Tag: Governor State Bank

  • شرح سود میں چھ فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک کی نئی مانٹیری پالیسی کا اعلان

    شرح سود میں چھ فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک کی نئی مانٹیری پالیسی کا اعلان

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوماہ کے لئے نئی مانٹیری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بنیادی شرح سود میں0.25پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تین سال بعد شرح سود بڑھادی گئی، عوام اور تاجروں کیلئے بینکوں کے قرضے مزید مہنگے ہوگئے، جمعے کو اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بنیادی شرح سود میں0.25پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب بنیادی شرح سود5.75سے بڑھ کر6 فیصدہو گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ تیل کی موجودہ قیمتیں، درآمدات اور مہنگائی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا، گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر کہنا تھا کہ رواں مالی سال روپے کی قدر میں5 فیصد کمی ہوئی جبکہ زرمبادلہ ذخائر میں 2.6ارب ڈالر کمی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خطے میں ملائیشیا کے مرکزی بینک نے بھی چار سال بعد شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پاکستانیوں کی کتنی رقم بیرون ملک ہے، اس کا علم نہیں، گورنراسٹیٹ بینک

    پاکستانیوں کی کتنی رقم بیرون ملک ہے، اس کا علم نہیں، گورنراسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی کتنی رقم بیرون ملک میں ہے اس کا علم نہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو آف شور ٹریڈنگ کی اجازت دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اے آر وائی نیوز کے نمائندے رضوان عامر کے مطابق جب گورنر اسٹیٹ بینک سے سوال کیا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر جو سوئٹزر لینڈ کے بنکوں میں موجود ہیں کیا وہ واپس لائی جائے گی؟ یا اس کی واپسی کیلئے کیا اقدامات کیے گئے؟

    اس کے جواب میں طارق باجوہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رقم کا معلوم نہیں کہ وہ کتنی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو آف شور ٹریڈنگ کی اجازت دینے پر بھی غور کررہے ہیں، اس سلسلے میں ان کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    آف شور ٹریڈنگ کو قانونی شکل دینے کیلئے ان کو باقاعدہ اجازت نامہ دیا جائے گا، ان کی ٹرانزیکشن پر بھی نظر رکھی جائے گی اور ان سے ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر سے متعلق رپورٹ اسٹیٹ بینک نے وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے، اب یہ وزارت خزانہ پر منحصر ہے کہ وہ اس رپورٹ کو منظر عام پر لاتی ہے یا نہیں۔


    مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کا حکم


    امریکہ میں ایچ بی ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جو جرمانے کی بات سامنے آئی ہے اس کو تیکنیکی غلطی سمجھا جائے۔


    مزید پڑھیں: خواتین کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی اسکیم متعارف


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی اسکیم متعارف

    خواتین کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی اسکیم متعارف

    کوئٹہ : اسٹیٹ بینک نے پسماندہ علاقوں کی خواتین کیلئےآسان شرائط پرقرضہ اسکیم متعارف کرائی ہے، خواتین اسکیم کےتحت 15 لاکھ روپےتک کاقرضہ لےسکتی ہیں۔

    اس بات کا اعلان گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ خواتین کو دیئے جانے والے قرضےکی زیادہ سے زیادہ مدت5سال ہوگی جس میں6ماہ کا گریس پیریڈ شامل ہوگا۔

    کاروبار کیلئےقرضہ لینے والی خواتین پرمارک اپ کی شرح 5 فیصد ہوگی، اسٹیٹ بینک صفر فیصد کی شرح پر بینکوں کو فنانس فراہم کرے گا، طارق باجوہ نے کہا کہ امید ہے کہ بینک اس اسکیم کو کامیاب بنائیں گے۔


    مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کا فوری معاشی اثرنہیں ہوگا، طارق باجوہ


    علاوہ ازیں گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اپنے دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے بھی ملاقات کی ، بعد ازاں انہوں نے کوئٹہ چیمبرز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا فوری معاشی اثرنہیں ہوگا، طارق باجوہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا فوری معاشی اثرنہیں ہوگا، طارق باجوہ

    اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا فوری معاشی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ آف شور ٹریڈنگ کی اجازت دینے پرغور کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ آف شور ٹریڈنگ کی اجازت دینے پر غور کررہے ہیں، ٹیکنالوجی چیلنج پر بھی کام جاری ہے۔ اس کا جلد اعلان کردیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سرمائے کو وطن واپس لانے کیلئے ایمسنٹی اسکیم پرکافی کام ہوچکا ہےاس میں کوئی حرج نہیں، اسکیم کا اعلان ایک مرتبہ ہونا چاہئیے اور یہ لوگوں کو باور کرادیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی فارن پالیسی کا حصہ تھا اس کا جواب پاکستان مناسب انداز میں دےچکا ہے، امریکی رویے کا پاکستانی معیشت پر فوری منفی اثرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    اُنہوں نےبتایا کہ شکایات کے ازالے کے لئے اسٹیٹ بینک میں کال سینٹر جلد ہی جبکہ ایگزم بینک دسمبر تک کام شروع کردے گا، ان کا کہنا تھا کہ فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ اسٹیٹ بینک کے نہیں وزارت خزانہ کےماتحت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے‘گورنراسٹیٹ بینک

    بلوچستان میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے‘گورنراسٹیٹ بینک

    کوئٹہ: گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے،
    بارڈرزایریازمیں منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کوروکنا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف کا کہنا ہے کہ بینکوں نےسی پیک میں کام کا طریقہ کارسمجھ لیا ہے، بلوچستان کے اضلاع میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے.

    بینکنگ فنانشل گروتھ بڑھانےکے لئےمعاونت کریں گے، صوبے میں250 کے بجائے2500 اےٹی ایم ہونے چاہئیں.

    کمرشل بینکس کوہرقسم کی سپورٹ فراہم کریں گے،بلوچستان میں کنزیومربینکنگ پلان کے لئےبینکس کو2ماہ کا وقت دیا ہے.

    بارڈرزایریازمیں منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کوروکنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کا خاتمہ کریں گے۔

  • پاکستان میں 250 آف شور کمپنیوں کی ڈھائی ارب ڈالر سرمایہ کاری کا انکشاف

    پاکستان میں 250 آف شور کمپنیوں کی ڈھائی ارب ڈالر سرمایہ کاری کا انکشاف

    اسلام آباد : پاکستان میں 250 آف شورکمپنیوں نے 2 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں دس کمپنیاں پاناما کی بھی شامل ہیں۔

    اس بات کا انکشاف گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا اور چیئرمین ایف بی آر ناصر محمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔


    Investment of 250 offshore companies in… by arynews

    گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ ہنڈی اور حوالہ بزنس ہما رے بس سے باہر ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقوم منتقلی کا ریکارڈ نہیں ہوتا، بینکنگ چینل سے بھی بڑی رقم بیرون ملک بھیجی جاسکتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے لیکن پھر بھی مشکوک ٹرانزیکشن پر نظر رکھتے ہیں اور اس کا ہمیں پتہ بھی ہوتا ہے، جس کے جواب میں نواز لیگ کے ممبر قومی اسمبلی  روحیل اصغر نے کہا کہ ماڈل گرل ایان علی پر کس نے نظر رکھی تھی ؟

    چیئرمین ایف بی آرناصر محمد خان نے بتایا کہ پانامہ لیکس میں آنے والے دو سو اکیس افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں اور پانامہ لیکس کے مزید ایڈریسز کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں بڑے پیمانے پرجائیداد خریدنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

     

  • شرح سود میں کمی کے طریقے پر غور کریں گے ، گورنراسٹیٹ بینک

    شرح سود میں کمی کے طریقے پر غور کریں گے ، گورنراسٹیٹ بینک

    کراچی: ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے بڑھ گئے اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی پر غور کا وعدہ کرلیا ۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ دس ارب ڈالر اسٹیٹ بینک اور پانچ ارب ڈالر سے زائد زرب مبادلہ کمرشل بینکوں کے پاس ہے، وزیر خزانہ نے زرمبادلہ ذاخائر میں اضافے کیلئے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    دوسری جانب کراچی میں تاجروں سے بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور شرح سود میں کمی کیلئے مہنگائی کے ساتھ دیگر عوامل کا جائرہ بھی لینا ہوگا۔

  • موبائل منی عوام کی مالی خدمات تک رسائی کا موٴثرذریعہ ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    موبائل منی عوام کی مالی خدمات تک رسائی کا موٴثرذریعہ ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی :گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ موبائل منی عوام کی مالی خدمات تک رسائی کا موٴثرذریعہ ہے۔

    گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے مختلف نظام کی یکجائی سے موبائل والٹس کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد چودہ کروڑ ہے جبکہ بینکاری اکاؤنٹس کی تعداد صرف تین کروڑ سترلاکھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مالی خدمات سے محروم“ افراد کو خریداری، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی، قرض لینے اور بچت یا سرمایہ کاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، برانچ لیس بینکاری، بینکاری سہولیات کے فروغ کا اہم ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔