی کی مرتکب ہوئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق انتخابات کے لیے فنڈز مہیا نہیں کیے گئے، فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟

    سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک اور حکام کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کیا ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی طلب کیا گیا، اور سیکریٹری خزانہ کو بھی چیمبر میں طلب کر لیا ہے۔

    عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی انتخابات کے حوالے سے ریکارڈ دینے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

  • بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر برقرار ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

    بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر برقرار ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تمام بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر برقرار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں معاشی ماہرین سے غیر رسمی ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ سٹہ خوروں، غیر رسمی کرنسی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن سے روپیہ مضبوط ہوا۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بہتر ہے، اس مہینے کے آخر تک2ارب ڈالر کی ترسیلات متوقع ہیں۔

    گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم اپنے بیرونی واجبات وقت پر ادا کررہے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر برقرار ہیں، اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے ستمبر تک کے اہداف پورے کئے ہیں۔

  • "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں”

    "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں”

    ریاض: گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے حوالے سیمینار میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے فائدہ اٹھائیں۔

    رضا باقر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ریمیٹینس  بھیجنے پر سعودی عرب  نمبر ون پر ہے، کاروباری افراد پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سمندر پار پاکستانیوں کت لیت بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے، پاکستانی دنیا کے کسی بھی جگہ سے بیٹھ کر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

    تقریب میں اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

  • ‘آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی’

    ‘آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی’

    لندن :گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی ، معاشی اصلاحات سے مستقبل میں اچھے نتائج کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پاکستانیوں کےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی، مشیرخزانہ معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے نیویارک سے واشنگٹن واپس گئے۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات اور اداروں میں بہتری سے مستقبل میں اچھےنتائج نکلنے کی امید ہے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف عہدیدار نے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگےبڑھ رہے۔

    خیال رہے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، مشیر خزانہ شوکت ترین واشنگٹن میں ہیں، آئی ایم ایف سےمذاکرات بےنتیجہ ختم ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔

    یاد رہے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، پاکستان میں تاثردیاجارہاہےکہ مذاکرات ناکام ہوگئےجوغلط ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

  • سمندرپار پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں ، ‘باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کیلئے بھی گاڑی بھیج سکیں گے’

    سمندرپار پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں ، ‘باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کیلئے بھی گاڑی بھیج سکیں گے’

    اسلام آباد : گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ روشن پاکستان کے تحت اپنی کارایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت سمندرپار پاکستانی باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کے لئے گاڑی بھیج سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کےسلسلےمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ہماری کوشش رہی کہ آسانی پیداکریں، آسانی پیداکریں کہ سمندرپارپاکستانی آسانی سےرقم جمع کراسکیں۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن پاکستان کےتحت نئےمنصوبےلائیں گے، روشن پاکستان کےتحت اپنی کارایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت سمندر پار پاکستانی  باہررہتےہوئےپاکستان میں کسی کےلیےگاڑی بھیج سکتےہیں۔

    گورنراسٹیٹ بینک  نے کہا کہ ہم نےسمندرپاکستانیوں کےلیےآسانیاں پیداکی ہیں، روشن پاکستان کےذریعےمالی رسائی دی گئی ، اپنےمالی نظام کو ایسے بدلنا ہے جوعام آدمی کوسپورٹ کرسکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ روشن سماجی خدمت وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے ، مالیاتی نظام میں ان کےلیےآسانیاں کرنی ہیں جن کی اب تک رسائی نہیں۔

  • کرونا وائرس، مشینری کی خریداری کے لیے 5 ارب روپے کا قرض مختص

    کرونا وائرس، مشینری کی خریداری کے لیے 5 ارب روپے کا قرض مختص

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب وینٹی لیٹر، مشینری کی خریداری کے لیے 5 ارب روپے کا قرض مختص کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے ساتھ کرونا سے بچاؤ کے لیے سہولت کا بھی اعلان کیا گیا ہے، مریضوں کی تعداد بڑھنے پر قرض کی حد 5 ارب سے بڑھائی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بینک فی اسپتال تین فیصد شرح پر 20 کروڑ روپے تک قرض دیں گے، شرح سود کا اعلان مہنگائی کی شرح اور معاشی نمو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    رضا باقر نے کہا کہ معاشی اعدادوشمار مستحکم ہیں، سب کو مانیٹری پالیسی کا انتظار تھا، تمام سینٹرل بینک اپنے اعدادوشمار کے حساب ہی فیصلے کرتے ہیں، امریکا کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو ملانا درست نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کرونا سے پہلے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی تھی، مالی سال 2020 میں پاکستان کا ہدف جی ڈی پی 3.5 فیصد تھا، لیکن اب پاکستان کا جی ڈی پی نمو 3 فیصد رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، کرونا کے سبب اگر برآمدات کم ہوئیں تو درآمدات بھی کم ہوں گی۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کردی ہے، شرح سود 75 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 13.25 فیصد سے کم ہوکر 12.50 پر آگئی ہے۔

  • موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، گورنراسٹیٹ بینک

    موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، گورنراسٹیٹ بینک

    کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، مہنگائی میں کمی کیلیے غذائی مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے موڈیز کی رپورٹ پر اپنے رد عمل میں کیا، انہوں نے کہا کہ موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، آؤٹ لک کا منفی سے مستحکم ہونا پاکستان کی مثبت اور پیشرفت اقتصادی پالیسی سازوں کے سخت فیصلوں کا اعتراف ہے۔

    ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ مالی بہتری کو متوسط طبقوں کیلئے حقیقی فائدے میں ڈھالا جائے کیونکہ معاشرے کے ایسے طبقات نے ہی بیشتر بوجھ برداشت کیا ہے، پست طبقات کی آمدنی بہتر بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ بہتری کے احساسات کا عکاس ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی لانےکی خاطرغذائی رسدمیں تعطل دورکرناہوگا، غذائی مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

    واضح رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

  • مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، گورنراسٹیٹ بینک

    مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، گورنراسٹیٹ بینک

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، مہنگائی بڑھنے کی وجہ کچھ خرابیاں تھیں جن پر قابو پایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے معاشی جائزہ لیا ہے، پاکستانی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے، اسٹاک اور فاریکس مارکیٹ بہتر ہورہی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے آج دو سرکلر ویب پر لگائے ہیں، درآمد پر پیشگی ادائیگی آسان کردی ہے، بیرون ملک سے خدمات حاصل کرنے کا عمل آسان کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے استعفیٰ دے چکا ہوں، اب پاکستان کے ایک ادارے کے لیے کام کرتا ہوں۔

    رضا باقر نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے معیشت کو سنگین مسائل درپیش تھے، افراط زر کم ہوگا تو شرح سود کا جائزہ لیں گے، کاروبار کرنے میں شرح سود کے علاوہ دیگر عوامل ہوتے ہیں، ایڈوانس ادائیگیوں کے لیے جولائی 2018 میں پابندی لگادی تھی، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہورہے تھے اور شرح مبادلہ اوور ویلیو تھی، مینو فیکچرنگ کے لیے ایڈوانس ادائیگی نہیں تھی۔

    مزید پڑھیں: شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، رضا باقر

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بیرون ملک سے 10 ہزار ڈالر تک کی خدمات کی اجازت دے دی ہے، امپورٹس اور خدمات میں پہلے مرحلے میں 10 ہزار ڈالر کی رعایت کی ہے، مستقبل میں اس شعبے میں مزید مراعات دی جائیں گی، خدمات، امپورٹس پر رعایت سے چھوٹے، درمیانے کاروبار کا فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مئی 2018 میں پاکستانی روپے کی شرح مبادلہ کو مارکیٹ میں بیس کیا، آج فاریکس مارکیٹ میں حالات مستحکم ہوئے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام سے کاروبار میں آسانی دی ہے۔

    رضا باقر نے کہا کہ ایکسپورٹرز کا معیشت میں اہم کردار ہے، ایکسپورٹ سے ہی غربت میں کمی، معیشت میں بہتری ہوتی ہے، سستے قرضوں کے ذریعے ایکسپورٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، ایکسپورٹرز کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی سستے قرضے دیتے ہیں۔

  • پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر

    پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر

    کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس کراچی میں لیڈیز فنڈ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔

    بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے، گورنر رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔

    پاکستان میں خواتین کے صرف25فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، خواتین کو برابری کے مواقع دے کر معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے، کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔

    دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد،7فیصد خواتین کو اکاؤنٹس کی سہولت حاصل ہے، سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

  • ایک سال بعداکنامک سرگرمیوں کے نتائج دیکھنےکوملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

    ایک سال بعداکنامک سرگرمیوں کے نتائج دیکھنےکوملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد:گورنراسٹیٹ بینک رضاباقرکا کہنا ہے کہ ٹیکس پیئرزکی حوصلہ افزائی،نان ٹیکس پیئرزکوٹیکس نیٹ میں لاناہے، ایک سال بعداکنامک سرگرمیوں کے نتائج دیکھنےکوملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ظہرانےکی تقریب سےخطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ برآمدات کی صورتحال بھی کچھ بہترنہیں، پرائیویٹ سیکٹرزکوعالمی ایکسپورٹرزکےمقابلےمیں لاناہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ ایکسپورٹ سیکٹرکوگلوبل سیکٹرکی طرزپر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کررہےہیں،تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیاجارہاہے۔ٹیکس پیئرزکی حوصلہ افزائی،نان ٹیکس پیئرزکوٹیکس نیٹ میں لاناہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرایف بی آرمیں اصلاحات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کےساتھ پاکستان کامعاہدہ کامیابی سےہوچکاہے جبکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ پروگرام جاری ہیں۔

    رضا باقر نے مزید کہا کہ ایف اےٹی ایف سےنکلنےکے لیے جامع اقدامات کئےگئےہیں۔ ملک میں ٹیکس سسٹم کاشفاف نظام لاناچاہتےہیں، پاکستان کواقتصادی اورمعاشی چیلنجزکاسامناہے۔ایک سال بعداکنامک نتائج دیکھنےکوملیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ میں کبھی اتناکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہیں دیکھا، ایک وقت تھاجب پاکستان میں اتناکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہیں تھا،معاشی خرابی کی وجہ ایکسچینج ریٹ کاسپلائی اورڈیمانڈ کےمطابق نہ ہوناتھا۔

    ان کے مطابق جب موجود ہ حکومت نے انتظام سنبھالا اس وقت فارن ایکسچینج ریزروخطرناک حدتک کم ہوچکےتھے تاہم اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارےپربہت حدتک قابوپالیا گیاہے۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ حالات کےپیش نظرکفایت شعاری مہم شروع کی گئی جسے وزیراعظم نےخود لیڈکیااور انتظامیہ اور عوام کو بھی اس کا شعوردیا۔