Tag: Governor

  • عسیر کے گورنر کی سفارش پر صلح ، دو انسانوں کی گردنیں قصاص سے بچ گئیں

    عسیر کے گورنر کی سفارش پر صلح ، دو انسانوں کی گردنیں قصاص سے بچ گئیں

    ریاض : سعودی عرب میں عسیر صوبے کے گورنر کی سفارش سے 20 برس سے زیادہ عرصے سے جاری مقدمہ قتل ختم ہوگیا، جس کے باعث دو افراد سزائے موت سے بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عسیر کے علاقے بلحمر میں البہشہ قبیلے نے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال کی سفارش اور علاقے کے قبائلی شیوخ اور عمائدین کی مداخلت کے بعد صلح صفائی اور درگزر سے معاملے کو انجام تک پہنچا دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ تنازع اور اختلاف مذکورہ قبیلے کے آل دماس خاندان کے دو گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کی موت کے بعد شروع ہوا اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہا۔

    عسیر کے گورنر نے آل دماس خاندان سے ملاقات کی، شیخ عبداللہ مشبب بن لافی کے گھر پر ہونے والی ملاقات میں فریقین نے گورنر کے سامنے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔

    اس موقع پر عوض عائض سعید آل دماس البہیشی اور فائز عبداللہ آل دماس البہیشی نے اپنے اپنے والد کے قاتلوں سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مصالحت کے بعد شہزادہ ترکی بن طلال نے اپنے خطاب میں عفو و درگزر اور رواداری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں قبائلی گھرانوں، قبائلی عمائدین اور شیوخ اور صلح سے متعلق کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

    عسیر کے گورنر نے یہ بھی کہا کہ خادم حرمین شریفین اور مملکت کے ولی عہد اس بات کے خواہاں ہیں کہ شہریوں کے درمیان قصاص کے معاملات حتی الامکان صورت میں صلح صفائی کے ذریعے طے پائیں ،،، اور شہریوں کے قیمتی خون کا قطرہ صرف دو صورتوں میں ہی گرے۔

    پہلی صورت وطن کی سرزمین کے دفاع میں اور دوسری صورت توحید کے پرچم تلے امت کی سرزمین کے تحفظ میں ان دو صورتوں کے علاوہ بہنے والا خون کا ہر قطرہ رائیگاں ہے۔

  • مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنرعدنان غیث ضمانت پر رہا

    مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنرعدنان غیث ضمانت پر رہا

    یروشلم : قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو اتوار کے روز گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدنان غیث کو اسرائیلی پولیس نے نومبر 2018 کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف فوجی احکامات کے تحت عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔

    عدنان غیث کی یہ پہلی گرفتاری اور رہائی نہیں بلکہ حالیہ عرصے میں وہ متعدد بار اراضی کی فروخت کے الزامات میں گرفتار کیے جاتے رہے ہیں، انہیں تین مرتبہ تو صرف گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ان کے وکیل محمد محمود نے بتایا کہ صہیونی حکام نے ان کے موکل کو مشروط طور پر رہا کیا ہے، وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ایک تنظیم کے ساتھ ملکر کانفرنس منعقد کی تھی جسے ناجائز اسرائیل نے اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا تھا ۔

    اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنلفیڈ نے عدنان غیث کی گرفتاری ان سے تفتیش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نومبر میں انہیں اسرائیلی پولیس کی طرف سے انہیں چھ ماہ تک غرب اردن داخل نہ ہونے اور مخصوص افراد کے ساتھ رابطے کے علاوہ کسی سے رابطہ نہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم انہوں احکامات کی خلاف ورزی کی۔

    فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عدنان غیث یو 1000 شیکل ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • اگر بھارت نے جارحیت کی تو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: گورنر پنجاب

    اگر بھارت نے جارحیت کی تو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: گورنر پنجاب

    واشنگٹن: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی نے جارحیت کی کوشش کی تو ایک بار پھر اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز کو باور کرایا ہے کہ مودی جنگ جیسی حماقت کرسکتا ہے، لیکن پاکستان اپنا دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا عمران خان کی قیادت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ بھارت کے پاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنے لائے، ہم الزامات کی تفتیش کے لیے تیار ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

    بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے، چوہدری سرور

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں اور دنیا سے برابر کے تعلقات چاہتا ہے، بھارت کا رویہ جارحانہ ہے، دھمکی دے رہا ہے، پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

  • گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

    گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

    لندن: گورنرپنجاب چوہدری سرور کے دورہ برطانوی پارلیمنٹ کے موقع پر انہیں زبردست پذیرائی ملی، اسپیکر نے خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر برطانوی دارالعوام کے اسپیکرجان برکو نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کچھ دیر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی اور پاکستانی نژاد ممبران برٹش پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کی۔

    بعد ازاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر صورت پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، فلاحی اداروں کی مدد سے صاف پانی کی فراہمی کا خواب پورا کریں گے۔

    اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    انہوں نے کہا کہ ہرسال گیارہ لاکھ افراد گندا پانی پینے سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، حکومت صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائےگی، ملکی برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہمارا ایمان ہے۔

  • کراچی: مسلح افراد کی سابق گورنرسندھ محمدزبیر کو روکنے کی کوشش، تحقیقات شروع

    کراچی: مسلح افراد کی سابق گورنرسندھ محمدزبیر کو روکنے کی کوشش، تحقیقات شروع

    کراچی: شہرقائد میں مسلح افراد نے سابق گورنرسندھ محمدزبیر کو گھر جاتے ہوئے روکنے کی کوشش کی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر اپنی اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز6 میں کار سوار افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سفید کرولا کار میں سوار ملزمان نے میری گاڑی کو بلاک کیا، کار میں 2سے3 ملزمان سوار تھے، کار سوار ایک ملزم نے مجھ پر اسلحہ بھی تانا، مسلح افراد کو ديکھ کر گاڑی بھگا دی۔

    انہوں نے کہا کہ ملزمان مجھے نشانہ بنانا چاہ رہے تھے یا ڈرانا، علم نہیں، ملزمان نے شاید لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی، دہشت گردی کے حوالے سے میں کھل کربات کرتا رہا ہوں، مجھے 3، 4 سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں، گھر والے نہ گھبرائیں تو کبھی سیکیورٹی نہ لوں۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ علی رضاعابدی کے قتل کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، میں نے نہ سیکیورٹی مانگی ہے اور نہ مجھے دی گئی ہے، طالبان اور داعش کے خلاف کھل کربولتا ہوں، جب آپ کے پاس عوامی عہدہ ہو تو دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ ہوا ہے، ان کو واقعے سے متعلق بتا دیا ہے، واقعے سے متعلق معلومات کیلئے پولیس اہلکار گھر پہنچے ہیں، اگر ادارے سمجھتے ہیں مجھے سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو دی جائے۔

  • صاف پانی کی فراہمی: گورنر پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس، 7 رکنی کمیٹی تشکیل

    صاف پانی کی فراہمی: گورنر پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس، 7 رکنی کمیٹی تشکیل

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرصدارت صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اس دوران 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صاف پانی کی فراہمی سے متعلق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، علیم خان، راجہ بشارت، محمود الرشید، ہاشم جواں بخت اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی 15 دن میں سفارشات گورنر اور وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی، اور گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیں گے۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب نے ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، کمیٹیاں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے، مقامی حکومت کے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزراد کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، حکومت عوام سے وعدے پورے کرے گی۔

    صاف پانی کمپنی کیس میں 20 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبہ پنجاب کی صاف پانی کمپنی کیس میں 20 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پہلے ہی مذکورہ کیس میں زیر تفتیش ہیں۔

    صاف پانی کمپنی میں اربوں کی لوٹ مار کی گئی: وزیرِ اطلاعات پنجاب

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ ماضی میں صاف پانی کمپنی میں اربوں کی لوٹ مار کی گئی، کمپنی کا مقصد ہزاروں دیہات کو پانی کی فراہمی تھا۔

  • میکسیکو کی گورنر مارتھا اریکا شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

    میکسیکو کی گورنر مارتھا اریکا شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

    میکسیکو سٹی  : مکسیکن ریاست پوائبلا کی گورنر مارتھا ایریکا اپنے شوہر سینیٹر رائفل سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی وسطی ریاست پوائبلا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ملک کا طاقتور ترین جوڑا گورنر مارتھا ایریکا النسو اور  ان کے شوہر سینیٹر رائفل مورینو ہلاک ہوگئے۔

    اعلیٰ حکام کاکہنا ہے کہ حادثے میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے، مکیسکن حکومت نے حادثے میں گورنر اور ان کے شوہر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ پیر کے روز ریاستی دارالحکومت میں ہیلی کاپٹر کے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔

    گورنر مارتھا ایریکا اور ان کے شوہر سینیٹر رائفل کی موت کی تصدیق میکسیکو کے نئے صدر ایڈریس مینئول نے کی تھی۔

    میکسیکن صدر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں دو سیاست دانوں کی موت پر افسردہ اور متاثرہ مقتول سیاست دانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم ہوسکے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے سینیٹر رائفل مورینو سنہ 2011 سے 2017 تک پوائبلا کے گورنر رہ چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 45 سالہ مارتھا ایریکا کا تعلق میکسیکو کی سینٹر رائٹ پین پارٹی سے تعلق تھا، جو ریاست پوئبلا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ رواں برس میکسیکو میں ایک وزیر کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث عوام مقام پر گرا تھا جس کے باعث 13 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ وزیر خوفناک حادثے میں محفوظ رہے تھے۔

  • کراچی: مصطفیٰ کمال کی کارکنان پر حملے کی شدید مذمت، گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    کراچی: مصطفیٰ کمال کی کارکنان پر حملے کی شدید مذمت، گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اپنے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    سربراہ پی ایس پی کا کہنا ہے کہ 23اگست کو ایم کیو ایم پاکستان بنانے والے واقعے کے ذمہ دار ہیں، ہمارے کارکنوں پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے واقعے کا نوٹس لیں، ہم کسی کونقصان نہیں پہنچا رہے، ہمیں اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی، پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم آباد میں فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایس پی کے 2 کارکنان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اظہر اور نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، دیگر زخمیوں کی شناخت فہد، ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • کراچی:گورنرہاؤس میں گیس بحران پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

    کراچی:گورنرہاؤس میں گیس بحران پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

    کراچی: گورنرہاؤس میں گیس بحران پر قابو پانے کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور، میاں محمدسومرو اور گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت صنعت کاروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کو 110 کے بجائے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی پیشکش کی گئی، اس دوران صنعت کاروں کو وفاقی نمائندوں نے اعتماد میں لیا۔

    گورنر ہاؤس اجلاس میں 7 صنعتوں کے چیئرمین اور کراچی چیمبر کے صدر نے بھی شرکت کی۔

    صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کیپٹوپاور پلانٹ کو گیس فراہمی نئے فارمولے پر غور کیا گیا، سی این جی سے متعلق بھی نیافارمولا تیار کرنے کی کوشش ہے۔

    گیس بحران، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں کل شام تک سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب گیس بحران کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کریں گے، پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھے جہاز منگواتا ہے۔

    یاد رہے گیس بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن،سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہرصورت ختم کریں گے۔

  • بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: گورنرسندھ

    بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا امن شہید جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، بےروزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی وفد سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    فراہمی آب کی بہتری کے لیے ڈی سینی ٹیشن پلانٹس کی تنصیب سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے سمیت وفاقی منصوبوں کو سپورٹ کررہے ہیں، صنعتی روابط میں بہتری کے لیے صنعتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

    شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ وزیر ریلوے نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔