Tag: Governor

  • اوورسیز پاکستانیوں کو خود سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ہیں: گورنر سندھ

    اوورسیز پاکستانیوں کو خود سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ہیں: گورنر سندھ

    لندن: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو خود سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ہیں، ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 70 کی دہائی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، ستر کی دہائی کے بعد ڈکٹیٹر شپ اور 2 جماعتوں نے ملک کا نقصان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس کا ایجنڈا نافذ کریں گے، صبررکھیں، 50 سال کا حساب 50 دن میں نہ مانگیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں 18 ملاقاتیں کیں، پچھلے دور میں قرضوں سے ایسے منصوبے بنائے گئے جن کی عوام کو ضرورت نہیں تھی۔

    کراچی میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران اسماعیل

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے کاوشیں کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • جلوس کے پرامن انعقاد پر عمران اسماعیل اور شہریار آفریدی کا منتظمین کو خراج تحسین

    جلوس کے پرامن انعقاد پر عمران اسماعیل اور شہریار آفریدی کا منتظمین کو خراج تحسین

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے جلوس اور مجالس کے پرامن انعقاد پر شہری انتظامیہ، منتظمین اور شرکار کو خراج تحسین پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا، گورنر سندھ اور شہریار آفریدی نے پرامن جلوس کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد ممکن ہوا، باہمی تعاون سے ہی ملک میں دائمی امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملک برائے داخلہ شہریار آفریدی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر آج یوم عاشور خیروعافیت سے گزرا۔

    ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جوانوں نے انتھک محنت سے ثابت کیا پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ظالم کے آگے سر نہ جھکانے کا ہے، آج پاکستانی قوم کو بدعنوانی اور بربریت کے خلاف ایک ہونا ہے، ہمیں ایسی قوم بننا ہے کہ آنے والی نسلیں پاکستان پر فخر کریں۔

    شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلک اور مذاہب کے لوگوں کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے۔

  • کراچی: گورنرسندھ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق بچی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    کراچی: گورنرسندھ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق بچی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی دس سالہ بچی ایمل کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بچی کی ہلاکت پر ایمل کے اہلخانہ سے تعزیت کی، ایمل گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوئی تھی۔

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دو پولیس اہلکار زیر حراست ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، پولیس نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ سے بات ہوئی ہے امید ہے حالات بہتر ہوں گے، کے پی کی طرح سندھ میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد میں فائرنگ سے دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ روز ازخود نوٹس لے لیا تھا، جس کی سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔

    کراچی: دس سالہ بچی کی ہلاکت پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، 25 اکتوبر کو سماعت ہوگی

    یاد رہے کہ تیرہ اگست کو ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بچی جاں بحق ہوئی تھی۔

    گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے ہوا تھا۔

    مذکورہ مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

  • انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: گورنرپنجاب

    انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: گورنرپنجاب

    ساہیوال: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں انڈسٹری کو فروغ دے کر بےروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں میڈیم اور اسمال انڈسٹری روزگار فراہم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے، بر آمدات اور در آمدات میں وسیع فرق سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل ہیں جس کا خاتمہ کریں گے، انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسی کے لیے بزنس کمیونٹی کی سفارشات پر عمل کریں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا تھا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑ عوام کے لیے بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا، عوام کو صاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

  • گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

    گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

    کراچی: صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر دونوں نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو بہتر کریں گے، کچھ اہم دوروں پر تھا اس لیے پہلے نہیں آسکا۔ کوشش ہے وزیر اعظم سے میٹنگ ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن صوبے کی بہتری کے لیے بڑھنا چاہیئے، تحریک انصاف نے کئی بار کہا ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلنے کے مؤقف کو ویلکم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اختلافات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے ذاتی نہیں، افسران کے تبادلے پر کوئی اعتراض نہیں، قانون کو دیکھنا چاہیئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود گاڑیاں وزیراعلیٰ ہی استعمال نہیں کرتا، وزیر اعلیٰ کے علاوہ سب گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افسران کے تبادلے پر کوئی اعتراض نہیں، قانون کو دیکھنا چاہیئے۔

    کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہوجانے والے بچے کے حوالے سے گورنر سندھ نے بتایا کہ بچےکی آج صبح عیادت کی، بچے کے علاج اور اس کے مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ صوبائی حکومت بھی عمر کے مستقبل سے متعلق اقدامات کرے۔

    وزیر اعلیٰ نے بھی کہا کہ عمر کے علاج کے لیے ماہرین ڈاکٹرز کی خدمات لی جائیں گی، کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہےا وور ہیڈوائرز کو انڈر گراؤنڈ کریں۔

  • گورنر کی مداخلت: پاکستان نے جلال آباد میں قائم سفارت خانہ احتجاجاً بند کردیا

    گورنر کی مداخلت: پاکستان نے جلال آباد میں قائم سفارت خانہ احتجاجاً بند کردیا

    +

    جلال آباد : پاکستان نے افغان شہر جلال آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا، گورنر کی امور میں بے جا مداخلت بندش کا باعث بنی، قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستان نے اپنا سفارت خانہ احتجاجاً بند کردیا ہے، اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر حیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں بے جا مداخلت افسوسناک ہے۔

    افغان حکومت کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ افغانستان کے مقامی حکام بھی پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سفارت خانے نے گورنرکی بےجا مداخلت پر افغان وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے، گورنر کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان کے مطابق28اگست کی سیکیورٹی پوزیشن بحال ہونے تک قونصل خانہ بند رہے گا، سفارت خانے نے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کو قونصل خانہ کے امورمیں مداخلت سے روکا جائے جب تک سکیورٹی کے تسلی بخش اقدامات نہیں ہو جاتے تب تک قونصل خانہ بندرہے گا۔

  • گورنر پنجاب کی تیز رفتار گاڑی کی کار کو ٹکر، خواتین سمیت چار بچے زخمی

    گورنر پنجاب کی تیز رفتار گاڑی کی کار کو ٹکر، خواتین سمیت چار بچے زخمی

    لاہور: پنجاب کے شہر ساہیوال میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی تیز رفتار گاڑی نے ایک چھوٹی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار سوار خواتین سمیت چار بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے قریب گورنر پنجاب کی تیزرفتار گاڑی نے چھوٹی کار میں سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے باعث معذور خاتون کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ کار میں سوار ایک اور خاتون، نرس اور چار بچے بھی زخمی ہوگئے۔

    گورنر پنجاب کی کار سڑک پر ہوا سے باتیں کررہی تھیں جبکہ ڈرائیور کو اوکاڑہ سے آتی کار نظر نہ آئی جس کے باعث ایسا تصادم ہوا کہ چھوٹی سی کار کے انجر پنجر ڈھیلے ہوگئے، ٹکر لگنے سے کار میں سوار دو خواتین، نرس اور چار بچے زخمی ہوئے۔

    لاہور: تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےپولیس اہلکارجاں بحق‘ 1 زخمی

    واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے گورنر رفیق رجوانہ کی گاڑی میں سوار گورنر کے بیٹے، بیٹی اور غیر ملکی خاتون کو بغیر کسی کارروائی کے گھر بھیج دیا علاوہ ازیں ابتدائی پرچے میں ڈرائیور کا فرضی نام لکھ دیا گیا ہے۔

    لاہور : ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

    دوسری جانب حادثے کے متاثرین کا کہنا تھا کہ مخالف سمت سے انتہائی تیز رفتار گاڑی آرہی تھی کہ اچانک گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین کو شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے: گورنر سندھ

    اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم نے شہر میں قیام امن کی خاطر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر رینجرز کو اختیارات دلائے جس کے بعد رینجرز نے زبردست آپریشن کیا، اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013 میں کراچی کے حالات پر سب پریشان تھے، 15 سال سے کراچی کا امن تباہ تھا، شہر میں کب ہڑتال ہوجائے پتہ نہیں چلتا تھا، اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرے۔

    کل تک کراچی کو بند کرانے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں، گورنر سندھ

    انہوں نے کہا کہ 2017 سے اب تک شہر ایک بار بھی بند نہیں ہوا، 2013 میں معیشت کی حالت بھی خراب تھی، معاشی بد حالی اور بد امنی سے ملک برباد ہورہا تھا، کراچی کے حالات کے پیچھے سیاسی جماعتوں کا بڑا ہاتھ تھا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدالت نے کہا تھا کہ کراچی کی تین سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں، نواز شریف نے واضح کردیا تھا کہ شہر میں قیام امن کے لیے کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، گورنر سندھ

    یاد رہے گذشتہ مہینوں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ایک جماعت نے ووٹ کے حصول کی خاطر برباد کیا اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداوں کو اختیارات دیکر کراچی میں امن قائم کیا اور ترقی کا نیا سفر شروع کیا جس نے شہر کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کیا اور اب  شہر قائد کا وقار بلند ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی ملاقات

    گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور منی پاکستان ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔

    گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئرلینڈ: بکرے کو گورنر مقرر کردیا گیا

    آئرلینڈ: بکرے کو گورنر مقرر کردیا گیا

    کیلورگلین: جنوب مغربی آئرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے میں لوگوں نے کچھ روز کے لیے اپنے علاقے کا سربراہ بکرے کو مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی آئرلینڈ کے گیلورگلین نامی قصبے میں ’پاک ویر‘ کے نام سے ایک میلہ منعقد کی گیا جس میں میلے کی ملکہ اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ’جدی بادشاہ‘ نامی بکرے کو قصبے کا بادشاہ (گورنر) منتخب کیا گیا، میلے کی ملکہ نے مقرر کیے جانے والے گورنر کو تاج پہنایا اور کچھ روز کے لیے علاقے کا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

    پڑھیں: امریکی ریاست میں انتخابات، کتا مسلسل چوتھی بار میئر منتخب

    تاج پوشی کی تقریب میں گورنر منتخب ہونے والا جدی شروع میں تو کافی گھبرایا ہوا نظر آیا تاہم کچھ دیر بعد اُس نے اپنے آپ کو ماحول میں ڈھالا اور پرسکون ہوگیا، تاج پوشی کے بعد لوگوں نے فرداً فرداً نومنتخب گورنر سے ملاقات بھی کی۔

    خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص نے کہا کہ ’’میں خود یہ تقریب 11 سال سے دیکھتا آرہا ہوں، اس فیسٹیول میں کچھ عجیب نہیں تاہم باہر سے آنے والے لوگ یہ پروگرام دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں‘‘۔

    اطلاع کے مطابق جنوب مغربی آئرلینڈ میں یہ میلہ 17 ویں صدی سے منعقد کیا جارہا ہے، میلے کے موقع پر موسیقی کی خصوصی محفل بھی سجائی جاتی ہے جبکہ مختلف اسٹالز اور گھوڑوں کی نمائش بھی منعقد کی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔